چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

نبیل

تکنیکی معاون
سالگرہ کا جشن ہے مگر غائب ہیں اعجاز اختر
ہو گئے ریٹائر لیکن پھر بھی جاتے ہیں دفتر
بتائی ساری عمر ڈیوٹی کرکے لیکن ہنوز
جان کو آجاتے ہیں یہ افسر

:hypnotized: :hurryup:
 
ہا ہا ہو ہو ہی ہی ہو
ایک شعر میں مصرعے دو

ہر مصرعہ ہو چھ جملوں کا
ہر جملے میں فقرے دو

ہر فقرہ ہو سو لفظوں کا
ہر ہر لفظ میں حرف ہوں نو

کچھ حرفوں پر جزم لگا ہو
کچھ حرفوں پر نقطے دو

نقطے میں تصویر ہو اس کی
جو بھی شعر کا مرکز ہو

تب شاید کچھ بات بنے
تب شاید تک بندی ہو

پہلے سب کا نام لکھو
پھر ناموں پر شعر کہو

ہا ہا ہو ہو ہی ہی ہو
ہم کو یہاں سے جانے دو
 

نبیل

تکنیکی معاون
چھوٹی سی اک بحر ہو
طوفاں کی اک لہر ہو
کوئی جھوٹ نہ کوئی مکر ہو
تک بندی کا ہر سو سحر ہو

:pagaldil: :drama:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ سلسلہ اتنی جلدی کیوں بند ہوگیا :(
پلیز اسی کو تھوڑی دیر تو جاری رکھیں ناں مجھے یہ بہت اچھا لگتاہے نبیل لالہ ،سعود لالہ پلیز۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عائشہ۔ ایسا کرتے ہیں کہ اب جو بھی یہاں آئے گا، اس کے بارے میں شعر کہا جائے گا۔ تو سب سے پہلے۔۔۔

جتنی وہ ناعمہ کو عزیز ہیں
اتنی ہی وہ شاکر کو عزیز ہیں
رکھتے ہم بھی عزیز جن کو وہ
ہماری بہن عائشہ عزیز ہیں

:welcome: :best:
 
گڑیا، منّی، بٹیا رانی
بن پوچھے لے آئیں پانی
جب بھی آئیں نانا نانی
روز سنیں وہ نئی کہانی
بوجھو ہیں وہ کون سیانی
جو ہیں سب کی بٹیا رانی؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ لالہ آپ میری فرمائش پر آئے :)
جی نبیل لالہ ٹھیک ہے پر اب اس سلسلے کو بند نہیں ہونا چاہیئے۔
سعود بھیا یقینا آپ کی کوئی بہنہ ہی ہوں گی ناں؟ آپ خود ہی بتادیں:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مقدس یوں خط لکھواتی ہیں۔۔

رائٹ آ لیٹر ٹو مائی فادر
ٹو سینڈ میں آ منی آرڈر
لکھ دو اس میں یہ ریزن
آئی ہیو ٹو بائی آ ٹیلی ویژن

(کلیاں کے انکل سرگم کی شاعری)
 

محمد امین

لائبریرین
اتنے گرد آلود دھاگے ہیں اس محفل میں
ہم تو حیران و پریشاں ہیں کہ کیا کیا دیکھیں
سب اراکین نے جوہر ہیں دکھائے کیا کیا
اور ہم ہیں کہ تک بندی بھی نہیں کرسکتے

:doh::daydreaming::worried::rollingeyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تکمیل فن اور مشق سخن کیا کیجیے
آپ شاعر ہیں شاعری کیا کیجیے
سر منڈا کر کہتے ہیں عشقیہ شعر
خیال کریں قبلہ، کچھ تو حیا کیجیے
:rollingonthefloor:
 

محمد امین

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::laugh:

کون کہتا ہے کہ شعر آیا تو میں کہہ جاؤں گا
میں تو شاعر نہیں، جذبات میں بہہ جاؤں گا
سر منڈاتے ہی جو اولے پڑے تھے ٹنڈ پہ
نبیل بھائی کو شربت میں ڈال کے دے جاؤں گا :laugh:
 

مقدس

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::laugh:

کون کہتا ہے کہ شعر آیا تو میں کہہ جاؤں گا
میں تو شاعر نہیں، جذبات میں بہہ جاؤں گا
سر منڈاتے ہی جو اولے پڑے تھے ٹنڈ پہ
نبیل بھائی کو شربت میں ڈال کے دے جاؤں گا :laugh:




ہی ہی ہی اب آپ کی شامت آنی ہے نبیل بھیا کے ہاتھوں
 

محمد امین

لائبریرین
سب کی آنکھوں کی ہیں تارا، یہ ہماری بہن مقدس
دل ہے ان کا کتنا پیارا، یہ ہماری بہن مقدس
ان کی "ہی ہی" پہ دل وارا، یہ ہماری بہن مقدس
انگریزی میں اردو "مارا"، یہ ہماری بہن مقدس


ہاہاہااہ ۔۔۔۔ اسے کہتے ہیں تک بندی :applause:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
رحمۃ اللہ علیہ کی جگہ "نور اللہ مرقدہ" کیسا لگتا ہاہاہاہاہاہا
خدا کی رحمت تو زندوں پر بھی محیط ہے ناں ۔ ۔ ۔ ۔ اور نور اللہ مرقدہ کے لیے جان سے گزرنا پڑتا ہے
ہم تو ان دونوں صاحبان کی طوالت عمر کے لیے دعا گو ہیں
 
Top