شاہنواز عامر
معطل
شمشا د جی میں نے ہر فورم پر لکھا ہے آپ نے جو فورم بتا یا تھا اس میں ہر طرح کے موضوع پر لکھا ہے لیکن کسی نے ایسی بات نہیں کی اگر اس سے ہمارے پاکستان کا وقار بلند ہوتا ہے اور ہم جو اپنے جامعہ سے نکلتے جارہے ہیں اور جن حالات کا ہم شکار ہے پورا ملک ہی بھگت رہا ہے تو یہ ہمارے کرموں کی سزا ہے جب تک ہم اپنے رب العزت سے سچے دل سے توبہ نہیں کریں گے تو اس کی معافی نہیں ہوگی اور قیامت کے روز ہم کیا جواب دیں گے جہاں شرعی لباس کی ضرورت ہے وہاں پہنا جائے باقی جو ٹھنڈے ملک میں مسلمان رہتے ہیں ان کو بھی بھگتنا ہوگا ہاں وہاں شلوار قمیض اگر پہن سکتے ہیں تو پہنیں اور اور نیچے کوئی گرم کپڑے اگر یہ بھی ممکن نہیں تو کوئی اس طرح کا لباس زیب تن کیا جائے کہ آپ شرعی طورپر پورا اترتے ہوں نا کہ ٹائٹ لباس زیب تن کیا جائے نہیں یہ غلط ہے - آپ خود ہی سمجھ دار ہیں اور آپ خود میڈیا مین دیکھ رہے ہیں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں جب ہم نے اپنے قرآن پا ک صرف اوطاق کی زینت بنالیا ہے یعنی گھر کی سجاوٹ کے طور پر تو پھر یہ ہوگا قرآن پاک میں تو شرعی لباس کی پوری مثال موجود ہے پھر پم اس سے روگردانی کیوں کریں کیا ہمارے لئے کافی نہیں پھر پم کو اپنے پائنچے ٹخنوں سے اور عورت کا اپنے آپ کو اچھی طرح ڈھانپ کر نماز پڑھنے کا حکم کیوں ہے - اسی وجہ سے نہ کہ عورت سمٹ کر نماز پڑھے تاکہ شرعی طور غیر نادانستہ طور پر کسی کے سامنے ظاہر نہ ہو ورنہ نماز نہ ہوگی تو پھر ہم ان باتوں پر بھی عمل نہ کریں -