فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سیما علی

لائبریرین
جاسم اُردو تو ہم بھی آئی فون سے لکھ رہے ہیں پر انگریزی کیسے وہ تو اب بھی۔ کاپی پیسٹ 😊Can you read my mind😊
 

ابن توقیر

محفلین
نبیل بھائی ، میرا خیال ہے کہ کچھ اسی قسم کی بات ہوئی ہے ۔ اپگریڈ کے بعد میرے کھاتے میں یکایک ۳۸۱ مضحکہ خیز آگئے ہیں ۔ اس سے پہلے ایک بھی نہیں تھا ۔ میں نے یہیں کہیں پڑھا تھا کہ کسی اور رکن کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ اور لوگوں کے ساتھ بھی ہوا ہو ۔
میرے اعمال نامے میں بھی 410 ناپسندیدہ کی ریٹنگز آ گئی ہیں ۔
 
کسی بھی ریٹنگ کے کاؤنٹ پر کلک کریں، تو ان کی تفصیل سامنے آ جائے گی۔ کہ کس مراسلے پر کس نے تحفہ سے نوازا۔
جیسے میں نے 21 ناپسندیدہ پر کلک کیا تو تفصیل صرف 6 کی سامنے آئی۔ البتہ مضحکہ خیز میں 21 کے کاؤنٹ پر 21 کی ہی تفصیل ہے۔
 

شکیب

محفلین
یہ بھی لگتا ہے کہ تخلص والی نشانی شاید اس فونٹ سے کسی بھی طرح موافق (کمپیٹبل) نہیں ۔ جہاں بھی آئی ہے اس نے تخلص کی شکل کو ضرور بگاڑا ہے ۔
کیا اسے کسی سکرپٹ سے حذف کیا جا سکتا ہے یا جانا چاہیئے ؟
مجھے کوئی ایسی صورت شاید ہی دکھائی دی پوجہاں اس علامت نے تخلص کو درست حالت میں رہنے دیا ہو !

نوٹو نستعلیق کے پرانے ورژنز میں تو درست رینڈر ہوتا تھا۔
اگر یہی ورژن استعمال کرنا ہے تو اسکرپٹ کی بجائے فانٹ ہی میں درستی کر کے اپلوڈ کرنا زیادہ آسان ہوگا۔ ماہرین تو موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
البتہ تخلص کی علامت والے حرف کو نوٹو نستعلیق میں نہ رہنے سے یہ بات کتنی واضح ہو گئی کہ اس علامت کو نام مکمل ہونے کے بعد لگایا جانا درست ہے، کسی درمیانی حرف پر نہیں، جیسے شارق کی 'ر' پر، یا صریر کی بھی پہلی' ر' پر۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
تخلص کی علامت (اور دیگر کیریکٹرز جو پہلے نوٹو نستعلیق اردو میں نظر نہیں آ رہے تھے) کو اب درست ہونا چاہیے۔ اگر کہیں کسی کیریکٹر میں کوئی مسئلہ نظر آتا ہے تو بتائیے۔
 

فہد اشرف

محفلین
تخلص کی علامت (اور دیگر کیریکٹرز جو پہلے نوٹو نستعلیق اردو میں نظر نہیں آ رہے تھے) کو اب درست ہونا چاہیے۔ اگر کہیں کسی کیریکٹر میں کوئی مسئلہ نظر آتا ہے تو بتائیے۔
یہ جونقطے گڑبڑ ہو رہے ہیں ان کا کوئی حل نہیں ہے کیا؟
 

فہد اشرف

محفلین
کیا آپ ”پہلے“ کے نقطوں کی بات کر رہے ہیں؟ میرے پاس تو درست نظر آ رہے ہیں۔
جی ہاں میں موبائل پہ کروم سے آنلائن ہوں اور میرے پاس پہلے کچھ اس طرح لکھا نظر آ رہا ہے۔
Screenshot-20210930-194123-Chrome.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
جی ہاں میں موبائل پہ کروم سے آنلائن ہوں اور میرے پاس پہلے کچھ اس طرح لکھا نظر آ رہا ہے۔
Screenshot-20210930-194123-Chrome.jpg
اوہ۔ یہ تو حرف‌باز کا ایک پرانا بگ تھا جس کی وجہ سے نوٹو نستعلیق اردو میں بڑی ے پر ختم ہونے والے ترسیموں کے نقطے گڑبڑ ہو جاتے تھے (تفصیلات یہاں اور یہاں دیکھیے)۔ کیا آپ کروم کا جدید ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 

نکتہ ور

محفلین
اتنے دنوں بعد بھی پورٹل کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔یعنی پورٹل کے بغیر کے عادی نہیں ہوئے
اور اطلاعات میں ریٹنگز کی اطلاع کا ترجمہ باقی ہے۔
 
Top