فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سعادت

تکنیکی معاون
چند روز پہلےایک طویل تحریر ایک ذاتی پیغام میں"ڈرافٹ محفوظ کریں" کا بٹن دبا کر محفوظ کی تھی۔ لیکن اب دیکھا تو وہ غائب ہے ، کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اس تحریر کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا؟
کیا "ڈرافٹ محفوظ کریں" کا فنکشن کام نہیں کررہا یا صرف ایک معینہ مدت تک کام کرتا ہے؟ براہِ کرم مدد فرمائیے۔ بہت شکریہ!
زیک
سعادت
نبیل
جی، ڈرافٹ تحریریں ۲۴ گھنٹوں کے بعد حذف کر دی جاتی ہیں۔( مجھے بھی اِس کا علم نہیں تھا!)

البتہ ایڈمن کنٹرول پینل میں اِس کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، اور محفل کے کمیونٹی موڈریٹرز اس بارے میں بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
 
سعادت بھائی اگر دورانیہ طے کرنے کا اختیار محفلین کو حاصل ہو جائے یا ڈرافٹ کے زمرے کا اضافہ کر دیا جائے کیا ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔
 
یہ دونوں باتیں ہی فی‌الحال محفل کے فورم سوفٹ‌وئر (زین‌فورو) میں ممکن نہیں ہیں، البتہ زین‌فورو کے اپنے فورم پر صارفین اِن سے مِلتی جُلتی فرمائشیں کرتے رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کی کوئی سہولت شامل کر دی جائے…
 
سید عاطف علی

لائبریرین
البتہ زین‌فورو کے اپنے فورم پر صارفین اِن سے مِلتی جُلتی فرمائشیں کرتے رہے ہیں
اس فرمائش پر اپنی محفل میں بھی بات ہوتی رہی ہے اور ضرورت کا تذکرہ ہوتا رہا ہے ۔ اور اس کے موجودہ و ممکنہ متبادلات پر بھی اظہار خیال کیا جاچکا ہے ۔
 
شاہ جی ہم اس حوالے سے ہوئی گفتگو سے لاعلم ہیں۔اگر ممکن ہوسکے تو متعلقہ گفتگو کا رابطہ فراہم کیجیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چند روز پہلےایک طویل تحریر ایک ذاتی پیغام میں"ڈرافٹ محفوظ کریں" کا بٹن دبا کر محفوظ کی تھی۔ لیکن اب دیکھا تو وہ غائب ہے ، کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اس تحریر کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا؟
کیا "ڈرافٹ محفوظ کریں" کا فنکشن کام نہیں کررہا یا صرف ایک معینہ مدت تک کام کرتا ہے؟ براہِ کرم مدد فرمائیے۔ بہت شکریہ!
زیک
سعادت
نبیل
شاہ جی ہم اس حوالے سے ہوئی گفتگو سے لاعلم ہیں۔اگر ممکن ہوسکے تو متعلقہ گفتگو کا رابطہ فراہم کیجیے۔
میرا یہ دھاگا ملاحظہ فرمائیے، شاید متعلقہ و مفید ہو ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
چند روز پہلےایک طویل تحریر ایک ذاتی پیغام میں"ڈرافٹ محفوظ کریں" کا بٹن دبا کر محفوظ کی تھی۔ لیکن اب دیکھا تو وہ غائب ہے ، کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اس تحریر کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا؟
کیا "ڈرافٹ محفوظ کریں" کا فنکشن کام نہیں کررہا یا صرف ایک معینہ مدت تک کام کرتا ہے؟ براہِ کرم مدد فرمائیے۔ بہت شکریہ!
زیک
سعادت
نبیل

ظہیراحمدظہیر بھائی ، آپ کی نشاندہی کے بعد ہی اس آپشن کو چیک کیا ہے اور یہ فی الوقت 24 گھنٹے تک ڈرافٹ محفوظ رکھتی ہے۔ :oops:

1676893149953.png

آپ کی تحریر کی باز یابی کا امکان معدوم ہے، جس کے لیے معذرت۔ :cry:
آپ کو اپنی یادداشت بروئے کار لانی ہوگی۔ امید ہے کہ اس کی سیٹنگ 24 گھنٹے سے زیادہ کی ہوگی۔ :)

تدوین: ابھی نوٹ کیا ہے کہ اوپر اس سوال کا جواب پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی، ڈرافٹ تحریریں ۲۴ گھنٹوں کے بعد حذف کر دی جاتی ہیں۔( مجھے بھی اِس کا علم نہیں تھا!)

البتہ ایڈمن کنٹرول پینل میں اِس کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، اور محفل کے کمیونٹی موڈریٹرز اس بارے میں بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
بہت شکریہ ، سعادت بھائی۔ آئندہ یہ بات ذہن میں رکھوں گا ۔ اگر یہ دورانیہ بڑھا کر دو تین روز تک کردیا جائے تو ان لوگوں کو سہولت ہوجائے گی جو روزانہ لاگ اِن نہیں ہوسکتے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی ، آپ کی نشاندہی کے بعد ہی اس آپشن کو چیک کیا ہے اور یہ فی الوقت 24 گھنٹے تک ڈرافٹ محفوظ رکھتی ہے۔ :oops:

View attachment 1467

آپ کی تحریر کی باز یابی کا امکان معدوم ہے، جس کے لیے معذرت۔ :cry:
آپ کو اپنی یادداشت بروئے کار لانی ہوگی۔ امید ہے کہ اس کی سیٹنگ 24 گھنٹے سے زیادہ کی ہوگی۔ :)

تدوین: ابھی نوٹ کیا ہے کہ اوپر اس سوال کا جواب پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ :)
توجہ کے لیے بہت شکریہ ، نبیل بھائی۔ وہ تحریر تو اب گئی لیکن آئندہ کے لیے بچت ہوگئی۔
میری یاد داشت کی سیٹنگ تو چوبیس گھنٹے سے زیادہ ہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہارڈ ڈرائیو میں ایک پیراگراف سے زیادہ رکھنے کی گنجائش نہیں ہوتی آج کل۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی، یہ کس زمانے کی ہارڈ ڈرائیو ہے جس میں ایک سے زائد پیراگراف نہیں سما پا رہے؟ :oops:
بہت ہی پرانے زمانے کی سمجھ لیجیے ۔ میں اپنے دماغ کی ہارڈ ڈرائیو کی بات کررہا تھا کہ اس میں آج کل محفوظ کرنے کی گنجائش کم ہی ہوتی ہے ۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کل کی اپگریڈ کے بعد موبائل سے لاگ ان ہو نے پر پُش نوٹیفکیشن کا پیغام سامنے آیا ۔ اور موبائل پر نوٹیفکیشن بھی موصول ہونے لگیں ۔(اینڈرائیڈ13-سامسنگ ۔ فائر فاکس) ۔
ویسے کل سامسنگ بھی اتفاقاََ آٹو اپڈیٹ ہوا تھا ۔
 
فورم پر پش نوٹیفیکیشن فعال کی گئی ہیں۔ لیکن یہ آپ کی رضامندی کے ساتھ ہی کام کرتی ہیں۔
 
کل کی اپگریڈ کے بعد موبائل سے لاگ ان ہو نے پر پُش نوٹیفکیشن کا پیغام سامنے آیا ۔ اور موبائل پر نوٹیفکیشن بھی موصول ہونے لگیں ۔(اینڈرائیڈ13-سامسنگ ۔ فائر فاکس) ۔
ویسے کل سامسنگ بھی اتفاقاََ آٹو اپڈیٹ ہوا تھا ۔
اچھا تو یہ فورم اپگریڈ ہوا ہے۔ میں سمجھا شاید ایسا کسی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے کہ اس قسم کا تو کوئی نوٹیفیکیشن پہلے نہیں آتا تھا۔ سو میں نے ممانعت کردی۔ اسے سیٹنگز میں سے کہاں سے فعال کیا جاسکتا ہے ؟
 
Top