محمداحمد
لائبریرین
یہ اس کا جدید ورژن ہے
یادِ جاناں ثواب ہے یا رب
دے بھی دے اِن کو دل ربا اِن کی
یہ اس کا جدید ورژن ہے
یادِ جاناں ثواب ہے یا رب
دے بھی دے اِن کو دل ربا اِن کی
یہ میں 2018 میں پڑھ رہا ہوںبہت خوب
بہت خوب!
یہ نظم مجھے 8 برس پیچھے لے گئی۔
عمدہ غزل!فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو
فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں
فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو
فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔
۔۔۔ابنِ انشاء
کبھی وقت ملے تو ریشماں جی کی آواز میں بھی سنیے گا امید ہے پسند آئے گی۔خوبصورت شیئرنگ ہے فرحت۔
آپ نے تو کمال کر دیا یہ گائی ہوئی غزل ڈھونڈھ کر۔ جب سے ضبط نے لکھا تھا کہ یہ کسی نے گائی بھی ہے تو میں نے بھی اس کی تلاش شروع کر دی کی تھی لیکن ملی نہیں۔
دوبارہ شکریہ۔