فنکشن کے لئے کچھ آئیڈیاز درکار ہیں۔

تعبیر

محفلین
ناعمہ بچے تھوڑاسوچنے اور سرچ کرنے کا ٹائم دو کہ ابھی دماغ کام نہیں کر رہا
ویسے شہزاد نے سب مشورے ایک ساتھ دےتو دیئے ہیں دیکھیں اس کے بعد کسی اور مشورے کی گنجائش نکلتی کہ نہیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ناعمہ عزیز بہنا!
ڈرامہ۔ نہ بابا نہ۔ آپ تو ہمارے جن لالہ ہو۔ آپ سے ڈارامہ بازی کا ہم سوچ ہی نہیں سکتے۔
خاکہ۔ ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔ خاکہ پر جب خاک ڈالنی ہوتو بھائی کو یاد کر لینا۔
قوالی۔ کیا یہ اقوال زریں کی بہن ہے؟ یہ مؤنث جنس ہے لہذا بہنیں ہی درست مشورہ دے سکتی ہیں۔ ہاں البتہ اقوال زریں ہماری اپڈیٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
مزید کوئی مشورہ درکار ہو تو رابطہ فرمائیے گا۔ مفت مشورہ دینے کی مہارت تامہ ہمیں حاصل ہے۔
 
ناعمہ عزیز

:(
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ناعمہ سانگز ڈیڈیکیشن کروا لیں۔ سٹوڈنٹس یا ٹیچرز کے لئے۔ جیسے ہم لوگوں کے ہر فنکشن میں یہ آئٹم ضرور ہوتا تھا۔ ساری لڑکیاں ڈھولکی رکھ کر بیٹھتی تھیں پھر وہ گانا نہیں ہے شادیوں والا۔ 'رات دے بارہ بجے۔' سم تھنگ۔ مجھے پوری ورڈنگ کبھی سمجھ نہیں آئی۔ ابھی سوچ کر بتاتی ہوں۔ مطلب یہ بنتا ہے کہ کوئی دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے اور جب آپ پوچھتے ہیں کہ کون ہے تو کسی کا نام لیتے ہیں۔ جیسے جس دوست یا ٹیچر پر گانا بنایا ہو۔ پھر کہتے ہیں کہ 'کی کہندی اے'۔۔۔اور پھر وہ والا سانگ جو آپ نے ڈیڈیکیٹ کیا ہے۔ پھر دوبارہ وہی سائیکل شروع ہوتا ہے اور اسی طرح باری باری سب کی باری آتی ہے۔
ایک اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکیوں یا ٹیچرز کو ٹائٹل دے دیں۔ چاہے کوئی لفظ ہو یا کوئی شعر وغیرہ۔
تیسرا 'بوجھو تو جانیں' یا 'میں کون ہوں؟' والا آئیڈیا ہے۔ اس میں آپ کسی بھی لڑکی یا سہیلی کی کسی خاص بات یا عادت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور باقی لوگ بوجھتے ہیں۔ اس میں ٹیمیں بھی بنائی جا سکتی ہیں یا پھر سب حاضرین کو شامل کر لیں۔
'ہُو ڈیئرز' والا بھی ایک کھیل ہو سکتا ہے جس میں آپ کسی کو کسی مزے کی بات کے لئے چیلنج کریں۔ مثلاً پرنسپل صاحبہ یا کسی بہت سخت ٹیچر سے کالج ہالی ڈے دینے یا کلاس نہ لینے کی بات منوانا۔ یا کسی کلاسیکل سانگ کو پاپ یا راک میوزک میں گانا یا اس کے الٹ کرنا وغیرہ۔
مزاحیہ خبریں بھی بنائی جا سکتی ہیں جو کالج سے متعلق ہوں۔
اور آپ کچھ مزے کے موضوع چُن سکتی ہیں ان کو کارڈز پر لکھیں۔ پھر کارڈز مکس کر کے کچھ لوگوں کو والنٹیئر کرنے کا کہیں یا خود ہی لوگ چُن لیں۔ ان کو کوئی کارڈ اٹھانے کو کہیں اور ایک منٹ دیں کہ موضوع پر کچھ کہنے کی تیاری کریں پھر انہیں سٹیج پر بلا لیں۔ بہت مزے کی فی البدیہہ تقریریں بنتی ہیں۔
جیسے اگرمجھے ایک پورا دن بجلی کے بغیر گزارنا ہو تو۔۔۔۔
اگر مجھے جادو کی چھڑی مل جائے تو ۔۔۔۔
اگر میں چاند پر جانے والی پہلی ہستی ہوتی تو۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
ڈراماز وغیرہ میں نے کافی عرصہ سے دیکھے نہیں تو کچھ ایسا تو ذہن میں نہیں ہے لیکن آپ لوگ اپنے کسی مضمون یا کلاس یا کسی مشکل اسائنمنٹ سے متعلق کوئی فنی سا سکٹ تیار کر سکتے ہیں۔
ابھی تو یہی ذہن میں آیا ناعمہ۔ مزید کچھ سوچتی ہوں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ سانگز ڈیڈیکیشن کروا لیں۔ سٹوڈنٹس یا ٹیچرز کے لئے۔ جیسے ہم لوگوں کے ہر فنکشن میں یہ آئٹم ضرور ہوتا تھا۔ ساری لڑکیاں ڈھولکی رکھ کر بیٹھتی تھیں پھر وہ گانا نہیں ہے شادیوں والا۔ 'رات دے بارہ بجے۔' سم تھنگ۔ مجھے پوری ورڈنگ کبھی سمجھ نہیں آئی۔ ابھی سوچ کر بتاتی ہوں۔ مطلب یہ بنتا ہے کہ کوئی دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے اور جب آپ پوچھتے ہیں کہ کون ہے تو کسی کا نام لیتے ہیں۔ جیسے جس دوست یا ٹیچر پر گانا بنایا ہو۔ پھر کہتے ہیں کہ 'کی کہندی اے'۔۔۔ اور پھر وہ والا سانگ جو آپ نے ڈیڈیکیٹ کیا ہے۔ پھر دوبارہ وہی سائیکل شروع ہوتا ہے اور اسی طرح باری باری سب کی باری آتی ہے۔
ایک اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکیوں یا ٹیچرز کو ٹائٹل دے دیں۔ چاہے کوئی لفظ ہو یا کوئی شعر وغیرہ۔
تیسرا 'بوجھو تو جانیں' یا 'میں کون ہوں؟' والا آئیڈیا ہے۔ اس میں آپ کسی بھی لڑکی یا سہیلی کی کسی خاص بات یا عادت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور باقی لوگ بوجھتے ہیں۔ اس میں ٹیمیں بھی بنائی جا سکتی ہیں یا پھر سب حاضرین کو شامل کر لیں۔
'ہُو ڈیئرز' والا بھی ایک کھیل ہو سکتا ہے جس میں آپ کسی کو کسی مزے کی بات کے لئے چیلنج کریں۔ مثلاً پرنسپل صاحبہ یا کسی بہت سخت ٹیچر سے کالج ہالی ڈے دینے یا کلاس نہ لینے کی بات منوانا۔ یا کسی کلاسیکل سانگ کو پاپ یا راک میوزک میں گانا یا اس کے الٹ کرنا وغیرہ۔
مزاحیہ خبریں بھی بنائی جا سکتی ہیں جو کالج سے متعلق ہوں۔
اور آپ کچھ مزے کے موضوع چُن سکتی ہیں ان کو کارڈز پر لکھیں۔ پھر کارڈز مکس کر کے کچھ لوگوں کو والنٹیئر کرنے کا کہیں یا خود ہی لوگ چُن لیں۔ ان کو کوئی کارڈ اٹھانے کو کہیں اور ایک منٹ دیں کہ موضوع پر کچھ کہنے کی تیاری کریں پھر انہیں سٹیج پر بلا لیں۔ بہت مزے کی فی البدیہہ تقریریں بنتی ہیں۔
جیسے اگرمجھے ایک پورا دن بجلی کے بغیر گزارنا ہو تو۔۔۔ ۔
اگر مجھے جادو کی چھڑی مل جائے تو ۔۔۔ ۔
اگر میں چاند پر جانے والی پہلی ہستی ہوتی تو۔۔۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ
ڈراماز وغیرہ میں نے کافی عرصہ سے دیکھے نہیں تو کچھ ایسا تو ذہن میں نہیں ہے لیکن آپ لوگ اپنے کسی مضمون یا کلاس یا کسی مشکل اسائنمنٹ سے متعلق کوئی فنی سا سکٹ تیار کر سکتے ہیں۔
ابھی تو یہی ذہن میں آیا ناعمہ۔ مزید کچھ سوچتی ہوں۔

اپیا یہ والا ڈن ہے اور ہم ٹیچرز پر کر رہے ہیں یہ :) لیکن اس میں ڈھولک والا آئیڈیا نیو ہے اور مزے کا بھی (y)

یہ والے آئیڈے کا کچھ نہیں ہونے والا کیونکہ لیکچرز اب ہونے ہی نہیں البتہ پیپر نا ہو یہ سوچا جاسکتا ہے :p

اور مزاحیہ خبریں بھی فسٹ ائیر کی ایک سٹوڈنٹ پڑھ رہی ہے پر وہ فیصل آباد پر ہیں ، اور اب میں سوچ رہی ہوں کہ ان کو کالج پر ٹیچرز پر اور سٹوڈنٹس پر کو لوں :rolleyes:

لاسٹ والا آئیڈیا بھی بیسٹ لگا ہے مجھے یہ ہم سب سے آخر پر پرفارم کریں گے :dancing:
یہ والا جو ہے اس پر ٹیچر کو کہوں گی کہ وہ کام کریں کیوں کہ اس کو ٹائم لگے گا :)
 
ہے ناں۔ ڈھولک والا تو ہم ہمیشہ ہی انجوائے کرتے تھے۔ ہاں وہ ورڈنگ ابھی میں نے کنفرم کر لی ہے۔ چاہئیے؟
ٹیچرز اور سٹوڈنٹس پر خبریں مزے کی ہوں گی ناعمہ۔ جیسے ہماری ایک ٹیچر بہت سخت تھیں ڈسپلن اور پڑھائی دونوں میں۔ تو ان کے بارے میں ایک خبر ہم نے یہ بنائی تھی کہ ان کو آئی جی جیلز کانونٹ سکول بنا دیا گیا ہے۔۔پھر اس پر مزید ایک دو فنی چیزیں لکھی تھیں۔ سب کو بہت اچھا لگا۔ کیا یاد آ گیا۔ میرے پاس ابھی بھی کہیں یہ سکرپٹس پڑے ہوں شاید :)
لاسٹ والے میں خوب مزے کے موضوع ڈالنا اور پھر یہ سب یہاں شیئر بھی کرنا ہے۔ ٹھیک ہے ناں؟ :)
 
عثمان

ایسی خبروں کے لئے "فول نیوز نیٹ ورک" سے رابطہ کیا جاسکتا تھا۔ اگرچہ ان کی نشریات اب بند ہیں اور یہ خبریں بھی اب باسی ہو چکی ہیں۔ :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اپیا زیادہ بڑا نہیں ہے ، بس ہم لوگ اپنے ہی انجوائے کرنے کو کچھ ایٹمز ڈھونڈ رہےہیں :)
ارے بابا ایٹمز ڈھونڈ رہی تھیں تو مجھے پہلے بتایا ہوتا۔ میں یہاں جھک مار رہی ہوں۔ ہر چیز ایٹم سے ہی مل کر بنی ہے کہیں سے بھی لے لو لیکن ان کو دیکھنے کے لیے مائیکروسکوپ کی ضرورت بہر حال پڑے گی۔ بہت مہنگا کام ہے بھئی ۔۔لیکن چلو دیکھتے ہیں۔
افففف ۔۔۔اب تو شامت پکی ! :rollingonthefloor:
 
تعبیر

محفلین
اوکے ناعمہ ای دو آئیدیاز میری طرف سے بھی تاکہ میرا بھی شہیدوں میں نام لکھ جائے :p

اگر گفٹس دینے کا ارادہ ہے تو تو اس کے لیے بھی ایک دوطریقے ہیں
اسے کسی جگہ چھپایا جائے اور باقیوں سے کہا جائے کہ اسے ڈھونڈیں جو ڈھونڈ لےگفٹ اسکا
یا پھر کسی سیٹ کے نیچے کوئی نمبر یا چٹ لگا لیں جو اس سیٹ پر بیٹھے گفٹ اسکا

ایک فیشن شو رکھیں اور اس میں نانیوں ،دادیوں کے زمانے سے لیکر اب تک کے بدلتے انداز دکھائیں
ڈھولکی والا آئیڈیا بھی تھا
اس کے علاوہ پارسل گیم رکھیں یا پھرon the spot والا گیم جس میں کوئی تقریر،کچھ کر کے دکھانا ایکٹنگ وویکٹنگ یا نقل وغیرہ ہو
(یہ سب چٹ پر لکھے جاتے ہیں اور جو چٹ نکلے وہی کیا جاتا ہے )

ایک گیم اور ہوتا ہے نا جو کسی جانور کی دم لگائی جاتی ہے آنکھوں پر پٹی باندھ کر
مجھے اس گیم کا نام نہیں آرہا :( شاید تمبولا کہتے ہیں وہ بھی مزے کا ہوتا ہے بہت
ابھی تو یہی ہے ذہن میں گوگل چاچو سے پوچھنے کا ٹائم نہیں ملا ہے ابھی :(
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہے ناں۔ ڈھولک والا تو ہم ہمیشہ ہی انجوائے کرتے تھے۔ ہاں وہ ورڈنگ ابھی میں نے کنفرم کر لی ہے۔ چاہئیے؟
ٹیچرز اور سٹوڈنٹس پر خبریں مزے کی ہوں گی ناعمہ۔ جیسے ہماری ایک ٹیچر بہت سخت تھیں ڈسپلن اور پڑھائی دونوں میں۔ تو ان کے بارے میں ایک خبر ہم نے یہ بنائی تھی کہ ان کو آئی جی جیلز کانونٹ سکول بنا دیا گیا ہے۔۔پھر اس پر مزید ایک دو فنی چیزیں لکھی تھیں۔ سب کو بہت اچھا لگا۔ کیا یاد آ گیا۔ میرے پاس ابھی بھی کہیں یہ سکرپٹس پڑے ہوں شاید :)
لاسٹ والے میں خوب مزے کے موضوع ڈالنا اور پھر یہ سب یہاں شیئر بھی کرنا ہے۔ ٹھیک ہے ناں؟ :)

اپیا ورڈنگ ؟؟؟:rolleyes:
 
Top