فقرے سے فقرہ ملائیے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سرسوں کے تیل میں انڈا اور لیموں کا رس ملا کر لگائیے۔ ان شاء اللہ بال نکل آئیں گے۔
اس کے علاوہ پیاز کا پانی نکال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انڈا، لیموں کا رس، نہ بابا نہ۔۔۔۔ بھئی کچھ اچھی اچھی سی تراکیب بتاؤ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم نے کب کہا کہ لیموں کا سر۔۔۔ آپ بھی نا۔۔۔

یہ ہمارے چچا جان کی آزمودہ تراکیب ہیں بھائی۔ بہت فائدہ مند۔
"سر" تو غلطی سے لکھ گیا تھا "رس" لکھ رہا تھا۔
آزمودہ ہے، اچھا۔۔۔۔
ایسے معاملات مَیں گھر واپسی تک زیر التوا رکھتا ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"سر" تو غلطی سے لکھ گیا تھا "رس" لکھ رہا تھا۔
آزمودہ ہے، اچھا۔۔۔۔
ایسے معاملات مَیں گھر واپسی تک زیر التوا رکھتا ہوں۔
تب تک سارا سر پیشانی میں تبدیل نہ ہو جائے۔۔ اللہ نہ کرے۔
آپ ایک بار میں دو تین دن کے لئے اجزا مکس کر لیا کریں۔ آسانی رہے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چھوڑو جوؤں کو مجھے یہ بتاؤ کہ بالوں کو گرنے سے کیسے بچایا جائے
امید ہے کہ اب تک ہمارے بتائے نسخے نے کام دکھا دیا ہو گا۔
کہیں نسخہ الٹا پڑنے سے مکمل فارغ البال تو نہیں ہو چکے۔ ہمیں دراز زلف یار یاد آئی مومن کی :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جِلدی امراض سے جان نہیں چھوٹتی، دراصل بالوں کا جھڑنا بھی جلدی مرض کے سبب ہی ہے۔
ہاں ایسا بھی ہے۔
لیکن اس طرح تو پیروں فقیروں کا کاروبار چمک اٹھا ہے جو تعویذ وغیرہ کے لیے جانے والوں سے کہتے ہیں کہ بی بی اگلی بار اپنے بالوں کی لٹیں شانوں تک کاٹ کر لانا۔
اور پھر بوریاں بھر بھر کر بال آگے بھیج دیتے ہیں۔
 
عظیم

محفلین

یہ بال بیچنے والا کاروبار کیا پاکستان میں بھی عروج پر ہے؟ زیادہ تر ہندوستان کے بارے میں بالی ووڈ فلموں میں ( باالخصوص 'پی کے' میں ) اس ٹاپک پر سنا ہے

کیا کھیل کے مطابق ہے میرا مراسلہ گل یاسمیں؟
 
عظیم

محفلین
سنا تو کچھ ایسا ہی ہے ۔۔۔۔بالوں کی پیوندکاری بھی انھی سے کرتے ہونگے۔۔۔
جس طرح انڈیا میں مندروں پر بالوں کو دان کیا جاتا ہے میں سمجھا شاید اس طرح کا کوئی رواج یہاں پاکستان میں بھی ہے، ویسے تو ہمارے گلی محلوں میں بھی آج کل پھیری لگانے والے بال خریدتے ہوئے نظر آتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بال بیچنے والا کاروبار کیا پاکستان میں بھی عروج پر ہے؟ زیادہ تر ہندوستان کے بارے میں بالی ووڈ فلموں میں ( باالخصوص 'پی کے' میں ) اس ٹاپک پر سنا ہے

کیا کھیل کے مطابق ہے میرا مراسلہ گل یاسمیں؟
بالکل کھیل کے مطابق ہے آپ کا مراسلہ۔
بالوں کے ذکر سے کئی انکشافات ہو رہے ہیں اسی بہانے۔
ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ مصنوعی بالوں سے وگ وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔
 
عظیم

محفلین
بالکل کھیل کے مطابق ہے آپ کا مراسلہ۔
بالوں کے ذکر سے کئی انکشافات ہو رہے ہیں اسی بہانے۔
ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ مصنوعی بالوں سے وگ وغیرہ تیار کی جاتی ہیں۔
تیار تو شاید وگ ہی کی جاتی ہے، مگر خرید و فروخت کا معاملہ کچھ عرصہ ہی ہوا ہے کہ عام ہوا ہے۔ یعنی گلی محلوں میں پھیری لگانے والے بھی خریدتے ہیں اور آگے کہیں بیچتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں آپ۔
گلی محلے میں پھیری والوں کے بارے ابھی علم ہوا۔ حیرت انگیز۔
ویسے ایک عجیب سا خیال ذہن میں آ رہا ہے کہ سننے میں تو یہی آیا ہے کہ بالوں پر کالا جادو بھی کیا جاتا ہے۔ پھر لوگ کیسے یہ بال بیچنے جیسا کام کر لیتے ہیں۔
 
عظیم

محفلین
کالے جادو کی بات پر یقین رکھنے والے لوگ ظاہر ہے کہ اس کمائی سے دور ہی رہتے ہوں گے، یہ باتیں واقعی گردش کرتی رہتی ہیں یہاں پاکستان میں
 
Top