فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

پاکستانی

محفلین
ًمیں نے اپنا ڈیرہ اردو فورم کے نام سے ڈیرہ غازی خان کا فورم ترتیب دے دیا ہے۔ اسے دیکھئے اور مزید مشورہ دیجیئے کہ اس میں کیا کیا تبدیلیاں کرنی چاہییں۔

اسے بنانے میں جن لوگوں نے میری مدد کی ان سب صاحبان کا بہت بہت شکریہ خاص کر نبیل اور زکریا بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔

فورم کا ایڈریس یہ ہے
http://apnadera.ueuo.com/forum
 

hakimkhalid

محفلین
اپنا ڈیرہ اردو فورم کے اجرا پر
پاکستانی بھائی کو مبارکباد
اردو یونیکوڈ فورم کے فروغ کا سہرا یقیناً نبیل اور زکریا بھائی کے سر ہے۔اللہ تعالٰی انہیں اس کی جزا دے(آمین)
 

پاکستانی

محفلین
حکیم صاحب آپ کے اس جواب سے مجھے یاد آیا کہ کسی زمانے میں میں بھی آپ کے جریدے ورلڈ پیس کا ممبر بنا تھا۔

نامہ نگار یا سپیشل رپورٹر کچھ اسی قسم کا ٹائیٹل تھا جو صحافتی کارڈ آپ کے جریدے کی طرف سے مجھے جاری ہوا تھا۔
 

hakimkhalid

محفلین
پاکستانی نے کہا:
حکیم صاحب آپ کے اس جواب سے مجھے یاد آیا کہ کسی زمانے میں میں بھی آپ کے جریدے ورلڈ پیس کا ممبر بنا تھا۔

نامہ نگار یا سپیشل رپورٹر کچھ اسی قسم کا ٹائیٹل تھا جو صحافتی کارڈ آپ کے جریدے کی طرف سے مجھے جاری ہوا تھا۔

آپ کی دعاؤں سے ورلڈ پیس انٹرنیشنل( ٹیبلائیڈ سائز کے سولہ صفحات پر مشتمل) آج بھی شائع ہو رہا ہے ۔


پھر تو آپ سے پرانی جان پہچان نکل آئی۔اردو اور دیگر علوم کے فروغ میں انشاءاللہ ایک دوسرے سے تعاون رہے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، بہت ہی اچھے۔ مجھے نہایت خوشی ہوتی ہر کامیاب انسٹالیشن کو دیکھ کر۔

یہ بات یاد رکھیں کہ فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ تو نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ اصل آزمائش فورم کو کامیابی سے چلانا ہے اور یہ کافی محنت اور وقت طلب کام ہوتا ہے۔ اس بارے میں کچھ تفصیل جلد عرض کروں گا۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
منیر طاہر، بہت ہی اچھے۔ مجھے نہایت خوشی ہوتی ہر کامیاب انسٹالیشن کو دیکھ کر۔

یہ بات یاد رکھیں کہ فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ تو نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ اصل آزمائش فورم کو کامیابی سے چلانا ہے اور یہ کافی محنت اور وقت طلب کام ہوتا ہے۔ اس بارے میں کچھ تفصیل جلد عرض کروں گا۔
بہت مہربانی نبیل صاحب
میں سمجھتا ہوں ان باتوں کو اور انشاءاللہ آپ کی رہنمائی اسی طرح رہی تو یہ دقت طلب کام بھی بہت آسانی سے حل ہو جائے گا۔
 

راج

محفلین
نبیل صاحب میری مدد فرمائیں

نبیل صاحب میں فورم اپلوڈ کرنے میں کامیاب رہا- لیکن میری پریشانی یہ ہے کہ میں انسٹال کررہا تٔھا مگر انسٹالیشن مکمل نہیں ہوسکی اور وہاں پر 500 Eror دکھا رہا - کیا آپ میری مدد کر سکتے کہ ایسھ کیوں ہو رہا ہے-
میری سائٹ کا نام :
http://myurdu.awardspace.com/forum/
مہربانی ہوگی۔۔۔۔
التمش
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، آپ کی سائٹ پر مجھے 500 ایرر تو نہیں مل رہا بلکہ فورم انسٹالیشن کے بعد کا میسج نظر آ رہا ہے۔ آپ کو فورم کی روٹ میں سے contrib اور install فولڈر ڈیلیٹ کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد آپ کی فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔
 

راج

محفلین
فورم انسٹال ہوگیا مگر ۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ میں Administrator Section میں لوگ ان نہیں کر پا رہا ہوں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، آپ ذرا تفصیل سے بتائیں کہ کیا مسئلہ درپیش آتا ہے ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کرتے ہوئے؟
 

راج

محفلین
شکریہ نبیل صاحب۔۔۔

ٓشکریہ آپ کے جواب کا۔۔۔۔ سارے مسائل ایک ایک کرکے ختم ہوئے اب ایک مسلہ رہ جاتا ہے کہ اکثر Eror 500 آرہا ہے۔ اور باربار پیج کوrefresh کرنے سے چلا جاتا ہے اور صفحہ کھل جاتا ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، اس کا تعلق تو آپ کے ویب ہوسٹ‌ سے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اتنی اچھی سروس نہ دیتے ہوں۔ کم از کم فورم کی سکرپٹ میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
 

راج

محفلین
شکریہ

سہی کہا آپ نے-
اچھا ایک سوال اور
میرے پروفائل میں Avatar کا آپسن نہیں ہے
کیا یہ skin پر ہے یا میں نے پرانا ورژن اپ لوڈ کیا ہوں
اگر اس کو اپ گریٹ کرنا ہو تو کیا صورت ہوسکتی ہے
ساتھہ آپ سے جاننا چاہون گا کہ کیا کوئی ایسا سافٹویر ہے جس سی کی بورڈ کو تبدیل کیا جاسکے-
 

راج

محفلین
Avatar کا کہیں نام و نشان نہیں ہے

نبیل صاحب کیا وجہ ہے کہ میرے فورم میں Avatar نہں ہیں- اس کا کوئی option بھی نہیں ہے وہاں- کیا آپ میرے فورم پر جاکر دیکھہ سکتے ہیں کہ کیا وجہ ہے-
 
Top