شکریہ فرحان۔ اگر آپ عمار بھائی کے پہلی پوسٹ کا دوبارہ مطالعہ کریں تو انہوں نے یہ پوچھا تھا:
یعنی سوپر ہٹ فلموں سے متعلق سوال ہے۔ اور اب شاید ہی کوئی ایسی سوپر ہٹ فلم ہو گی، جو کہ ملٹی چینل آڈیو فارمیٹ کیساتھ ریلیز نہ ہو۔ چونکہ میں اکثر نیٹ سے ایسی فلمیں اتارتا رہتا ہوں۔ یوں میرا مشاہدہ ہے کہ 1،4 GB والی فلموں میں عموماً 5,1 سراؤنڈ آواز ہوتی ہے۔ جسمیں سے ڈائلوگ کے ٹریک کو باآسانی ڈس ایبل کرکے اس پر اردو آواز بھر ی جا سکتی ہے۔
چونکہ آپکا زاویہ اسٹیوریو ٹریک میں سے جسمیں موسیقی اور ایفیکٹس سب شامل ہوتا ہے، میں سے انگریزی ڈائلوگ نکالنا ہے، تو اس سلسلہ میں آپ بےشک اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں۔ کیونکہ جب کچھ سال قبل میں اس فیلڈ میں تھا تو کافی سافٹوئیرز ٹیسٹ کرنے کے بعد اسی نتیجہ پر پہنچا تھا کہ کسی بھی اسٹیوریو ٹریک میں سے ۱۰۰ فیصد ڈائلوگ نکلنا ناممکن تو نہیں پر مشکل ضرور ہے۔ اسکے لئے باقی بیک گراؤنڈ موسیقی کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ جبکہ ملٹی ساؤنڈ ٹریکس میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ میں متعدد ac3 آواز والی فلموں پر تجربات کے بعد ہی یہ معلومات شیئر کر رہا ہوں۔
پہلی بات انکل ۔۔ میں اس لڑی میں بہت سنجیدگی سے شامل ہوا ہو ۔۔ تمام افراد کے کمنٹس پڑھ چکا ہوں ۔۔ ملٹی چینل مکنسگ کا بھی بتا چکا اور سٹینڈرڈ ڈیفی نیشن مکنسگ کا بھی ۔۔ اور عمار بھائی کی ایک بات ہے جو ان ہو نے کہی تھی
یولیڈ اسٹوڈیو میں اگر آڈیو کی لئیر ہٹادی جائے تو وہ ساری آڈیو ہی ختم کردے گا حالآنکہ مجھے صرف آوازیں ختم کرنی ہیں، اور ساؤنڈ ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک تو باقی رکھنی ہے۔
میں میڈیا سافٹ وئیرز میں کام کرتا ہو ۔۔ یولیڈ اول تو ملٹی چینل سورسز کو سپورٹ ہی نہیں کرتا ۔۔ گر کرتا بھی ہوتا تو عمار بھائی نے ملٹی چینل سورس کا ستعمال کیا ہوتا اور آواز کو نکال چکے ہوتے ۔۔ جب کہ وہ بتا رہے ہیں کہ ان ہو نے آواز کی لئیر ( میں بنا عمار بھائی سے پوچھے اپنے تجرنے سے یہ بتا سکتا ہوں کہ ان ہو نے آواز والی لئیر میں موجود ٹریک کو آواز سمجھا اور ) ریموو کر دیا جس سے سارا ساونڈ ہی ختم ہو گیا ۔۔ اسی لیے انکل آپ کو کہ چکا ہو آپ پلیز مدد کریں ۔۔ میری طرف سے آپ کو مدد کی پھر اپیل ہے ۔۔ آپ اپنا قیمتی حصہ اب بھی ڈال سکتے ہیں
مووی ڈبنگ میں ایک ٹرم استعمال ہوتی ہے ۔۔ جسے کہتے ہیں ۔۔ آڈیو ویڈٰو انوٹیشن ۔۔ شاید کچھ سال پہلے آپ اس عمل سے گزرے ہوں ۔۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہو دوبارہ مزید سمپل کر کے بتائے دیتا ہوں
فلم ڈبنگ میں صرف آڈیو نہیں ۔۔ پری سنکڈ شدہ ویڈیو کا بھی استعمال ہوتا ہے ۔۔ تاکہ ایکٹر کے ساتھ لپس اور ریکارڈنگ کو بیک وقت سٍنک کیا جا سکے ۔۔ آپ کا بتایا ہوا ۔۔ virtualdub والا پراسیس کوئی نامعلوم ڈبنگ والا اب کیا کہو الفاظ نہیں میرے پاس ۔۔
ڈیڑھ یا تین گھنٹے کی فلم کو ڈب کرنے کا کام آپ نے کیا سمجھا ہے ؟
معزرت کے ساتھ انکل پر آپ نے کچھ سال پہلے یا حال میں کبھی کوئی فلم ڈب کی ہوتی تو آپ اس کی کوئی مثال تو دیتے یا کم سے کم لڑی میں پہل کرتے ہوے پراسیس بتا دیتے ۔۔ اتنی لمبی بحث ہی نا چلتی اور عمار بھائی کو ڈبنگ کا سلیوشن مل جاتا
آپ کے بتائے ہوے virtualdub والے پراسیس میں آپ ۔۔AC3 Sound Filter والوں کا سکرین شاٹ دکھا رہے ہیں انکل جو آوٹ پٹ سپیکرز سیٹنگز میں استعمال ہوتا ہے نا کہ ڈبنگ مکسنگ میں ۔۔ جہاں آپ آڈیو کو ویڈیو سے علیحدہ رکھ کر درست فلم ڈب کر ہی نہیں پائینگے ۔۔ کھپ کھپ تھک جائینگے اور کچھ نہیں ۔