بہت اعلیٰ جنابہورہے ہم اسی کے پروانے
شمعیں آنکھوں میں جس کی جلتی ہیں
(فرخ منظور)
کیا کہنے !!!!!!ایک بستر ہے اور سرہانہ ہے
تیرے مجنوں کا یہ ٹھکانہ ہے
(فرخ منظور)
بے حد کمال !!!!!!جانے کس تشنگی نے مارا ہے
ہم تو اس مے کدے کے تھے ہی نہیں
بہت عنایت سیما صاحبہبے حد کمال !!!!!!
بہت خوب!رات بے خواب سی کچھ خواب اڑا کر لائی
ہم نے تعبیر وہ پائی کہ دہائی صاحب
کچھ ہمیں خواب بھی بے خواب لیے پھرتے ہیں
ہو گئی پھر تو محبت بھی دہائی صاحب
(فرخ منظور)
واہ واہ!وہ دن گئے کہ پڑھتے تھے پانچوں نمازیں ہم
اب تو بتوں کی یاد ہے اور ہم ہیں دوستو
(فرخ منظور)
بہت عنایت جاسمن صاحبہ۔ خوش رہیے۔بہت خوب!
واہ واہ! واہ! بہت خوب ، فرخ بھائی!میسّر اب قیادت ہو گئی ہے
خصومت ہی سیاست ہوگئی ہے
نشاطِ وصل کی جو آرزو تھی
اب اس سے بھی عداوت ہوگئی ہے
صنم ہم بھی کبھی پوجا کئے تھے
سمٹ کر اب یہ وحدت ہوگئی ہے
دعا دیتے تھے "عمر ِجاوداں ہو“
مبارک ہو! شہادت ہوگئی ہے
جسے رکھتا تھا اپنی جاں کا دشمن
اب اس سے بھی ارادت ہوگئی ہے
جسے سمجھے تھے سعئ رائیگاں ہم
وہی الفت، عبادت ہوگئی ہے
ترے کوچے کو ہی جاتے ہیں اب تو
مرے قدموں کو عادت ہوگئی ہے
تمنا شعر کہنے کی تھی فرّخ
غزل مجھکو، سعادت ہوگئی ہے
(فرخ منظور)
واہ واہ! واہ! بہت خوب ، فرخ بھائی!
کیا بات ہے ! دیر آید درست آید۔ پہلی بار آپ کی طرف سے پوری غزل عطا ہوئی ہے۔ اچھے اشعار ہیں ۔
تمنا شعر سننے کی تھی صاحب
غزل ہم کو عنایت ہوگئی ہے
اللّٰہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ! امید ہے کہ آپ کی طرف سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
بہت شکریہ اعجاز صاحبماشاء اللہ
غزل کی اب سعادت ہو گئی ہے
اچھے مضامین نکالے ہیں
بہت خوب!جسے سمجھے تھے سعئ رائیگاں ہم
وہی الفت، عبادت ہوگئی ہے
واقعی سعادت ہو گئی۔تمنا شعر کہنے کی تھی فرّخ
غزل مجھکو، سعادت ہوگئی ہے
کمال۔دعا دیتے تھے "عمر ِجاوداں ہو“
مبارک ہو! شہادت ہوگئی ہے
بہت عنایت ۔ خوش رہیے۔بہت خوبصورت غزل۔
بہت پیارے اشعار۔
بہت خوب!
واقعی سعادت ہو گئی۔
کمال۔