زیک

مسافر
ایک زمانے میں جب یہ کیبل کار شروع ہوئی تو گلیشیر اس کے بالکل ساتھ ہی تھا۔ اب اتنا گھٹ گیا ہے کہ ہمیں آدھ میل چل کر غاروں تک جانا پڑا۔

 

زیک

مسافر
گلیشیر سے واپس ہم کیبل کار پر کچھ اوپر گئے اور وہاں سے ٹرین پر واپس شامونی۔

شامونی میں ہمارا چوتھا اور آخری دن: آج صبح ہمارا پلان پلاں پرا سے پیراگلائیڈنگ کرنے کا تھا۔ ہوٹل میں ناشتے کے بعد ہم کیبل کار سٹیشن کی طرف چل پڑے جہاں ہم نے اپنے پائلٹس سے ملنا تھا۔ جب ہم نے بکنگ کی تھی تو بیگم نے پیراگلائڈنگ سے انکار کر دیا تھا لیکن اب اس کا کچھ موڈ ہو رہا تھا۔ پر دیر ہو چکی تھئ اور اب اس کا کرنا ممکن نہ تھا۔ لہذا ہمیں کیبل کار پر چھوڑ کر وہ ہمارے لینڈنگ سائٹ پر چلی گئی۔ ہم اپنے پائلٹس کے ساتھ کیبل کار پر پلان پرا گئے جو 2000 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔وہاں کئی اور لوگ بھی پیراگلائڈنگ کرنے موجود تھے۔ بیٹی اور میں اپنے اپنے پائلٹس کے ساتھ پیراشوٹ سیٹ کرنے لگے۔

یہ رہی ویڈٰو میرے اڑنے کی

 
Top