ابن انشا فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں

منیب الف

محفلین
فرض کرو ہم اہل وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے مے خانے ہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پر بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو

دیکھ مری جاں کہہ گئے باہو کون دلوں کی جانے ’ہو‘
بستی بستی صحرا صحرا لاکھوں کریں دوانے ’ہو‘

جوگی بھی جو نگر نگر میں مارے مارے پھرتے ہیں
کاسہ لیے بھبوت رمائے سب کے دوارے پھرتے ہیں

شاعر بھی جو میٹھی بانی بول کے من کو ہرتے ہیں
بنجارے جو اونچے داموں جی کے سودے کرتے ہیں

ان میں سچے موتی بھی ہیں، ان میں کنکر پتھر بھی
ان میں اتھلے پانی بھی ہیں، ان میں گہرے ساگر بھی

گوری دیکھ کے آگے بڑھنا سب کا جھوٹا سچا ’ہو‘
ڈوبنے والی ڈوب گئی وہ گھڑا تھا جس کا کچا ’ہو‘

 

مزمل اختر

محفلین
بہت خوب

بہت خوب!
یہ نظم مجھے 8 برس پیچھے لے گئی۔:grin:
یہ میں 2018 میں پڑھ رہا ہوں
آپ نے 2007 میں کہا تھا کہ یہ نظم مجھے 8 سال پیچھے لے گئی مطلب مجھے 19 سال پہلے جانا پڑے گا فاتح بھائی...؟ ؟؟

سچ میں نا آپ لوگوں نے کتنے عرصہ پہلے یہ سب کچھ کر لیا تھا اور ہم اب یہاں تشریف لا رہے ہیں چلو دیر سے ہی صحیح اردو کی خوبصورتی اور کشش نے ہمیں بھی اپنی اور کھینچ ہی لیا ☺️
 

جان

محفلین
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔

۔۔۔ابنِ انشاء
عمدہ غزل!
 

یاقوت

محفلین
خوبصورت شیئرنگ ہے فرحت۔
آپ نے تو کمال کر دیا یہ گائی ہوئی غزل ڈھونڈھ کر۔ جب سے ضبط نے لکھا تھا کہ یہ کسی نے گائی بھی ہے تو میں نے بھی اس کی تلاش شروع کر دی کی تھی لیکن ملی نہیں۔
دوبارہ شکریہ۔
کبھی وقت ملے تو ریشماں جی کی آواز میں بھی سنیے گا امید ہے پسند آئے گی۔
 
Top