مجھے ابھی بھی اچھی طرح یاد ہے بالکل ایسے ہی جیسے کل کی بات ہو
کہ ایک بار نیٹ پر ابن صفی صاحب کو سرچ کرتا ہوا ایک دھاگے تک پہنچ گیا
جو کہ قیصرانی بھائی کا شروع کیا ہوا تھا۔
اور وہاں انہوں نے عمران سیریز کی کتابیں اسکین کرکے پی ڈی ایف میں مہیا کی ہوئیں تھیں۔
میں یہی سمجھا کہ شاید یہ پڑھنے کے لیے ہی دی گئیں ہیں۔
اس سے پہلے میں فورم ٹائپ کی کسی چیز کو نہیں جانتا تھا۔
اس لیے پہلے تو تھوڑا سمجھنے میں پریشانی ہوئی کہ قصہ کیا ہے۔
پھر رجسٹر ہوکر ایک پوسٹ لکھ ہی دی۔
ان پیج کی وجہ سے اردو لکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔
اور اس پوسٹ کے الفاظ یہ تھے۔
کہ
قیصرانی بھائی آپ نے عمران سیریز کے تو کافی ناول پڑھوادیے لیکن جاسوسی دنیا کا ابھی تک سلسلہ شروع نہیں کیا۔
ابھی کچھ دنوں پہلے میں نے اپنی یہ پرانی پوسٹ ڈھونڈنا بھی چاہی لیکن مل نہ سکی۔
خیر
اس کے بعد ایک دو باتیں اور ہوئیں اور انہوں نے مجھے سمجھایا کہ یہ کتابیں انہوں نے اس لیے مہیا کی ہیں تاکہ ان کو اردو یونی کوڈ میں برقیایا جاسکے۔
مجھے کافی عرصے سے جاسوسی دنیا کے ناول خوفناک ہنگامہ کی تلاش تھی۔
میں نے اس کا ذکر قیصرانی بھائی سے کیا کہ
وہ مجھے یہ ناول اسکین کرکے مہیا کردیں صرف پڑھنے کے لیے۔
اور میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب انہوں نے ایک دن میں ہی مجھے یہ ناول اسکین کرکے دے دیا۔
میرے ایک دفعہ کہنے پر ایک انجان انسان نے کتنے خلوص سے میرا کام کردیا۔
بس اس کے بعد سے میں میری دلچسپی محفل میں بڑھی اور بڑھتی ہی گئی۔
پھر دوسال گزر بھی گئے اور معلوم بھی نہ ہوا۔