یہ بولیں فورم بن سکتا ہے یا نہیں یا کامیاب ہو سکتا ہے یا نہیں؟
فورم بنانا یا بلوگ بنانا بالکل اسی طرح ممکن ہے جیسے، بہت سے عمومی موضوعات پر مبنی ماہنامہ نکالنا یا کسی مخصوص موضوع پر ہفتہ وار میگزین نکالنا۔ کامیابی کی بھی اتنی ہی امید ہوتی ہے جتنی رسالوں کی کامیابی کی ہوتی ہے۔ فورم یا بلوگ شروع کرتے ہوئے اتنی ہی منصوبہ بندی کرنی چاہئیے جتنی ایک ماہوار یا ہفت روزہ رسالہ نکالتے ہوئے کی جاتی ہے۔ صرف اس لئے کہ فورم یا بلوگ مفت میں بن سکتے ہیں، یہ نہیں سوچنا چاہئیے کہ چلو شروع کر دیتے ہیں پھر دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔ اس کے لئے اتنی ہی محنت اور تگ و دو کی ضرورت ہوتی ہے جتنی اپنی جیب سے خرچ کر کے رسالہ نکالنے میں کرنی پڑتی ہے۔ کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اگلے تین شمارے انہیں اپنی جیب سے خرچ کر کے "تقسیم" کرنے ہیں۔ اور اگر اس کے بعد بھی پیسے نہ بنا سکیں تو بوریا بستر گول کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ ایسے حالات نہ ہوں۔
اگر پیسوں کا معاملہ نکال بھی دیں، تب بھی ان چیزوں کے لئے متن کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کہاں سے آئے گا؟ میں یہ بتا سکتا ہوں کہ ایک رسالے کا پہلا شمارہ نکالنے سے پہلے کم از کم اگلے چھ شماروں یا تین مہینوں (جو بھی کم ہو) کا مواد موجود ہونا چاہئیے، یعنی ہفت روزہ کی صورت میں چھ شماروں کا، پندرہ روزہ کی صورت میں چھ شماروں کا اور ماہنامہ کی صورت میں تین شماروں کا۔
اگر آپ بلوگ بناتے ہیں (جو ہفتہ وار نہیں روزنامہ ہوتا ہے-) تو آپ کے پاس اتنا مواد ہونا چاہئیے کہ آپ روزانہ کم از کم دو پوسٹس اگلے ایک مہینے تک کر سکیں۔ اور ان میں سے کم از کم ایک پوسٹ عام دلچسپی کی ہونی چاہئیے۔ (تصویروں یا ویڈیوز کے ساتھ، اگر آپ اسے کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔) بلوگ میں صرف یہ آسانی ہوتی ہے کہ آپ اسے ایک موضوع تک محدود رکھ سکتے ہیں اور تمام مواد خود مہیا کر سکتے ہیں۔
اکیلے آدمی کا فورم بنانا ؟؟؟؟
اور اسے کامیاب بنانا
اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان فورمز کو دیکھیں جن پر 30،000 سے کم پوسٹس ہوں۔ آپکو فورم ملے گا "پروگرامنگ" اس میں جائیں گے تو سب فورم ہوں گے "C#", "VB.Net, "Java" وغیرہ وغیرہ، جب ان میں جائیں گے تو ایک پوسٹ ہو گی، جس میں لکھا ہو گا "اس فورم میں سی شارپ پروگرامنگ کے بارے میں بتایا جائے گا"۔ اور فورم کے چھ ممبران نے اس پر شکریے کی پوسٹس کی ہوں گی۔ لیکن پورے فورم میں کوئی ایک بھی پوسٹ ایسی نہیں ہو گی جس میں اصل بات (پروگرامنگ میں مدد) پر کچھ لکھا ہو۔ (30،000 کی شرط اس لئے کہ بعض فورمز مراسلوں کی تعداد 25،000 سے بڑھانے کے لئے صرف شکریے کی پوسٹس کرتے ہیں۔) آپ کو صرف پانچ منٹ لگیں گے اور معلوم ہو جائے گا کہ فورم چلانے والا کس موضوع سے متعلق ہے، کیونکہ صرف اسی کے موضوع پر کچھ مواد دستیاب ہو گا۔ کیا آپ بھی ایسا ہی فورم بنانا چاہتے ہیں؟
اگر آپ سنجیدہ ہیں تو بلوگ والا فورمولا اپنے فورم کی ہر سبفورم کے لئے استعمال کریں اور اسی حساب سے مواد اکھٹا کریں۔ اور پھر بھی دعا ضرور کریں (اور دوسروں سے بھی کروائیں) کہ آپ کا فورم (یا بلوگ) کامیاب ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
(میری بکواس پر میرا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جس کے لئے یہ سب لکھا تھا اس سے نقد وصول کر چکا ہوں
)