فیس بک بین

ریگزار

محفلین
کوشش اچھی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی غیر کو ہماری چوکھٹ کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہ ہو۔اگر یہ یہودی اور عیسائی ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے استہزاء کی جرت کرتے ہیں تو یہ ہمارا اپنا قصور ہے اگر ہمیں اپنے پیارے حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت ہے توتمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اپنی پوری کوشش اسلام کی سر بلندی کے لیے وقف کر دیں
 

محمدصابر

محفلین
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بک‘ تک رسائی پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس اعجاز احمد چودھری نے یہ حکم ’اسلامک لائیرز موومنٹ‘ کی اس درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے بارے میں خاکے بنانے کا ایک مقابلہ ہورہا ہے اس لیے اس ویب سائٹ پر پابندی لگائی جائے۔
کلِک فیس بک پر پابندی، عوام کی رائے: ویڈیو
جسٹس اعجاز نے محکمۂ مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کر دے اور آئندہ تاریخ سماعت یعنی اکتیس مئی کو فیس بک کے بارے میں تحریری جواب پیش کریں
لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ بدھ کو عدالت کے سامنے متعلقہ حکام نے بتایا کہ فیس بک کے ان حصوں کو بند کردیا گیا ہے جن پر توہین رسالت پر مبنی خاکے بنانے کا مقابلہ ہورہا ہے تاہم درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ویب سائیٹ کے کسی حصہ کو اس وقت تک بند نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کو مکمل طور پر بلاک نہ کر دیا جائے۔
اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکیل چودھری ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئین کے آٹیکل ٹو اے کے تحت ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کے منافی ہو۔
فیس بک پر پابندی کے لیے پاکستان میں آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک پر ایک فلٹر لگا دیا جائے گا جس کے بعد ملک میں فیس بک تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔ تاہم اس پابندی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی دیگر ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خرم مہران، ترجمان پی ٹی اے


ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کے کئی ایسے پروگرام ہیں جو اسلام کے اصولوں کی نفی کرتے ہیں اور توہین رسالت پر مبنی خاکوں کے بنانے کا مقابلہ اسی ویب سائیٹ پر ہو رہا ہے جس سے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
وکیل کے بقول چین ، متحدہ عرب امارت اور سعودی عرب نے ’فیس بک‘ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔درخواست گزار وکیل نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس وقت پنتالیس ملین افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وہ ادارہ ہے جس نے اس ویب سائٹ پر پابندی لگانی ہے۔
اسی حوالے سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان خرم علی مہران کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں کام شروع ہو چکا ہے اور پی ٹی اے اس سلسلے میں پاکستانی انٹرنیٹ سروس پروائیڈز مطلع کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر پابندی کے لیے پاکستان میں آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک پر ایک فلٹر لگا دیا جائے گا جس کے بعد ملک میں فیس بک تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔ تاہم خرم مہران نے بتایا کہ اس پابندی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی دیگر ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک عدالت اس سلسلے میں کوئی مزید حکم جاری نہیں کرتی۔


بشکریہ بی بی سی
 

وجی

لائبریرین
بہت اچھا اقدام ہے
کاش یہ اقدام ہمارے لیڈروں کے ذریعے آتا تو کیا بات تھی مگر وہ تو جیسے
کوئی بہت ہی ضروری کام کررہے ہیں
مطلب :yawn: سو رہے ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
جن وکیل صاحب نے فیس بک پر پابندی لگوائی ہے انہیں چاہیے کہ نبی اکرم اور قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں تمام فحش سائیٹس پر بھی پابندی لگوائیں۔ مگر افسوس نبی اکرم اور قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرنا ہم مسلمانون کی پالیسی نہیں ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
جن وکیل صاحب نے فیس بک پر پابندی لگوائی ہے انہیں چاہیے کہ نبی اکرم اور قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں تمام فحش سائیٹس پر بھی پابندی لگوائیں۔ مگر افسوس نبی اکرم اور قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرنا ہم مسلمانون کی پالیسی نہیں ہے۔
میں نے پڑھا تو نہیں لیکن سنا ہے کہ پی ٹی اے نے اپنا نمبر دیا ہے جہاں پر کسی سائٹ کے فحش یا غیر اخلاقی ہونے کے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں جس پر وہ کارروائی کرتے ہوئے ویب سائٹ بند کر دیں گے۔
 

محبوب خان

محفلین
میں نے پڑھا تو نہیں لیکن سنا ہے کہ پی ٹی اے نے اپنا نمبر دیا ہے جہاں پر کسی سائٹ کے فحش یا غیر اخلاقی ہونے کے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں جس پر وہ کارروائی کرتے ہوئے ویب سائٹ بند کر دیں گے۔

قابل اعتراض مواد کے حامل کسی یو آر ایل کے بارے پی ٹی اے کو آگاہ کرنے کے لیے پی ٹی اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 55055-0800اور ای میل ایڈریس "محذوف" ہے۔
 

sharfi

محفلین
پتا نہیں ہماری حکومت سو رہی ہے یا جاگ رہی؟ بہرحال مسلمان جاگ رہے ہیں۔ اللہ اکبر
 

ریگزار

محفلین
میرے کچھ دوستوں نے جو کہwateen استعمال کرتے ہیں ،بتایا ہے کہ کل تک فیس بک wateen براڈبینڈ کی طرف سے بند نہیں کی گئی ۔جو کہ آج بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ موبائل کمپنیز(یوفون،موبیلنک،وارد، ٹیلی نار وغیرہ) سے فیس بک آج بھی ویزٹ کی جا سکتی ہے۔ موبائل سے تو مجھے کافی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
قابل اعتراض مواد کے حامل کسی یو آر ایل کے بارے پی ٹی اے کو آگاہ کرنے کے لیے پی ٹی اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 55055-0800اور ای میل ایڈریس "محذوف" ہے۔

میں نے پڑھا تو نہیں لیکن سنا ہے کہ پی ٹی اے نے اپنا نمبر دیا ہے جہاں پر کسی سائٹ کے فحش یا غیر اخلاقی ہونے کے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں جس پر وہ کارروائی کرتے ہوئے ویب سائٹ بند کر دیں گے۔

جناب چند ایک سائٹس ہوں تو اطلاع بھی دے دی جائے۔ انہیں چاہیے کہ سعودی عرب کی طرح ایک فلٹر لگائیں اور جو بھی سائیٹ اس زمرے میں آئے اسے بلاک کر دیا جائے۔
 

طارق راحیل

محفلین
ہمیں چاہیئے کہ مسلمان ہونے کے ناطے اپنے آپ کو فیس بک سے الگ کر لیں اپنا اکاؤنٹ بند کر لیں

اپنی دوستی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے چھوڑ دیں جو پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں
یا ان لوگوں کے لئے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بھی بے حرمتی نہیں کر سکتے

ایک حدیث کا مفہوم ہے
قیامت میں ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس کا ساتھ وہ دنیا میں رکھتا تھا
کیا ہم ان خبیث لوگوں کے ساتھ اب بھی ہیں
بس ایونٹ چلا جائے ہم پھر فیس بک پر
کیا یہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے

ہم اس کے بدلے دوسرے ذرائع کیوں استعمال نہیں کر لیتے
تا کہ بار بار ایسا عمل کرنے کی نا سوچ سکیں یہ غیر مسلم

ورنہ ہر سال ایسا ہی ہو گا
اور ہم 5 سے 10 دن کے لئے فیس بک بند کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے رہیں گے

کیا ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں یا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے ساتھ؟
گر ہم فیس بک ہی چاہتے ہیں تو پاکستانی فیس بک استعمال کر سکتے ہیں

www.pakfacebook.com
 

فرخ منظور

لائبریرین
پاک فیس بک کا لنک نہیں کھل رہا۔ مسئلہ تو یہی ہے کہ پاکستانی اور مسلمانوں کی بنائی ہوئی اکثر سائیٹ ڈاؤن ہی رہتی ہیں۔
 
Top