دیکھیے ۔۔۔ میری اس تجویز کا مقصد یہ ہے کہ ۔۔۔ فلسطین کے معاملہ میں ہم اصل مسائل کی شناخت کرسکیں،،،، ان کی جڑ تک پہنچ سکیں،،،، اور چونکہ محفل پر ارباب دانش موجود ہیں،،، کچھ کھلے،،، کچھ چھپے،،، تو ان سب کی آرا ء سے ہمیں کچھ سمجھ آئے،،، اب تک کی سمجھ کے علاوہ،،
اور اس کے بعد ہم "حل" کے تعلق سے بات کر پائیں گے۔
اس کیلئے تو محفل کے علاوہ اور بہت سے اکھاڑے موجود ہیں۔ یہ اردو کا فارم ہے تو اسے اردو تک ہی محدود رہنے دیں۔ اور ویسے بھی اس قسم کے متنازع موضوعات میں کم از کم میرا تجربہ تو یہی رہا ہے کہ بات حقائق کی بجائے جذباتیات پر ہوتی ہے اور جو تاریخی حقائق پیش کیئے جاتے ہیں ان کو تروڑ مروڑ کر اپنی فتحیابی کا جشن منانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس بات کا سب سے بڑا اثبوت یہیں محفل میں تاریخ کے مطالعہ کے نیچے پوسٹ کیا گیا
یہ غیر جانبدارانہ حقائق سے بھرپور مضمون ہے۔ جسکے پوسٹ کرتے ہی وہاں پُرمزاح کی طنزیہ ریٹنگ آنا شروع ہو گئی تھی۔ حالانکہ یہ مضمون اسوقت پوسٹ کیا گیا جب ابھی حالیہ جاری اسرائیل-فلسطین جنگ شروع بھی نہیں ہوئی تھی۔ اسے سےآپ خود اندازہ لگا لیں کہ اگر اسوقت بعض محفلینز کی جذباتیت کا یہ عالم تھا تو اگر آجکل کے نازک حالات میں اسے پوسٹ کیا جاتا تو وہاں کیسا دنگا فساد برپا ہوتا!
مجھے آپکی اس نئے زمرے سے متعلق تجویز کے پیچھے کارفرما وجوہات کا بخوبی علم ہے لیکن یہاں مسئلہ وہی ہے کہ ہم محفلینز کا تاریخی، مذہبی، تعلیمی پلیٹ فارم ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ اور جب ہم کسی دوسرے کو اپنی بات پر قائل نہیں کر سکتے یا سمجھا ہی نہیں سکتے تو پھر نوبت ذاتیات پر آکر ہی ٹوٹتی ہے۔
فلسطین کے کونسے خاص مسائل ہیں جن کی شناخت ضروری ہے۔۔۔ جو ان کے حکمرانوں نے بویا آج ان کی قوم کاٹ رہی ہے۔۔۔
اور جو کچھ ہمارے حکمران بو رہے ہیں وہ ہمیں کاٹنا ہے۔۔۔
بے شک! اس موضوع پر پہلے ہی یہاں تاریخی بحث ہو چکی ہے اور نتیجہ ہمیشہ کی طرح وہی صفر نکلا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/74722/