فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

شکیب

محفلین
لیکن موڈ اور جھنڈے کا استعمال اگر آؤٹ ڈیٹڈ ہوگیا ہے تو ایسا کیا بھی جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر انہیں دوبارہ دکھانے کا بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے۔
جھنڈے کا استعمال باقی رکھا جائے، بھلے منحنی سا ہو یا یوزر نیم کلک کرنے پر موڈال میں دکھے۔ موڈ تو ایویں ہی تھا، اسکی ضرورت نہیں۔
اگر پرانی فیلڈز اب بھی موجود ہیں اور انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے تو یہ بڑی اچھی بات ہے۔ شاید ووں ریٹنگ سسٹم پرانی محفل کی طرز پر کسٹمائز ہو سکتا ہو۔
 

شکیب

محفلین
پیجینیشن اوپر اور نیچے دو نوں جگہ ہوا کرتا تھا، کیا اب بھی ہو سکتا ہے؟ محض صفحہ بدلنے کے لیے نیچے اسکرول کرنا پڑ رہا ہے، اور اسکرول ٹو باٹم کی بٹن تو ہوتی نہیں 😆
 

شکیب

محفلین
فانٹس بدلنے سے قبل ملحوظ رہے کہ جمیل نوری یا نوٹو نستعلیق ہٹائیں گے تو انگریزی کی خوبصورتی جاتی رہے گی۔ نفیس، مہر وغیرہ میں انگلش کا تیاپانچہ ہوجاتا ہے۔ خصوصاً اسپیس اور فل اسٹاپ۔
 

شکیب

محفلین
سعادت پہلا فانٹ جمیل نوری نستعلیق رکھا جا سکتا ہے؟ کمپیوٹر پر کم از کم سسٹم سے اٹھا کر استعمال ہو جائے گا، وگرنہ دوسرے نمبر پر امبیڈ شدہ فانٹ تو ہوگا ہی۔
نوٹو میں نوری نستعلیق والی بات کہاں؟
FCoEqFf.png
 

فہد اشرف

محفلین
پہلے اگر سرچ بار میں کسی محفلین کا نام لکھ کر سرچ کرتے تھے تو اوپر تلاش سے متعلق لڑیاں اور سب سے نیچے اس محفلین کی آئی ڈی آ جاتی تھی، اب آئی ڈی نہیں آتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
@سعادت پہلا فانٹ جمیل نوری نستعلیق رکھا جا سکتا ہے؟ کمپیوٹر پر کم از کم سسٹم سے اٹھا کر استعمال ہو جائے گا، وگرنہ دوسرے نمبر پر امبیڈ شدہ فانٹ تو ہوگا ہی۔
نستعلیق اسٹائل شیٹ اب نوٹو نستعلیق کے مطابق ڈیزائن کر دی گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نوٹ کریں کہ نوٹو نستعلیق میں ا ل ل ہ ٹائپ کرنے سے اللہ لکھا جاتا ہے۔ اللّٰہ لکھنے کے لیے بیچ والے لام پر تشدید (Shift+E) اور کھڑی زبر (Shift+I) خود سے ٹائپ کرنی پڑتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
نوٹ کریں کہ نوٹو نستعلیق میں ا ل ل ہ ٹائپ کرنے سے اللہ لکھا جاتا ہے۔ اللّٰہ لکھنے کے لیے بیچ والے لام پر تشدید (Shift+E) اور کھڑی زبر (Shift+I) خود سے ٹائپ کرنی پڑتی ہے۔
نوٹو نستعلیق میں شاید اللہ لگیچرکا استعمال اعراب کیساتھ نہیں کیا گیا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مراسلے میں لیا گیا اقتباس بھی سفید پس منظر رکھتا ہے جیسا کہ مراسلہ خود۔ اور اس کا فریم بھی واضح نہیں ۔
کیا ان دونوں کو ممتاز تر نہیں کیا جاسکتا ؟
 
Top