میری ابھی فہیم سے بات ہوئی ہے فون پر۔ والد صاحب اچھے بھلے تھے۔ کل رات نمازِ عشا مسجد میں ادا کرکے آئے۔ رات کو کسی پہر اُنھیں درد اٹھا۔ اُنھیں دِل کے ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں پتا چلا کہ انتہائی شدید دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ رات کے دو، تین بجے انتقال کرگئے۔
ابھی تدفین کے لیے فہیم قبرستان میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فہیم اور باقی گھر والوں کو حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ فہیم کے والد صاحب کے ساتھ اچھا معاملہ فرمائے۔ آمین۔