فیسبک پر نظر آنے والی خواتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

ان کہی

محفلین
عید کےدن اصلی خواتین گوشت دھونےاور سنبھالنے میں مصروف ہونگی:thinking:
لہذا اس روز فیسبک پر
نظر آنے والی
:sigh:
خواتین آئی ڈیز کو
مشکوک نظروں سے
دیکھا جاسکتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
:waiting::waiting::waiting::waiting:



 

ہادیہ

محفلین
زبردست
لوجی میں تو گوشت دھونے سنبھالنے میں ہی مصروف ہوں گی کیونکہ میرا پہلے ہی ایف بی آئی ڈی نہیں ہے:p
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست
لوجی میں تو گوشت دھونے سنبھالنے میں ہی مصروف ہوں گی کیونکہ میرا پہلے ہی ایف بی آئی ڈی نہیں ہے:p
لڑکی!! کیا فائدہ آپ کے لیپ ٹاپ کا جب ایف بی آئی ڈی ہی نہیں ہے۔ ایسے لیپ ٹاپ کو تو بند ہی کر دینا چاہیے۔
:grin:
 

اے خان

محفلین
ہمارے جتنے بھی دوست اور رشتہ دار لڑکیاں ہے ۔جو فیس بک یوز کرتی ہے۔اپنی آئی۔ڈی مردو ں کے نام سے یوز کرتی ہے۔ تاکہ مختلف قسم کے میسیجز سے واسطہ نہ پڑھے۔:blowkiss::beauty::disdain::laugh1::laugh1::laugh1:
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

آپ دوستوں کی گفتگو پڑھ کر اچھا لگا
چونکہ تذکرۃ القربانی ہو رہا ہے
تفریح طبع کے لئے
آپ دوستوں کی نذر بطور خاص


خودی کے راز کو میں نے بروز عید پایا جی
کہ جب میں نے کلیجی کو کلیجے سے لگایا جی
جو حصہ گائے سے آیا اسے تقسیم کر ڈالا !!
جو بکرا میرے گھر میں تھا اسے میں نے چھپایا جی
فریج میں برف کا خانہ نہ ہوتا گر تو کیا ہوتا !!
دعائیں اس کو دیتا ہوں کہ جس نے یہ بنایا جی
میں دسترخوان پر بیٹھا تو اٹھنا ہو گیا مشکل !!
کہ ہر بوٹی کو نگلا تھا بہت کم کو چبایا جی
بطور لقمہ بوٹی سے میں روٹی کھا گیا درجن !!
کہ بانٹا میں نے کم کم تھا زیادہ کو پکایا جی
میرے معدے کے میداں میں عجب سی خون ریزی ہے
کہیں تکے اچلھتے ہیں کسی کونے میں پایا جی !!
خدا کے فضل سے جاری ہے اب بھی گوشت کا سائیکل !!
کہ دو دن عید سے پہلے گزشتہ کا مکایا جی
چلو عابی کہو پھر سے قصائی کو خدا حافظ !!
کہ پورے سال کا کوٹہ تمہارے پاس آیا جی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی
 

ابن توقیر

محفلین
میرے حساب سے تو اس روز خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی گوشت کے "آگے پیچھے" گھوم رہے ہوں گے۔
اس لئے بروز عید تو نظر آنے والی ہر مردانہ زنانہ آئی ڈی کو "کل و کل" ہی مشکوک نظروں سےدیکھنا چاہیے۔

کسی عجیب مخلوق کا گمان کیا جاسکتا ہے۔جیسے کوئی جن ، دیو یا چڑیل ٹائپ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے حساب سے تو اس روز خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی گوشت کے "آگے پیچھے" گھوم رہے ہوں گے۔
اس لئے بروز عید تو نظر آنے والی ہر مردانہ زنانہ آئی ڈی کو "کل و کل" ہی مشکوک نظروں سےدیکھنا چاہیے۔

کسی عجیب مخلوق کا گمان کیا جاسکتا ہے۔جیسے کوئی جن ، دیو یا چڑیل ٹائپ۔
میں انشاءاللہ عید کے دن سات بجے سو کر اٹھوں گا، مطلب شام کے سات بجے، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر کہ میری آئی ڈی مشکوک ہونے سے بچ جائے گی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
قربانی کا کام کون کرے گا؟:eek:
اللہ ہی جانے کہ پانچ چھوٹے بھائیوں میں سے ہر سال کون کون یہ کام کرتا ہے۔ رات کو والدہ صاحبہ کو سلام کرنے اور چھوٹی بھابھیوں بھتیجوں بھتیجیوں کو عیدی دینے جاؤں گا تو کچھ علم ہوگا کہ "قربانی" ہوئی ہے "میری" :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عید کےدن اصلی خواتین گوشت دھونےاور سنبھالنے میں مصروف ہونگی:thinking:
لہذا اس روز فیسبک پر

نظر آنے والی
:sigh:
خواتین آئی ڈیز کو

مشکوک نظروں سے
دیکھا جاسکتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

:waiting::waiting::waiting::waiting:
اور ان پر نظر رکھنے والوں کو؟
 
Top