فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

علی وقار

محفلین
فورم اپگریڈ یقینی طور پر تکنیکی ٹیم کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ کیا ہی بہتر ہو کہ ڈارک تھیم بھی عنایت ہو جائے۔ براؤزر ایکسٹیشن کے ذریعے یہ سہولت مل سکتی ہے مگر اردو فورم کے لیے الگ سے کوئی آپشن مل جائے تو کیا ہی بات ہو گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں مکالمات کے جواب کروم براؤزر میں دینے سے قاصر ہوں ۔
کر سر ٹائپ کرنے کی جگہ نہیں دیتا جب کہ دھاگوں میں با آسانی ٹائپ ہو جاتا ہے ۔
کیا کسی کو یہ مسئلہ درپیش ہوا ؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں مکالمات کے جواب کروم براؤزر میں دینے سے قاصر ہوں ۔
کر سر ٹائپ کرنے کی جگہ نہیں دیتا جب کہ دھاگوں میں با آسانی ٹائپ ہو جاتا ہے ۔
کیا کسی کو یہ مسئلہ درپیش ہوا ؟
مجھے تو کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہو رہا۔
کروم میں شاید کوئی گڑبڑ ہو گی۔ آپ کسی اور براؤزر سے چیک کر کے دیکھیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں مکالمات کے جواب کروم براؤزر میں دینے سے قاصر ہوں ۔
کر سر ٹائپ کرنے کی جگہ نہیں دیتا جب کہ دھاگوں میں با آسانی ٹائپ ہو جاتا ہے ۔
کیا کسی کو یہ مسئلہ درپیش ہوا ؟
اب یہ مسئلہ نہیں آرہا ۔ ونڈوز 11 کروم
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیفیت ناموں میں تصاویر نظر آئیں ۔
تازہ ترین کے صفحے پر تصاویر سے ایسا لگا کہ کیفیت ناموں کو ٹیکسٹ کے کمنٹس تک محدود کیا جائے تو بہتر ہو ۔
فورم کی جمالیات متاثر ہوتی نظر آئیں ۔ واللہ اعلم
 
اردو محفل کا ایک ورزن انگریزی میں بھی ہونا چاھئیے اِس طرح باتوں باتوں میں انگریزی بھی درست ہوتی جائے گی
 
محمد عبدالرؤوف صاحب اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے سے قاصر ہیں ۔
پاسورڈ ریسیٹ کیا تو ریسیٹ کی ایمیل کا میسج آیا لیکن ایمیل موصول نہیں ہوئی ۔
کسی کو لاگ ان میں بھی مسئلے کا امکان ہے ؟
میرے ساتھ بھی یہ ہی مسئلہ ہورہا تھا عبدالروف بھائی کو کہیں کہ وہ تابش بھائی سے وٹس اپ پر رابطہ کرلیں وہ مسئلے کا حل بتادیں گے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے ساتھ بھی یہ ہی مسئلہ ہورہا تھا عبدالروف بھائی کو کہیں کہ وہ تابش بھائی سے وٹس اپ پر رابطہ کرلیں وہ مسئلے کا حل بتادیں گے
تاریخ دیکھیے ۔یہ کوئی سال بھر پرانا مسئلہ تھا ۔ اب تو کب کا حلا ہو چکا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
موصول کردہ رد عمل کے ساتھ عطا کردہ رد عمل بھی ہونا چاہیئے ۔ پہلے ورژن میں تو تھا ؟اس میں نہیں ملاکہیں بھی ۔ چند روز قبل مجھے ضرورت پڑی تھی اس کی ۔
نکنیکی معاونین زیک و سعادت برادران کچھ حرف آخر اس بابت ؟
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

فہد اس میں رد عمل کا شماریاتی خلاصہ ہے جبکہ موصول درجہ بندیاں ایک ترتیب وار فہرست میں بھی میسر ہیں ۔ میرا سوال عطا کردہ درجہ بندیوں کی ترتیب وار مفصل فہرست کے ضمن میں تھا کہ ان کا کوئی ربط نظر نہیں آیا ۔ پچھلے ورژن میں دونوں لنکس ساتھ ساتھ تھے عطا کردہ اور وصول کردہ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
محفل کو اپگریڈ کرنے سے پہلے والے ورژن میں میں نے جو بُک مارک کئے تھے، وہ کیسے مل سکتے ہیں؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چند روز پہلےایک طویل تحریر ایک ذاتی پیغام میں"ڈرافٹ محفوظ کریں" کا بٹن دبا کر محفوظ کی تھی۔ لیکن اب دیکھا تو وہ غائب ہے ، کہیں نظر نہیں آرہی ۔ اس تحریر کو کس طرح بازیاب کیا جاسکتا؟
کیا "ڈرافٹ محفوظ کریں" کا فنکشن کام نہیں کررہا یا صرف ایک معینہ مدت تک کام کرتا ہے؟ براہِ کرم مدد فرمائیے۔ بہت شکریہ!
زیک
سعادت
نبیل
 
Top