فوری مدد کی ضرورت

عثمان

محفلین
عثمان آپ کی مادری زبان کون سی ہے؟
میں پنجابی اور ارائیں ہوں۔ پاکستان میں لاہور شہر سے تعلق ہے۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سکول میں حاصل ہونے کی وجہ سے اردو میں پنجابی سے زیادہ رواں ہوں۔
میں اپنی "فرسٹ لینگوئج" اردو اور انگریزی کو قراد دیتا ہوں۔
 

عرفان سعید

محفلین
اور انگریزی میں لاطینی سے جو پرتگالی کی جد ہے
یہاں پرتگالی کی بات چل نکلی ہے تو مجھے اس زبان کا تو زیادہ علم نہیں لیکن 2012 میں سیاحت کے لیے دو ہفتے پرتگال گزارنے کا موقع ملا۔ یہاں کے مقامی لوگوں کو آپس میں بات چیت کرتے سنا تو زبان میں نرمی، مٹھاس اور موسیقیت بہت زیادہ محسوس کی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں پنجابی اور ارائیں ہوں۔ پاکستان میں لاہور شہر سے تعلق ہے۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سکول میں حاصل ہونے کی وجہ سے اردو میں پنجابی سے زیادہ رواں ہوں۔
میں اپنی "فرسٹ لینگوئج" اردو اور انگریزی کو قراد دیتا ہوں۔

آپ سے مل کر ایک بار پھر خوشی ہوئی عثمان بھائی۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

عثمان

محفلین
یہاں پرتگالی کی بات چل نکلی ہے تو مجھے اس زبان کا تو زیادہ علم نہیں لیکن 2012 میں سیاحت کے لیے دو ہفتے پرتگال گزارنے کا موقع ملا۔ یہاں کے مقامی لوگوں کو آپس میں بات چیت کرتے سنا تو زبان میں نرمی، مٹھاس اور موسیقیت بہت زیادہ محسوس کی۔
لزبن شہر میں لوگوں کو بات چیت کرتے سنا۔ زبان میں نرمی ،مٹھاس اور موسیقیقت کے علاوہ واقفیت بھی محسوس ہوئی۔ غور کیا تو وہ پنجابی بول رہے تھے۔
 

زیک

مسافر
اپنی زبان جیسی روانی تو نہیں آ سکتی نا۔۔۔ لیکن کبھی ٹرانسلیٹر کی ضرورت نہیں پڑتی کہیں بھی۔
زبان میں proficiency کے 5 لیول گنے جاتے ہیں:
  1. ایلیمنٹری
  2. لمیٹڈ ورکنگ
  3. پروفیشنل ورکنگ
  4. فُل پروفیشنل
  5. نیٹِو
ایک سے زائد زبانوں میں پانچواں لیول ممکن ہے۔ میرے خیال سے انگریزی اور اردو دونوں میں میں نیٹو پروفیشنسی پر ہوں اور پنجابی میں ایلیمنٹری پروفیشنسی پر
 
Top