عمار ابن ضیا
محفلین
جدید ٹیکنالوجی کے باعث عرصہ سے انگریزی اور دوسری زبان کی فلموں کو انڈیا میں اردو زبان میں ڈب کیا جارہا ہے جسے وہ ہندی زبان کا نام دیتے ہیں۔ ڈبنگ کے دوران عین لفظی ترجمہ پر انحصار نہیں کیا جاتا بلکہ مناسب تبدیلیاں بھی کردی جاتی ہیں۔ پاکستان میں اب تک یہ کام کچھ زیادہ نظر نہیں آتا۔
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ ڈبنگ کس طرح ہوتی ہے؟ کس طرح فلم میں باتوں کی آوازیں حذف کرکے دوسری زبان میں ڈب کرلی جاتی ہیں جبکہ میوزک ایفیکٹس اور پس منظر موسیقی اصلی فلم کی طرح رہتی ہے۔ اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم ہوجائیں تو نوازش۔ اردو میں ہوں تو کیا ہی بات ہے۔ میرا بہت دل کرتا ہے کہ دوسری زبانوں میں بنی سپر ہٹ فلموں کو اردو زبان میں ڈب کیا جائے۔