فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

نبیل

تکنیکی معاون
راج، ویسے آجکل اردو فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے فری فورم ہوسٹ زیادہ بہتر آپشن ہے۔ ذیل کے فورم ہوسٹس پر اردو فورم بنانا ممکن ہے:

http://www.forumsdot.com
http://gurubb.com/home.php

ذیل کی پوسٹس سے آپ کو مزید انفارمیشن مل جائے گی:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6360
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6442

میں یہ انفارمیشن اوپر ٹیوٹوریل میں بھی شامل کر دوں گا۔
 

پاکستانی

محفلین
بالکل! اگر فری ہوسٹ پر ہی فورم سیٹ اپ کرنا ہو تو میرے خیال سے یہ فری فورم ہوسٹ زیادہ بہتر ہیں۔

کم خرچ بالا نشین
 

راج

محفلین
مگر Avatar کا کیا ہوگا

کچھہ اس بارے میں بھی میری مدد کیجئے -
اس وقت میرا فورم کا ورژن ہے 20۔0۔2
اگر اور کوئی نیا ورژن دستیاب ہوسکے تو میری رہنمائی فرمائیں
اور محفل جتنا خوبصورت layout کیوں نہیں ہے وہاں
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، فری فورم ہوسٹ پر تو آپ کو وہی کچھ قبول کرنا پڑے گا جو کچھ وہ آفر کر رہے ہیں۔ یہ فری فورم ہوسٹکا نقصان کہا جا سکتا ہے لیکن میرے تجربے کے مطابق ان پر فورم سیٹ اپ کرنا عام فری ہوسٹ پر خود سے فورم انسٹال کرنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے اور وہاں فورم کا ڈیٹا بھی محفوظ رہتا ہے۔ عام فری ہوسٹس پر اکثر اردو بلاگز اور فورمز کا ڈیٹا ضائع ہوتا دیکھا گیا ہے۔
 
سب سے پہلے اردو محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ ایریا سے اردو phpbb پیکج ڈاؤنلوڈ کیا اور اسے ان زپ کرنے کے بعد .htaccess فائل کا نام تبدیل کرکے a.htaccess کر دیا ۔اب ’’یو ای یو او ‘‘پر اکاؤنٹ بنایا۔کنفرمیشن ای میل چیک کی اس میں تمام لوازمات موجود تھے۔ FileZilla ڈاؤنلوڈ کیا ۔جس کے ساتھ ہی نسخے کے اجزاء پورے ہو چکے تھے۔ FileZilla کےذریعے ’’یو ای یو او‘“فری ویب ہوسٹ پرphpbbاردوکی فائلیں ٹرانسفر کرنا شروع کیں۔ فائلیں ٹرانسفر کا مرحلہ مکمل ہوا ۔

اب جو آپ نے ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کی ہے اس کا طریقہ کار مجھے نہیں‌سمجھ آیا ۔ دوسرا یہ کہ یہ ڈیٹا بیس ہےکیا؟ میں چونکہ پہلی دفعہ فورم بنا رہا ہوں پی ایچ پی بی بی اردو سپورٹ کے ذریعے اس لیے اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیے گا۔

عمران الحسینی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈیٹابیس وہ سسٹم ہے جس میں فورم کے تمام پیغامات اور موضوعات محفوظ کیے جاتے ہیں۔ آپ اپنے فری ہوسٹ کے کنٹرول پینل پر تلاش کریں، وہاں آپ کو ڈیٹابیس بنانے کی کوئی نہ کوئی آپشن مل جائے گی۔
 
ڈیٹابیس وہ سسٹم ہے جس میں فورم کے تمام پیغامات اور موضوعات محفوظ کیے جاتے ہیں۔ آپ اپنے فری ہوسٹ کے کنٹرول پینل پر تلاش کریں، وہاں آپ کو ڈیٹابیس بنانے کی کوئی نہ کوئی آپشن مل جائے گی۔

نوازش نبیل صاحب میں ابھی اس کی جستجو کے بعد اگلے مرحلے کیطر ف چلتا ہوں۔
 
میری ڈیٹا بیس تو بن چکی اب اس سے آگے کا مرحلہ کیا ہوگا۔ لیں جناب اس کے بعد کا مرحلہ میں خو د ہی تلاش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیٹا بیس بننے کے بعد ڈیٹابیس ہوسٹ، ڈیٹابیس نیم، ڈیٹابیس یوزر اور ڈیٹابیس پاسورڈ بھی نوٹ کر چکے۔
اور اب ۔ ۔ ؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب میں اس کے بعد والی ہدایات پر عمل کیا تو کچھ اس قسم کا پیغام ِ پیغامبر رونما ہوا ہے وہ بھی ۔ ۔ ۔

If you can see this, your account tahirulqadri.ueuo.com has been successfully created. You must replace this page with your own.

Your address is: http://tahirulqadri.ueuo.com. Alhussaini you are solely responsible for the contents of your site.

Any inappropriate site will be deleted with no warning.



Free Subdomain And/Or Domain Hosting
200 MB+ Webspace - Unmetered Traffic - Fast & Reliable Servers - Instant Activation - Free Technical Support - Free Website Tools to administer your site - Full FTP Access with FXP Support - PHP4 or PHP 5 (at your choice) with GD library and all important modules - Zend Optimizer - Ioncube Loader - MySQL Support (4 or 5 at your choice), One Database Per Account - SSI Support (Server Side Includes) - custom error page - preinstalled phpMyAdmin to Administer Your Database - Web-Based File Manager - All files allowed - Free Subdomain: yourchoice.orgfree.com or yourchoice.ueuo.com or yourchoice.6te.net - Free Hosting for already registered domains

...Read More




Free Hit Counter
- Fast and easy signup
- Detailed Statistics for Visitor Activity (Hourly Visitors, Pages Visited, Referrers, Keywords, Search Engines, Visitor Countries)
- Detailed Statistics for Visitor Technology (Operating Systems, Web Browsers, Screen Resolutions)
- Detailed Analysis Of The Last Visitors

...Read More


Click here to get FREE Subdomain or Domain hosting (professional plan)!
Click here to get your FREE HIT COUNTER


عمران الحسینی
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمران، ایک مرتبہ پہلی پوسٹ میں لکھی گئی ہدایات پڑھ لیں۔ ان میں سے اگر کچھ سمجھ نہیں آتا تو اس کے بارے میں پوچھ لیں۔
 
فورم انسٹال کریں

فائلیں ٹرانسفر ہونے اور ڈیٹابیس بننے کے بعد آپ فورم سوفٹویر انسٹال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ویب براؤزر میں وہ url ٹائپ کریں جہاں آپ کے ویب ہوسٹ میں فورم سوفٹویر کی فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ یہ ایڈریس ذیل کی صورت کا ہو سکتا ہے:

http://youraccount/forum
جہاں youraccount آپ کے مائی فری ویبز اکاؤنٹ کا نام ہے اور forum اس میں بنائے گئے اس فولڈر کا نام ہے جہاں اردو فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہیں۔ اگر آپ نے کوئی فولڈ بنائے بغیر روٹ میں ہی فائلیں محفوظ کی ہیں تو یہ url اس صورت کا ہوگا۔

http://youraccount/

اس ایڈریس پر جانے سے فورم انسٹالیشن سوفٹویر کا پیج سامنے آجائے گا۔ اس میں تمام متعلقہ ڈیٹا فراہم کریں اور سبمٹ کر دیں۔ یوں فورم انسٹال ہو جائے گی۔ انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا جس میں انسٹالیشن کا آخری مرحلہ یعنی install اور contrib فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایات ہوں گی۔ یہ دونوں فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کی فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔

یہ ہدایات میری سمجھ میں بالکل بھی نہیں آرہی ہیں ان کی وضاحت فرمائیں شکریہ۔
اس سے پہلے کی صورتحال
میں www.ueuo.com پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ۔ ۔ ۔ بعد میں لوکل ہوسٹ، یوزر نیم اور پاسورڈ حاصل کرنے کے بعد فائلزیلہ کے ذریعے پی ایچ پی بی بی پیکج کی فائلیں اپ لوڈ کر دیں۔ اس کے بعد اپنے اکاؤنٹ مینجر کے ذریعے ڈیٹا بیس بھی کریٹ کر دی ۔پھر مجھ کو ڈیٹابیس ہوسٹ، ڈیٹابیس نیم، ڈیٹابیس یوزر اور ڈیٹابیس پاسورڈ بھی مل گیا ۔ اب جو صورتحال ہے اس میں فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ ہے ۔urlتو میرے پاس موجود ہے لیکن بعد کی ہدایات ۔ ۔ ۔ ؟؟۔ ۔ ۔ :confused:
 
اس پوسٹ سے اوپر میں جو پوسٹ کر چکا اس کے لیے میں اپنا شکریہ ادا کرنا چاہ رہا ہوں آپ ضرور سوچیں گے اور کہیں گے کہ یہ کیوں۔ ۔ ؟

تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پوسٹ نے مجھے ایک اور راستہ دیکھا دیا جس کی بدولت میں فورم انسٹالیشن کے ایک اور مرحلہ بڑی آسانی سے طے کر گیا۔ اور یہ مرحلہ میں نے کیسے طے کیا میں اگلی پوسٹ میں بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اس سے پہلے میں بہت دفعہ فائلزیلہ کےذریعے پی ایچ پی بی بی کی فائلز کو اپ لوڈ کیا۔ لیکن ہر دفعہ میرا فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ آگے بڑھ ہی نہیں‌پا رہا تھا۔
اپنے اکاؤنٹ کو چیک کرتے ہوئے اور ساتھ ساتھ نبیل بھائی کی پوسٹ کو پڑھتے ہوئے مجھے ایک آئیڈیا سوجھا کہ میں نے ڈاؤنلوڈ ایریا سے جو پی ایچ پی بی بی کا پیکج زپ حالت میں ڈاؤنلوڈ کیا۔ (admin......\urdu_phpbb\phpBB2) جب میں نے اس کو انزپ کر رہا تھا تو اس کی حالت کچھ اس طرح تھی کی اس پی ایچ پی بی بی کی تمام فائلز اور فولڈرز phpBB2نامی فولڈر میں پڑی ہوئی تھیں۔ phpBB2یہ فولڈر جو ہے وہ urdu_phpbbفولڈر میں رکھا ہوا تھا جو کہ ہمارا اس وقت مین فولڈرہے۔ میں جب پی ایچ پی بی بی پیکج کی فائلیں اپلوڈ کیں تو سب سے پہلے مین فولڈر urdu_phpbbکو اٹھا کر اپلوڈ کر دیا۔ بعد میں میں فری ہوسٹ کی طرف سے مہیا کردہ url براؤزر میں لکھ کر چیک کیا تو اس نے پوسٹ نمبر 49 کا مسیج شو کر دیا۔ جس نے مجھ کو فکر مند کیا۔ بعد میں بھی میں نے پی ایچ پی بی بی پیکج کو روٹ فولڈر میں سے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ،سہ بارہ بلکہ چہاربار کوشش کی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
 
config.php فائل ایڈٹ کریں

فورم کی سیٹ‌اپ سکرپٹ آخر میں config.php فائل میں فورم رن کرنے کے لیے ضروری انفارمیشن لکھتی ہے۔ اس سٹیپ میں اس وقت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جب انسٹالیشن سکرپٹ ناکافی پرمیشن ہونے کے باعث یہ فائل نہیں لکھ سکتی۔ اس صورت میں آپ خود ایک config.php فائل بنائیں اور اسے فورم کی روٹ‌ پر اپلوڈ کر دیں۔ اس فائل کے مندرجات ذیل کے مطابق ہونے چاہییں:



// phpBB 2.x auto-generated config file
// Do not change anything in this file!

= 'mysql4';

= 'localhost';
= 'database_name';
= 'databsae_user_name';
= 'database_password';

= 'phpbb_';

define('PHPBB_INSTALLED', true);

اس کی وضاحت کچھ یوں ہے:
1۔localhost کی جگہ ڈیٹابیس ہوسٹ‌کا نام لکھا جائے گا۔ مائی فری ویبز میں اس کا نام localhost ہی ہے۔
2۔ database_name کی جگہ آپ کی فورم کی ڈیٹابیس کا نام ہوگا
3۔ databsae_user_name کی جگہ ڈیٹابیس یوزر کا نام ہوگا۔
4۔ database_password کی جگہ ڈیٹابیس کا پاسورڈ ہوگا

config.php اپلوڈ کرنے کے بعد فورم کا پیج براؤزر میں لوڈ کریں۔ اب یہ صحیح چلنی چاہیے۔


نبیل صاحب ایک وضاحت فرمائیں گے کہ یہ config.phpفائل کیسے بنے گی۔ اور کس ایڈیٹر میں۔ کیونکہ config.php فائل کو چھیٹر چھاڑ سے پہلے جو فورم کی کچھ نہ کچھ شکل و صورت نظر آرہی تھی اب اس کی وجہ سے وہ بھی غائب ہو گئی ہے۔ اس طرف توجہ کریں ۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمران، آپ نے میری جس پوسٹ کا اقتباس کیا ہے، اس میں تفصیلی وضاحت موجود ہے۔ یہ فائل کسی بھی ایڈیٹر میں بن سکتی ہے۔ آپ اسے نوٹ پیڈ میں بنا کر اپنی فورم کی روٹ پر اپلوڈ کر دیں۔ آپ کے ہوسٹ پر جو ڈیٹابیس ہے، اس کی تفصیل آپ کو معلوم ہوگی۔ یہ تفصیل آپ کو اس فائل میں بتائے گئے طریقے سے شامل کرنی ہوگی۔
 
عمران، آپ نے میری جس پوسٹ کا اقتباس کیا ہے، اس میں تفصیلی وضاحت موجود ہے۔ یہ فائل کسی بھی ایڈیٹر میں بن سکتی ہے۔ آپ اسے نوٹ پیڈ میں بنا کر اپنی فورم کی روٹ پر اپلوڈ کر دیں۔ آپ کے ہوسٹ پر جو ڈیٹابیس ہے، اس کی تفصیل آپ کو معلوم ہوگی۔ یہ تفصیل آپ کو اس فائل میں بتائے گئے طریقے سے شامل کرنی ہوگی۔

جب میں نے اس فائل کو نوٹ پیڈ میں ایڈیٹ کیا تھا تو ہر دفعہ جب میں اس کا نام سیو کرتا تو خود کار طریقے سے اس کا نام کچھ ایسے سیو ہوتا تھا۔ config.php.txtاب میں نئے سرے سے یہ ایڈیٹ کر کے دیکھتا ہوں کیا نتیجہ رونما ہوتا ہے۔

والسلام عمران الحسینی
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمران، آپ فائل ایکسپلورر میں جا کر اس فائل کی ایکسٹینشن میں سے txt ہٹا دیں۔ فائل کا نام config.php ہونا چاہیے۔
 
ایک اور مرحلہ درپیش

نبیل صاحب ۔میں باقی سب مرحلے تو مکمل کر چکا ہوں لیکن آپ ذرا یہاں تشریف لانے کی زحمت فرمائیں۔ فورم کی چھوٹی ہیڈنگز ہیں وہ تو بہت بہتر انداز میں پڑھ سکتے ہیں لیکن فورمز کی مین ہیڈنگز پڑھنا ناممکن ہو۔ اس کو ذرا ملاحظہ فرمائیں یہ کوڈز کی صورت میں نظر آ رہی ہیں۔

ایڈمنسٹریشن کنٹرول پینل کو استعمال کرتے یہ میسج وصول ہوا۔
Template->make_filename(): Error - file admin/forum_admin_body.tpl does not exist


عمران الحسینی
 
Top