فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

8888 ڈی ڈی ایل ڈاٹ کام

ایک بلاگ ہے جس میں غیرقانونی مواد کے ذخیروں کے روابط کا ذخیرہ ہے۔ یہاں آپ کو مناسب کی ورڈس ڈال کر سرچ کرنے پر کئی ای بکس اور ویڈیو ٹیوٹوریل مل جائیں گے۔ میں سیدھے ٹیوٹوریلس کے روابط دینے سے گریز کر رہا ہوں۔
 
8888 ڈی ڈی ایل ڈاٹ کام

ایک بلاگ ہے جس میں غیرقانونی مواد کے ذخیروں کے روابط کا ذخیرہ ہے۔ یہاں آپ کو مناسب کی ورڈس ڈال کر سرچ کرنے پر کئی ای بکس اور ویڈیو ٹیوٹوریل مل جائیں گے۔ میں سیدھے ٹیوٹوریلس کے روابط دینے سے گریز کر رہا ہوں۔
تقریباً تین ماہ میں 1700 سے زائد پوسٹیں ۔ واہ سبحان اللہ کیا بات ہے ابن سعید بھائی۔
 

دوست

محفلین
اور انتہائی کام کی پوسٹس۔ اب یہی دیکھ لیں کتنی اچھی سائٹ شئیر کی ہے۔ اگرچہ اچھی صرف میرے جیسوں کو لگے گی کہ ڈھیر ساری مفت کتابیں مل جاتی ہیں۔:)
 
اب بغیر کسی خوف یا ہچکچاہٹ کے مکمل فلیش ویب سائٹس بنائیں!
:):):):):):):):):):):):):):):)

ورلڈ وائڈ ویب میں فلیش کی آمد سے ہی یہ’’مفت‘‘ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن کے نتائج میں عمدہ مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں تو کبھی بھی مکمل فلیش ویب سائٹ نہ بنائیں یا فلیش کا استعمال کم سے کم رکھیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ فلیش مووی SWF کو درست طریقے سے انڈیکس (فہرست بنانے) کرنے کی صلاحیت فالحال سرچ انجنز نہیں رکھتے۔لیکن ٹھہریے۔۔۔۔۔۔۔۔! اب ایسا نہیں رہا!


فلیش کی موجودہ مالکن ’’ایڈوبی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گوگل اور یاھو کے ساتھ مل کر ایک ایسی ٹیکنالوجی کو منظر عام پر لارہی ہے جس کی بدولت اس مسئلے کا مناسب حل نکالا جا سکے گا۔ ایڈوبی نے ان دونوں سرچ انجنز کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس کی مدد سے سرچ انجنز فلیش فائل کو بھی اینڈیکس کر سکیں گے۔ سننے میں آیا ہے کہ گوگل نے تو اس ٹیکنالوجی پر کسی حد تک عمل درآمد کرنا شروع بھی کر دیا ہے اور یاھو کے لئے بھی ایسا کرنا ناگزیر ہوگا!


فالحال سرچ انجنز فلیش مووی میں موجود ساکن ٹیکسٹ یا روابط ہی اینڈیکس کر سکتے ہیں مگر ایڈوبی کو یقین ہے کہ جلد ہی فلیش مووی میں موجود ڈائنیمک مواد (جس میں ایکشن اسکرپٹ استعمال کی گئی ہو!)کو بھی انڈیکس کیا جا سکے گا۔ جس کے بعد فلیش استعمال کرنے والوں کے لئے مکمل فلیش بیسڈ ویب سائٹ بنانا ’’گھاٹے‘‘ کا سودا نہیں رہے گا کیونکہ اب ان کی مکمل فلیش بیسڈ ویب سائٹ بھی سرچ انجن میں اونچا مقام حاصل کر سکے گی!!



 
قابل تلاش فلیش فائلیں
(سورس: ماہنامہ کمپیوٹنگ)

انٹرنیٹ سرچ انجنز کے بغیر یقینا ادھورا ہے۔ گوگل اور یاہو! آپ کی مطلوبہ معلومات سیکنڈز میں لاکر آپ کو پیش کردیتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ بات انوکھی ہی ہے کہ اب بھی معلومات کی ایک بڑی تعداد ان سرچ انجنز کی رسائی میں نہیں ہے یا پھر اسے سرچ ریزلٹس میں دکھانا ممکن نہیں۔ یہ معلومات فلیش کی فائلوں میں موجود ہے جنھیں پڑھنا سرچ انجنز کے لئے ممکن نہیں اور نہ ہی وہ انہیں سرچ ریزلٹس میں دکھا پاتے ہیں۔ تاہم اب شاید یہ خرابی بھی دور ہوجائے کیونکہ ایڈوب نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ان سرچ انجنز کو ایک خاص فلیش اینی میشن پلیئر فراہم کیا ہے جو فلیش اینی میشن میں موجود متن اور روابط کو پڑھ سکتا ہے۔ اس سے پہلے ویب ڈیویلپرز کو ظاہری طور پر خوبصورت یا پھر سرچ انجنز میں اچھے رینک کی حامل ویب سائٹ ، ان دونوں میں سے کسی ایک خوبی کو چننا ہوتا تھا۔ لیکن اب یہ دونوں خوبیاں ایک ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ایڈوب کے سینئر پروڈکٹ منیجر برائے فلیش پلیئر کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر فلیش فائلز کو انڈیکس کرسکتا ہے لیکن انہیں چلا (Play) نہیں سکتا۔ انٹرنیٹ صارفین کو اس نئے سافٹ ویئر کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیںاور نہ ہی فلیش اینی میشن بنانے والوں کو اپنے طریقہ کار میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لیکن اینڈ یوزر اب انٹرنیٹ پر تلاش سے بہتر نتائج حاصل کرسکے گا۔ ممکن ہے جو چیزآپ کو ضرورت ہو وہ کسی شاک ویو فائل (SWF) فائل میں محفوظ ہو۔ اب آپ اسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

اس وقت گوگل نے تقریباً 71 ملین فلیش فائلز کو انڈیکس کررکھا ہے۔ ایڈوب کے نئے سافٹ ویئر کے اجراءسے پہلے بھی سرچ انجنز فلیش فائلز سے ساکن متن اور روابط الگ کرسکتے تھے۔ لیکن کسی فلیش میں بنی ویب سائٹ پر کوئی متن کس ویب پیج پر ہے، یہ جاننا سرچ انجنز کے لئے ممکن نہیں تھا۔ اسی وجہ سے سرچ انجنز فلیش اینی میشن میں موجود متن کی اہمیت کا اندازہ نہیں کرسکتے۔ نیز، سرچ انجن حرکت پذیر متن کی شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے۔

ایڈوب نے گوگل اور یاہو! کو جو نئی فلیش پلیئر ٹیکنالوجی فراہم کی ہے وہ موجودہ اسپائیڈرز جو ویب پیجز کو انڈیکس کرتے ہیں، کے ساتھ کام کرسکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اسپائیڈرز کو فلیش اینی میشن لوڈ کرنے اور اس میں موجود تمام متن اور روابط کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ کسی بٹن یا ٹیب پر کلک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈوب کے ان اقدامات میں مائیکروسافٹ شامل نہیں جس نے فلیش کے مقابلے میں اپنی ٹیکنالوجی سلو لائٹ متعارف کروائی تھی۔
 
Limited Animation کے حوالے سے ایک زبردست اور سہل ٹیوٹوریل کا معلوم ہوا ہے، سوچا یہاں پوسٹ کرتا چلوں۔ اگر آپ میں کوئی فلیش میں Limited Animation کے ذریعے کارٹون بنانے کا شوقین ہے تو اس ٹیوٹوریل کو ضرور دیکھے۔ نمونہ ملاحظہ فرمائیے:

Model.gif


نہایت آسان اور قابل عمل ٹیوٹوریل ہے۔ اگر مجھے وقت ملا تو اس کا ترجمہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ میں سے کوئی اور یہ نیک کام کر سکے تو ضرور کرے۔ اسے فلیش ٹیوٹوریل کے زمرے میں مناسب ترمیم کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔:)
 
کیا کسی نے فلیش قرآن دیکھا ہے:
http://www.quranflash.com/en/index.html#

کیسا انٹر ایکٹو بنایا گیا ہے!
جی عارف بھائی فلیش قرآن میں پہلے دیکھ چکا ہوں۔ واقعی ماشا ؍اللہ زبردست انٹرفیس ہے اور Page Flip کی تکنیک استعمال کی گئی ہے۔
اس میں ایکشن اسکرپٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور ہر صفحے کو الگ الگ SWF میں رکھا گیا ہے تاکہ Main SWF کا حجم نہ بڑھ جائے اور یوزر کے لئے قرآن پاک کا وہی صفحہ کھلے جسے وہ دیکھنا یا پڑھنا چاہتا ہے تاکہ یوزر غیر ضروری انتظار کا شکار نہ ہو ۔ ہر صفحے میں
کوڈ:
loadmovie()
کے ذریعے دوسری فلیش موویز لوڈ کی گئی ہیں۔
 
کارٹون اسمارٹ کے مفت مگر نہایت مفید ویڈیو ٹیوٹوریلز
cartoonsmart.jpg


اگر آپ فلیش اینی میشنز پسند کرتے ہیں تو کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام کے نام سے ضرور واقف ہونگے۔ اگر نہیں ہیں تو آپ کو واقف ہونا چاہیئے!
کارٹون اسمارٹ اصل میں فلیش، السٹریٹر، ڈریم ویور، فلیکس، آفٹر ایفیکٹس وغیرہ کے ویڈیو ٹیوٹوریلز بنانے والا ادارہ ہے۔ اس کے ویڈیو ٹیوٹوریلز نہایت اعلیٰ اور پروجیکٹ بیسڈ ہوتے ہیں۔ خاص طور پر فلیش کے ٹیوٹوریلز تو لاجواب ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام آج کل اپنے چند نہایت ہی اعلیٰ اور مفید ٹیوٹوریلز مفت مہیا کر رہا ہے۔ اچھی ویڈیو کوالٹی کے یہ ٹیوٹوریلز فلیش میں کارٹون السٹریشن اور اینی میشن سیکھنے والوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بے شک یہ انگریزی میں ہیں مگر چونکہ ویڈیو ٹیوٹوریلز ہیں ، اس لئے صرف دیکھ کر بھی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز چونکہ ہائی کوالٹی میں Quick Time فارمیٹ میں مہیا کی گئیں ہیں، اس لئے حجم میں کافی زیادہ ہیں۔مگر تیز رفتار نیٹ سروس والوں کے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ویڈیوز چلانے کے لئے Apple Quick Time Player درکار ہو گا جو مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

دیر مت کیجئے!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں یہ ٹیوٹوریلز ہاتھ سے چلے نہ جائیں۔ ابھی کے ابھی اپنے کمپیوٹر پر اُتاریے اور فلیش میں کارٹون بنانا سیکھئے!

 
کیا کسی نے فلیش قرآن دیکھا ہے:
http://www.quranflash.com/en/index.html#

کیسا انٹر ایکٹو بنایا گیا ہے!

[font="urdu_emad_nastaliq"]میرے ایک دوست نے بالکل اسی طرح ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی کتب کو اسی فارمیٹ میں‌تیار کرنے کےلیے پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ میں نے جب اسے پہلی دفعہ دیکھا تھا تو اسے دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا۔ کیونکہ مجھے کتب پڑھنے کا بہت شوق ہے اور میں گھر کے اندر ذاتی لائبریری بنا رکھی ہے۔اسی لیے مجھے یہ انداز بہت پسند آیا[/font]
 
اردو زبان میں فلیش ایم ایکس (MX) کے ویڈیو ٹیوٹوریلز

یوٹیوب گردی کے دوران میکرومیڈیا فلیش ایم ایکس کے چند زبردست اردو ٹیوٹوریلز کا معلوم ہوا۔ نہایت عمدہ کوالٹی کی ویڈیوز اور صاف آواز میں یہ ٹیوٹوریلز تیار کیے گئے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک لرننگ سی ڈی کی ویڈیوز ہیں۔ چونکہ ایم ایکس ورژن اب کافی پرانا ہوگیا ہے تو ٹیوٹوریلز کے خالق نے سوچا ہوگا کہ اب انھیں انٹرنیٹ پر مفت مہیا کر دینا چاہیئے۔ ;)

فلیش ایم ایکس کے بنیادی ٹولز کا استعمال اور فلیش کے بنیادی فنگشنز نہایت عام فہم زبان میں ویڈیوز کی صورت میں ان ٹیوٹوریلز کو پیش کیا گیا ہے۔ ان سے یقینا نو آموز فلیش یوزرز کو فائدہ ہوگا۔ آربٹ ڈاؤن لوڈر کی مدد سے یہ ٹیوٹوریلز ڈاؤن لوڈ بھی کیے جا سکتے ہیں۔ جن دوستوں کو انگزیزی زبان میں فلیش ویڈیو ٹیوٹوریلز سمجھنے میں دُشواری ہوتی ہے ان کے لئے یہ ٹیوٹوریلز کسی نعمت سے کم نہیں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ شوبی۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح ان ٹیوٹوریلز کو فورم پر میڈیا ایمبیڈنگ کے ذریعے پیش کرنے کا بندوبست ہو سکے۔
 
بالکل نبیل بھائی ضرور کوشش کریں اور فلیش ٹیوٹوریل سیکشن ہی میں ایک تھریڈ "ویڈیو ٹیوٹوریلز" کے نام سے شروع کر کے اس میں پوسٹ کر دیں ویڈٰیوز۔ شکریہ!
 
فلیش ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر سکتے:اپیل

کمپیوٹر بنانے والی بین الاقوامی کمپنی اپیل کے سربراہ نے ایک کھلے خط میں کمپنی کے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے جس کے تحت اپیل کی متعدد مصنوعات میں فلیش ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

100128115825_sp_ipad_226i.jpg


اپیل کے سربراہ سٹیو جوبز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فلیش ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ پر ویڈیو اور اینیمیشن کے استعمال کی وجہ سے اس کا استعمال آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ میں نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا فلیش پی سی اور میک کے دور کے لیے بنایا گیا تھا لیکن جب اسے ٹچ سکرین اور سمارٹ فون میں استعمال کیا گیا تو اس نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اپیل کے سربراہ کی جانب سے یہ دفاعی خط ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلیش کو بنانے والی کمپنی ایڈوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے ٹولز بنانے بند کر دے گا جو جلد ہی ڈپویلپیرز کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپیل کی مصنوعات پر استعمال کے لیے فلیش کوڈ ٹرانسلیٹ کر لیں۔
اس تبدیلی کی وجہ سے ڈویلپیرز پر آٹومیٹک ٹرانسلیٹ ٹولز بنانے پر پابندی ہو گی اور اب انھیں دو اپلیکیشنز بنانا ہوں گی ایک اپیل کی مصنوعات کے لیے اور ایک دوسری تمام دیگر مصنوعات کے لیے۔
ایک طویل خط میں فلیش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایپل کے سربراہ نے کہا کہ فلیش جدید موبائل فونز کے اس دور کے لیے برا ہے کیونکہ یہ ملٹی ٹچ سکرین نظام کو سپورٹ نہیں کرتا ہے اور موبائل فونز کی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ فلیش میں سکیورٹی مسائل کی وجہ سے یہ میک سسٹم کے کریش ہونے کا سبب بناتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب فلیش ٹیکنالوجی کے متبادل موجود ہیں خاص طور ویب ویڈیو کے لیے۔
ایڈوب کے چیف ایگزیکٹو نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اب ڈیویلپیرز کے کام میں اضافہ ہوگا اور انھیں دو دو کام کرنے پر مجبور ہونا ہو گا۔انھوں نے فلیش کی خرابی کی نمایاں کرنے کو اپنی خرابی کو چھپانے کی کوشش کہا ہے۔
ایڈوب کے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر فلیش کی وجہ سے اپیل کی مصنوعات کریش کر رہی ہیں تو ایپل کو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کچھ کرنا پڑے گا۔ انھوں نے اپیل کے سربراہ کے اس بیان کو دلچسپ قرار دیا کہ فلیش ایک کلوز پلیٹ فارم ہے۔
انھوں نے وال سٹریٹ جرنل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے ان کی مختلف رائے ہیں ہماری رائے ہے کہ دنیا ملٹی پلیٹ فارم ہے۔


اقتباس: بی بی سی اردو۔۔۔
 
Top