فلیش فلیش ہیلپ لائن

شکاری

محفلین
میں فلیش سیکھنا چاہتا ہوں اس کے ابتدائی اسباق اردو میں کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
شکاری بھائی آپ اس دھاگے کو شروع سے دیکھیں، آپ کو یہاں بہت مدد ملے گی۔ نہیں تو شعیب شوبی صاحب کو پیغام بھیجیں، وہ یقیناً آپ کی مدد کریں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
شوبی بھائی میں نے یہ دھاگہ آج ہی دیکھا ہے اور بڑی خوشی ہوئی کہ آپ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں۔
لگے ہاتھوں میرا بھی ایک مسئلہ حل کر دیں۔ میرے پاس ایک Swf مووی ہے جس میں‌ مجھے کچھ دروبدل درکار ہیں لیکن اس مووی کو پاسورڈ سے محفوظ کیا گیا ہے کیا کوئی ایسا سافٹوئیر موجود ہے جس کی مدد سے فلیش مووی کا پاسورڈ جانا یا توڑا جا سکے؟؟
 
شعیب بھائی ۔ میں نے آپ کے ٹیوٹوریل دیکھے بہت ہی عمدہ قسم کے ہیں۔مائکرو میڈیا فلیش جو کہ میں نے ابھی ابھی ابتداء کی ہے ، میں ایک مسئلہ پیش آتا ہے ۔
کہ جب میں کوئی " فلیش انیمیشن بناتا ہوں اور اس میں " ماسک " کا لیئر بناتا ہوں ۔
تو جب " مووی " چلاتا ہوں ، کسی ایک نہ ایک " فائل " میں ماسک دیکھائی دیتا ہے اور زیادہ میں نہیں ۔ کیا وجہ ہوسکتی ہے ۔
ماسک کا لیئر بنانے کے لیے " پراپرٹی " میں جاکر " ماسک " کو منتخب کرلیتا ہوں۔
ماسک کا لیئر سب سے اوپر رکھتا ہوں۔

فلیش 8 زیر استعمال ہے ۔
 
آفریدی بھائی سب سے پہلے تو شکریا کہ آپ فلیش ٹیوٹوریلز کو پسند کیا۔ آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی سے ہی مجھ میں نئے نئے ٹیوٹوریلز لکھنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے!

آپ کو فلیش میں ماسکنگ کا مسئلہ درپیش ہے کہ ماسک کبھی کام کرتا ہے اور کبھی نہیں!

ماسکنگ کو سمجھنے کے لئے یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ فلیش میں جس چیز کو ماسک کرنا ہوتا ہے یعنی جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ چیز فلیش مووی میں ماسکنگ کی ذریعے ’’دکھائی‘‘ دے، اسے اوپر والی لیئر میں رکھا جاتا ہے۔ اور جس چیز کو آپ فلیش میں ’’غائب‘‘ کرنا چاہتے ہیں یا آپ نہیں چاہتے کہ وہ چیز دکھائی دے ، اسے نیچے والی لیئر میں رکھا جاتا ہے۔

خوش قسمتی سے محفل میں فلیش ماسکنگ کے بارے میں تین ٹیوٹوریلز میں وضاحت کی جا چکی ہے۔ ان کے روابط ذیل میں دیے گئے ہیں:
ربط ۱
ربط ۲
ربط ۳

مندرجہ بالا روابط میں موجود ماسکنگ کے طریقہ کار پر عمل کر کے دیکھیں۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ درپیش آئے تو یہاں آگاہ کریں۔۔۔۔!
شکریہ:)


 
چاند بابو آپ Sothink SWF Decompiler استعمال کریں۔ آپ نہ صرف اس کے ذریعے SWF مووی کا پاسورڈ ختم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اس مووی میں ردوبدل بھی کر سکتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے!

میں نے ابھی ابھی 4shared.com پر سرچ کر کے دیکھا۔ اس سافٹ ویئر کا مکمل رجسٹرڈ ورژن وہاں موجود ہے۔ تو پھر دیر کس بات کی؟:laugh:
www.4shared.com پر جائیں اور سرچ کریں "SWF Decompiler" اور اپنی مرضی سے کوئی سا بھی ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں! :hatoff:

یار یہ فور شیئرڈ کا خیال مجھے پہلے کیوں نہیں آیا؟ :cry:
 
فاران بھائی سب سے پہلے تو تاخیر کے لئے معذرت۔ گیم کے لئے میں نے ایک متحرک ٹیوٹوریل بنایا تھا۔ آپ اس کے ذریعے گیم بنا سکتے ہیں۔اس ٹیوٹوریل میں قدم بہ قدم فلیش میں گیم بنانا سکھایا گیا ہے، جس کو بعد میں اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ اس متحرک ٹیوٹوریل کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں!



 

AHsadiqi

محفلین
شعیب بھائی ماشا اللہ بہت زبردست کام کر رہے ہیں میرا ایک سوال ہے کہ میں فلیش ۸ میں کام کرتا ہوں میں جو فائلیں فلیش میں بناتا ہوں ان کو جی آی ایف میں یا جے پی جی میں لے جانا چاہتا ہوں ایکسپورٹ کرنے سے اس کی حالت یا رنگوں کی خراب ہو جاتی ہے یا متحرک نہیں ہوتی کوئی ٹپ یا سبق اس بارے میں یا سافٹ ویر پلیز مدد کریں میں بہت پریشان ہوں شکریہ :|
 
AHsadiqi بھائی اس میں پریشانی کی کیا بات ہے؟ ۔۔۔۔میں ہوں نا!;)

FLASH سے آپ جب بھی GIF یا JPEG ایکسپورٹ کریں، اس کی کوالٹی بڑھا دیا کریں۔ اس سے رنگوں کی حالت وغیرہ خراب نہیں ہوگی۔ اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں!

export1.gif


اور متحرک تصویر کے لئے ضروری ہے کہ اینی میشن بنانے کے بعد آپ File>Export Movie منتخب کریں۔

export2.gif


اس کے بعد Save as type میں Animated GIF کو منتخب کرنا مت بھولیے۔

export3.gif


اگلے ڈائلاگ باکس میں مندرجہ ذیل سیٹنگز کا خیال رکھیں!

export4.gif


اگر آپ چاہتے ہیں کہ اینی میشن چلتی رہے چلتی رہے اور چلتی رہے۔۔۔۔۔۔۔تو Animation Repetition میں 0 رہنے دیجئے بصورت دیگر حسب منشا تعداد لکھ دیجئے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیجئے کام ختم!:)
 

شمشاد

لائبریرین
طمیم برادر کسی بھی فری ہوسٹ پر اپنی فائل اپلوڈ کر کے یہاں اس کا یو آر ایل دے دیں۔

اچھی مزے کی فائل ہے آپ نے جس کا ربط دیا ہے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
اینی میٹڈ جھنڈا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی فلیش میں‌اینی میٹڈ جھنڈا بنانا سکھائیں بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خیرا
 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ذیشان اینی میٹڈ جھنڈے کا ٹیوٹوریل تو فالحال بنانے میں وقت درکار ہو گا۔ انشا؍اللہ کبھی بنانے کی کوشش کرونگا۔ فالحال گوگل سے مندرجہ ذیل روابط کا علم ہوا ہے جہاں اینی میٹڈ جھنڈوں کی سورس فائل .FLA بھی دستیاب ہے۔ فلیش ایکشن اسکرپٹ میں ایسے جھنڈے بنانے کے لئے مندرجہ ذیل میتھڈ یا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
کوڈ:
[B]p[SIZE=3]erlinNoise (BitmapData.perlinNoise method)[/SIZE][/B]
  • اس ایکشن اسکرپٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ایڈوبی کی ویب سائٹ پر مزید تفصیل ملاحظہ کریں!

اس کے علاوہ اینی میٹڈ جھنڈے کی سورس فائلز مندرجہ ذیل روابط سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔



اُمید ہے فالحال آپ کا مسئلہ ضرور حل ہوجائے گا۔ باقی ٹیوٹوریل بھی انشااللہ کچھ دنوں میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔:)
 

ابو کاشان

محفلین
محسن بھاءی ایسا ہوتا تو نہیں ہے کہ فلیش مووی چلنے کے بعد خودبخود رک جاءے۔جب تک آپ آخری فریم میں ();stopکا ایکشن نہ ڈالیں۔
بہر حال آپ ایسا کریں کہ فلیش مووی جہاں ختم ہورہی ہے یعنی آخری فریم میںgotoandplay(1);ایکشن ڈال دیں۔ آپ کی مووی چلتی رہے گی۔

شکریہ شعیب برادر!
اس کمانڈ سے میرا کام بن گیا۔ مجھے ایک بار ہی فائل چلانا تھی میں نے اسٹاپ لگا دیا۔
اب ویب سائیڈ پر امبیڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ امید ہے کامیابی ہو جائے گی۔ انشاءاللہ۔:) شکریہ
 
شاگرد ِ محترم جناب ذیشان حیدر صاحب


استاد محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت میں اس پر کام کرنا چاہ رہا تھا ۔ آپ ذرہ یہ لنک دیکھیں‌ الفاظ کے اوپر کلک کریں سے آواز سنائی دیتی ہے۔ دراصل میں‌ایک نورانی قاعدہ بنانا چاہ رہا تھا جس میں الفاظ کے اوپر کلک کرنے سے آواز سنائی دے ۔اس کے علاوہ میں‌چاہ رہا تھا کہ جب تصویر کے اوپر کلک کیا جائے تو الفاظ بڑے ہو جائے اور ان کے ہجے وغیرہ بھی ساتھ ہوں‌مثلا اگر لفظ سَلَمَ ہے تو سَ لَ مَ بھی ظاہر ہو اور قاری کی آواز پیچھے سے سَ لَ مَ کے ساتھ چلے اس کے متعلق کچھ سمجھائیں۔اللہ تعالیٰ‌ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کس وقت آن لائن ہوتے ہیں میں‌آپ سے فلیش کے متعلق کچھ معلومات لینا چاہ رہا تھا ۔
نوازش ہوگی۔ والسلام
شاگرد ِ محترم جناب ذیشان حیدر صاحب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعداسے فلیش 8 ، یا اس سے جدیدفلیش ورژن میں کھولیں۔

آپ دیکھیں گے کہ اس فائل میں صرف ایک بٹن سمبل موجود ہے۔ اس بٹن سمبل پر ڈبل کلک کر کے سمبل ایڈیٹنگ موڈ میں داخل ہو جائیں۔
اس بٹن سمبل میں تین لیئرز ہیں۔جو اوپر سے نیچے کی طرف بالترتیب حرف الف، آواز اور ہٹ ایریا کے لئے بنائی گئیں ہیں۔ بٹن سمبل کی چار مختلف حالتیں ہوتی ہیں۔ ان تمام حالتوں کی وضاحت اور بٹن سمبل بنانےکے طریقہ کار پراس ٹیوٹوریل میں اچھی طرح وضاحت کی جا چکی ہے۔

اس ٹیوٹوریل کی روشنی میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فائل کا بغور مطالعہ کریں۔ یہاں

بٹن کی مختصر وضاحت سے آپ کو بٹن کی مختلف حالتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ مزید وضاحت کے لئے ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیں!

بٹن کی مختلف حالتیں:

  • حرف کی Up حالت میں حرف الف اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔
  • حرف کی Over حالت میں حرف کا سائز بڑھا دیا گیا ہے۔
  • جب کہ Down حالت میں ساؤنڈ یا آواز رکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاؤن حالت وہ ہوتی ہے جب یوزر بٹن پر کلک کرتا ہے۔ چنانچہ جونہی یوزر بٹن پر کلک کرے گا۔ آواز یا ساؤنڈ پلے ہو جائے گی۔
  • Hit حالت میں ہاٹ اسپاٹ یا کلک کرنے کا ’’ایریا‘‘ موجود ہے۔

اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو یہاں پوچھ لیں!۔۔۔۔۔شکریہ!




 

ذیشان حیدر

محفلین
فلیش میں ہائیپر لنک بنانا

محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب
السلام علیکم !
حضرت میں‌فلیش کے ایک صفحے کا دوسرے صفحے سے لنک بنانا چاہتا ہوں‌کس طرح بنا؂ں۔ اس اس کے بارے میں ذرہ تفصیلآ بتا دیجئے ۔ نوازش ہوگی۔ والسلام
آپ کا شاگرد
ذیشان حیدر
 
Top