فسانہ عجائب کی پروف خوانی

سیما علی

لائبریرین
میری اردو تو بہت گئی گزری ہے، اس بار گراں کے لیے مجھ ناتواں کی زبان دانی کہاں اور کس درجے پر ہوگی؟ یہ تو اردو کا بیڑہ غرق کرنے والی بات ہوگی :)
نور بٹیا!!!!
گئی گزری اُُُردولکھنے والے ایسے ہوتے ہیں بھلا اتنی خوب صورت اُردولکھتے ہیں بھلا؟؟؟ ۔۔۔۔بہت ساری دعائیں،ڈھیر سارا پیار:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
نور وجدان

آپ کی محبت ہے سراسر ورنہ بندی کے دامن میں چند کنکر ہیں، جن سے کام چل جاتا ہے جبکہ اردو کے جواہر ہماری پہنچ میں کہاں اور ان کی پہچان کہاں. بس روشن صفت لوگ محبتوں سے دل خرید لیا کرتے ہیں:)
 
نور پیاری بٹیا!!!!!
آپکی یہ عاجزی،ادب و احترام ،یہ تما م حرف حرف بولتا ہے عظیم ہیں وہ ہاتھ جن میں آپ نے پرورش پائی اورجنھوں نے آپکی تربیت کی میرا دست بستہ سلام عرض کیجے اُنکی خدمت میں کاش سامنے ہوتی تو بڑھ کر وہ ہاتھ چوم لیتی:
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
ہم روزِ اوّل سے یونہی تو آپکے گرویدہ نہیں ہیں،سلامت رہیے :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
 
آپ نے مجھے سچ مچ شرمندہ کردیا ہے، سلام کے قابل ضرور ہیں میری ماں مگر میں اتنی اچھی نہیں ہوں ... لکھنے والے اکثر اچھا لکھتے ہیں، میں نے شاید نہیں یقیناً اپنی برائی کو عیاں کم کیا ہے. اس لیے آپ کے حسن ظن کا شکریہ
 
یہی تربیت ہے اور فرق ہے ایک باادب انسان کا ۔لکھنا پڑھنا سب اسی سے مربوط ہے اگر یہ نہیں ورنہ کچھ نام نہاد لکھنے پڑھنے والے بڑے بے ادب دیکھے ہیں ہم نے :crying3:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پروف کے لیے صفحات 171سے 200 تک لے لیں۔
فسانہ عجائب کی گوگل ڈاکس کا ربط پہلی پوسٹ میں ہے۔ آن لائن رہتے ہوئے ہی تصحیح اور پروف کرنا ہوگا تاکہ ایک ہی فائل میں تمام لوگوں کی اصلاح محفوظ رہے۔

محب بھائی یہ ٹیگ تو مجھے آج نظر آیا ۔ کئی بار ایسا ہو جاتا ہے ۔خیر۔ درج ذیل نقاط کی توضیح کیجیئے گا ممبران کی سہولت کے لیے ۔

متعدد ممبران گوگل ڈکیومنٹ کو بیک وقت ایڈٹ کر (کر کے کیسے محفوظ ) پایئں گے ؟
میرے صفحات 141 سے 170 ہیں ۔ جب کہ گوگل ڈاک تو کُل 96 صفحات کا ہے ۔ سو یہ تطبیق کیوں کر ہو ؟
 
آخری تدوین:
محب بھائی یہ ٹیگ تو مجھے آج نظر آیا ۔ کئی بار ایسا ہو جاتا ہے ۔خیر۔ درج ذیل نقاط کی توضیح کیجیئے گا ممبران کی سہولت کے لیے ۔

کیا متعدد ممبران گوگل ڈکیومنٹ کو بیک وقت ایڈٹ کر (کر کے کیسے محفوظ ) پایئں گے ؟
میرے صفحات 141 سے 170 ہیں ۔ جب کہ گوگل ڈاک تو کُل 96 صفحات کا ہے ۔ سو یہ تطبیق کیوں کر ہو پائے ؟
یہ ٹیگ آج ہی کیا تھا میں نے۔ :)
جی گوگل ڈاکس پر بیک وقت کافی لوگ کام کر سکتے ہیں اور چونکہ یہ کلاؤڈ میں ہے تو ساتھ ساتھ محفوظ بھی کرتا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مختلف ورژن کی ہسٹری بھی محفوظ ہوتی رہتی ہے۔ بہت عمدہ چیز ہے مل کر کام کرنے اور ایک ہی دستاویز کی تبدیلیاں کا پتہ لگانے کے لیے۔

گوگل ڈاکس کے 96 صفحات ہیں اس وقت مگر متن میں کتاب کے صفحات کی ترتیب دی گئی ہے اور ہر صفحے پر اس کا نمبر موجود ہے جس سے آپ براہ راست اپنے صفحات پر کام کر سکیں گے۔
مینو میں جا کر View کو کلک کرنے پر چند آپشن نظر آئیں گے ، ان میں سے Show document outline کو کلک کرنے سے بائیں طرف آپ کو ہیڈنگز نظر آنا شروع ہو جائیں گی جس سے ڈاکومینٹ میں متعلقہ صفحے یا عنوان تک پہنچنا آسان ہو جاتاہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے جو تدوین کی تھی، وہ گوگل ڈاکس میں شامل ہو چکی کیا؟ میرا خیال ہے کہ اس میں جو مواد غائب تھا، اس کی تفتیش پہلے کی جاتی، اور اس کے بعد میری خود کار طور سے تصحیح شدہ فائل، جس میں فائنڈ رپلیس کر کے یکسانیت کو یقینی بنایا گیا، یعنی ایک طرح کے حروف، صرف اردو کے اعداد، سرف ایک ہی طرح کے واوین، جن کی تصحیح کی مزید ضرورت نہیں۔ میں نے جہاں تک تصحیح کی ہے، صفحہ نمبر ہٹا دئے ہیں لیکن اس کے آگے سے صفحہ نمبر بھی شامل ہیں، کیا اس فائل کو گوگل ڈاکس کی فائل سے رپلیس کیا جا سکتا ہے محب؟
 
جی ، آپ کی فائل سے ہی دوبارہ گوگل ڈاکس کی فائل بنائی ہے اور اس میں باقی صفحات شامل کیے ہیں اور جو صفحات رہ گئے تھے وہ بھی شامل ہوئے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ٹیگ آج ہی کیا تھا میں نے۔ :)
جی گوگل ڈاکس پر بیک وقت کافی لوگ کام کر سکتے ہیں اور چونکہ یہ کلاؤڈ میں ہے تو ساتھ ساتھ محفوظ بھی کرتا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مختلف ورژن کی ہسٹری بھی محفوظ ہوتی رہتی ہے۔ بہت عمدہ چیز ہے مل کر کام کرنے اور ایک ہی دستاویز کی تبدیلیاں کا پتہ لگانے کے لیے۔
۔
بہت خوب یعنی گوگل ڈاکس میں ایڈٹ کریں تو خود کار محفوظ بھی ہوتا جاتا ہے ۔۔۔ ایسا ہی ہے نہ کہ سیو کر نے کی ضرورت نہیں بس ایڈٹ کر دیا جائے ؟
گوگل ڈاکس کے 96 صفحات ہیں اس وقت مگر متن میں کتاب کے صفحات کی ترتیب دی گئی ہے اور ہر صفحے پر اس کا نمبر موجود ہے جس سے آپ براہ راست اپنے صفحات پر کام کر سکیں گے۔
مینو میں جا کر View کو کلک کرنے پر چند آپشن نظر آئیں گے ، ان میں سے Show document outline کو کلک کرنے سے بائیں طرف آپ کو ہیڈنگز نظر آنا شروع ہو جائیں گی جس سے ڈاکومینٹ میں متعلقہ صفحے یا عنوان تک پہنچنا آسان ہو جاتاہے
۔
اس طریقے سے طرح جب میں میرے صفحات کے پہلے صفحے 141 پر گیا تو ریختہ کے 141 سے مختلف صفحہ مل رہا ہے ۔ ایسا کیوں ؟
میں ریختہ کا صفحہ اور ایک دو لغات (لوکل ہارڈڈسک سے) کھلی رکھنا چاہتا ہوں کام کرتے وقت۔
اس کا کیا کیا جائے ؟
 
بہت خوب یعنی گوگل ڈاکس میں ایڈٹ کریں تو خود کار محفوظ بھی ہوتا جاتا ہے ۔۔۔ ایسا ہی ہے نہ کہ سیو کر نے کی ضرورت نہیں بس ایڈٹ کر دیا جائے ؟

اس طریقے سے طرح جب میں میرے صفحات کے پہلے صفحے 141 پر گیا تو ریختہ کے 141 سے مختلف صفحہ مل رہا ہے ۔ ایسا کیوں ؟
میں ریختہ کا صفحہ اور ایک دو لغات (لوکل ہارڈڈسک سے) کھلی رکھنا چاہتا ہوں کام کرتے وقت۔
اس کا کیا کیا جائے ؟
جی بالکل محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں خودکار طریقے سے خود بخود سیو ہو جاتا ہے۔

اس کتاب میں ہم نے ریختہ کے نہیں بلکہ داستان کے صفحات کو مدنظر رکھ کر صفحات ٹائپ کیے تھے۔ پروف کرتے ہوئے کتاب کے صفحات کو فوقیت ملے گی مگر اس کتاب میں صفحات کی ترتیب داستان کے صفحات کے مطابق ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جو احباب تصدیق خوانی (شروع) کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں وہ اپنا تجربہ اور طریقہ کار شریک کریں تو اچھا ہو جیسا کہ ٹائپنگ کے طریق ہائے کار میں کیا گیا تھا ۔
اس سے ایک دوسرے کو "ٹپس ملتے ہیں" اور ایسی آگاہی سے سب کو انفرادی فائدہ بھی ہوتا جاتا ہے ۔

شمشاد بھائی محمد خلیل الرحمٰن بھائی سیما علی آپا محمد عمر بھائی الف عین (اعجاز عبید بھائی) مقدس بٹیا صابرہ امین بٹیا وغیرہم
 
Top