محب علوی
مدیر
سدرہ نے کہا:محب علوی صاحب یہ سب کہہ کر کیوں شرمندہ کر رہے ہیں مجھے یہ جی میل وغیرہ کوئی اتنی اہم چیزیں تو نہیں ہیں آجکل اس فورم کے بارے میں یہ لکھ کر آپ نے اپنی قابلیت عیاں کر دی ہے کہ ‘ اردو کا فورم سیٹ اپ کرنے کی بھی ہمت نہیں کرسکا حالانکہ مشکل کام نہیں ہے‘
اب میں کیا کہوں۔۔۔۔۔
سدرہ میں آپ کو نہیں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں کہ یہ کام اب تک کیوں نہ کر سکا ۔ جی میل اہم ہے اگر آپ ای میل کو صحیح طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ڈیٹا کو انفارمیشن میں بدلنے کے خواہاں ہیں، تلاش کی بہترین سہولت اور تھریڈز کا ایک قطار میں جوابات کے حساب سے ڈسپلے اس کا خاصہ ہیں جو سرسری آنکھ سے دیکھنے پر شاید آپ نظر انداز کردیں۔ رہی قابلیت تو وہ ساری میں نے اردو فورم سیٹ اپ کرنے میں تو نہیں لگا دینی نہ ، میری قابلیت آپ ڈیٹا بیس پر کچھ پوسٹ کریں تو کچھ نکھر کر سامنے آئے بھی ، جتنی سی ایف ایس سی میں پڑھائی جاتی ہے اتنی قابلیت بھی فراہم کردوں گا۔
اچھا ! اتنا کچھ کہہ کر بھی آپ کو اور کچھ کہنا ہے
میرے کمپیوٹر ٹیکسٹ بک سے کچھ پوسٹ کرنے والے سوال پر تشنہ ہی چھوڑ دیا ہے، بہت اہم سوال ہے یہ ۔