فش فارم

squarened

معطل
یوں کہیں آپ حسن لاج میں رہتی ہیں
وہ گلشن معمار میں کیا برائی ہے؟
کیا بلاک سیون میں ایک ہی فلیٹ ہے؟ اپسرا، انارکلی، عدنان کارنر، عبد اللہ، بخشی، عدیل اسکوئر،الغفور عمران آرکیڈ اور پتہ نہیں کتنے میں سی کوئی بھی ہو سکتا ہے

گلشن معمار میں برائی اس کا شہر سے باہر ایک الگ شہر ہونا ہے، گھر والوں کو کمانے بھی روز نکلنا ہوتا ہے۔ روز کے ٹریفک جام میں ٢ گھنٹے آنے اور ٢ جانے کے
 
کیا بلاک سیون میں ایک ہی فلیٹ ہے؟ اپسرا، انارکلی، عدنان کارنر، عبد اللہ، بخشی، عدیل اسکوئر،الغفور عمران آرکیڈ اور پتہ نہیں کتنے میں سی کوئی بھی ہو سکتا ہے

گلشن معمار میں برائی اس کا شہر سے باہر ایک الگ شہر ہونا ہے، گھر والوں کو کمانے بھی روز نکلنا ہوتا ہے۔ روز کے ٹریفک جام میں ٢ گھنٹے آنے اور ٢ جانے کے

لیاری ایکسپریس وے بھی ہے
9 کلو میٹر 15 منٹ سہراب گوٹھ سے زیادہ نہیں ہے
مگر مجھے اس علاقے کا معلوم نہیں ۔ جو دوست رہتا ہے وہ تعریف کررہا تھا۔ ویسے علاقہ کھلا ہے
 

ابو کاشان

محفلین
اتنے خرچوں سے بہتر ہے کہ 1000 سے 2000 روپے کلو کی مچھلی بازار سے لے کر ہی کھا لی جائے۔ اب تو یہ بھی مہنگی نہیں لگ رہی۔
 
اتنے خرچوں سے بہتر ہے کہ 1000 سے 2000 روپے کلو کی مچھلی بازار سے لے کر ہی کھا لی جائے۔ اب تو یہ بھی مہنگی نہیں لگ رہی۔

روکا کس نے ہے
یاد رہے فوکوشیما اخراج کے بعد تمام سمندر متاثر ہے
صرف میرپور ساکرو کی مچھی خریدنا وہ بھی ہمارے فارم کی
ورنہ گیگر کاونٹر کے کر جانا مچھی مارکیٹ
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
دوستو آج آپ کے لیے ایک گھریلو قسم کے فش فارم کا پراجیکٹ حاضر ہے
:
1f41f.png
1f420.png
1f988.png
1f991.png

اگر آپ 2 کنال زمین پر فش فارم بنائیں تو پوری سردیاں آسانی سے اپنے اور اپنی فیملی کیلیے اعلی قسم کے گوشت یعنی اعلی قسم کے white meat کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں
اپنے گھر کے قریب ایک چھوٹا سا یعنی کم ازکم 2 کنال کا ایک فش فارم بنائیں مگر یاد رہیے زمین ریتلی ہر گز نہ ہو.فارم کی کھدائی ٹریکٹر یا ایکسکویٹر سے بھی کروا سکتے ہیں اور فارم کی کم از کم گہرائی 7 فٹ رکھیں اور باڑھ کا انتظام کریں تاکہ چھوٹے بچے نہ جا سکیں -
1f3c3_200d_2642.png
1f6b6_200d_2642.png

2 کنال کے فارم میں آپ 200 کی تعداد میں بچہ مچھلی مارچ کے شروع میں ڈالیں
رہو یعنی ڈمرا
1f41f.png
150
موری یا موراکھی 35
تھیلا مچھلی
1f40b.png
15
بچہ مچھلی سرکاری ہیچری سے آسانی سے صرف ایک روپیہ فی بچہ مل جاتا ہے اور وہ آکسیجن کے ساتھ شاپر میں پیک کر کے دیتے ہیں جو بائیک پر آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے -
1f6b2.png

فارم کو صرف دو انچ کے پانی کے پمپ یا ایک چھوٹے سے گھریلو ٹیوب ویل سے سیراب اور مینٹین کیا جا سکتا ہے پانی میں سبزی مائل رنگت جو کہ پانی میں موجود خوردبینی پودوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ھے کے حصول کیلیے گوبر استعمال کرسکتے ہیں -
1f334.png
1f33e.png
1f940.png
خوراک کیلیے گھر کے بچے ہوئے روٹی کے ٹکڑے, تھوڑا سا گھاس,پرانی بچی ہوئی اجناس, گھر کا بچا ہوا سالن, سبزی کے چھلکے, کھل, جانوروں کا بچا ہوا ونڈا کچرا وغیرہ اور اگر اچھی خوراک دینا ہو تو رائس پالشنگ, چوکر, روٹی کے ٹکڑے, کھل گندم کا ڈالہ وغیرہ استعمال کریں -
مارچ میں بچہ ڈالیں اور نومبر دسمبر میں مچھلی ایک کلو کا سائز آسانی سے حاصل کر لیگی
1f42c.png

نوممبر سے کھانا شروع کریں جو پوری سردیاں آپ کے کام آئے گی - بہت کم خرچے سے نہایت اعلی اور پاک و صاف گوشت حاصل کریں
اسی فارم کے کنارے آپ موسمی سبزیاں بھی کاشت کر سکتے ہیں اور چاہیں تو بطخیں یا منگھ بھی پال سکتے اور گرمیوں میں اسی فارم میں بھینسیں بھی نہلا سکتے ہیں -
کھدائی کا خرچہ صرف ایک بار ہوگا
1f404.png

اور اگلے سال سے آپ کو صرف بچہ مچھلی اور پانی کا انتظام ہی کرنا ہوگا
فارم بنائیں تازہ مچھلی کھائیں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں -
1f469.png
ایک گھریلو قسم کا فش فارم Jacuzzi میں بھی بنایا جا سکتا ہے .
 
Top