فیشن یا بدتہذیبی

شہزاد وحید

محفلین
شاہنواز بھائی آپ کی بات میں کچھ سینس نہیں ہے
ایک یہاں سے تو دوسری وہاں سے
آپ کے ٹاپک کا نام ہے فیشن یا بدتہذیبی
اس میں کہیں بھی یہ کھا نہیں کہ اٹس اونلی تو دو ود ویمن
اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ عورتوں کے فیشن سے متعلق ہے۔۔
ویسے میں آپ کی بات سے ایگری نہیں کرتی کہ مشرقی لباس پہننا چاہیے کیونکہ وہ تو کسی صورت بھی پہننے کے لائق نہیں اسپیشلی جیسے کہ آج کل کے مشرقی ڈریسز ہیں

مشرقی لباس کا کیا قصور ہے؟ ہر علاقے کا اپنا اپنا طرز رہن سہن ہوتا اپنا لباس ہوتا ہے جو وہاں کے لوگ زیب تن کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ عام طور پر شلوار قمیض کا استعمال کرتے ہیں کئی علاقوں میں پینٹ شرٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بے حد چست لباس استعمال نہ کیا جائے، لیکن میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کیوں کہ میں بھی کافی چُست شرٹس استعمال کرتا ہوں ڈولے شولے دکھانے کے لیئے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی فضول دھاگہ ہے۔ پچھلے چار صفحات پر ایک بھی کام کی بات نظر نہیں آئی۔ یوں لگتا ہے کہ مقصد کسی مفید بحث کی بجائے مراسلات کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

دھاگہ فضول ہو سکتا ہے، کام کی بات تو تب نظر آئے ناں جب کوئی کام کی بات کر کے اس کا جواب بھی کام کی بات سے دے۔ صاحب دھاگہ کا رویہ آپ کی سمجھ میں آ ہی گیا ہو گا۔

آپ کی یہ بات کہ مراسلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے یہ بحث کی جا رہی ہے، کم از کم میں اس کو نہیں مانتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ ایک واقعہ کہہ لیں، لطیفہ کہہ لیں، یاد آیا۔

ڈاکٹر کے پاس ایک مریض (نفسیاتی) آیا۔ ڈاکٹر نے ایک کاغذ پر عمودی لائن لگائی اور اس سے پوچھا یہ کیا ہے؟

مریض بولا یہ ایک جوان لڑکی کھڑی ہے۔

پھر ڈاکٹر نے کاغذ پر ایک اُفقی لائن لگائی اور پوچھا یہ کیا ہے؟

مریض بولا یہ ایک جوان لڑکی لیٹی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کہنے لگا۔ میں سمجھ گیا آپ کا مسئلہ کیا ہے۔ آپ کے ذہن پر عورت سوار ہے۔ آپ ایسا کریں کہ شادی کر لیں۔

مریض بگڑ کر کہنے لگا، گندی گندی تصویریں تو آپ بنا رہے ہیں اور مجھے کہہ رہے ہیں کہ میرے ذہن پر عورت سوار ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
دھاگہ فضول ہو سکتا ہے، کام کی بات تو تب نظر آئے ناں جب کوئی کام کی بات کر کے اس کا جواب بھی کام کی بات سے دے۔ صاحب دھاگہ کا رویہ آپ کی سمجھ میں آ ہی گیا ہو گا۔

آپ کی یہ بات کہ مراسلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے یہ بحث کی جا رہی ہے، کم از کم میں اس کو نہیں مانتا۔

سر آپ کی بات نہیں کر رہا میں :) صاحب دھاگہ کی بات ہی کر رہا ہوں کہ کسی کے سنتے ہی نہیں نہ کسی کا جواب لکھ رہے ہیں۔ بس ایک ایک جملے کا بے معنی مراسلہ ارسال کیئے جا رہے ہیں۔
 
کوئی دلیل تو دے نا کہ کیسا لباس ہونا چاہیئے کتنی چھوٹ ہونی چاہیئے آپ بات نہیں سمجھ رہے ہیں یہ بہت نازک مسئلہ ہے شرعی لباس کے مقابلے میں آج کل بہت فیشن ہے باریک اور موٹا لباس
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی دلیل تو دے نا کہ کیسا لباس ہونا چاہیئے کتنی چھوٹ ہونی چاہیئے آپ بات نہیں سمجھ رہے ہیں یہ بہت نازک مسئلہ ہے شرعی لباس کے مقابلے میں آج کل بہت فیشن ہے باریک اور موٹا لباس

کسی کو اس بات کی سمجھ آئی ہو تو مجھے بھی سمجھا دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سر آپ کی بات نہیں کر رہا میں :) صاحب دھاگہ کی بات ہی کر رہا ہوں کہ کسی کے سنتے ہی نہیں نہ کسی کا جواب لکھ رہے ہیں۔ بس ایک ایک جملے کا بے معنی مراسلہ ارسال کیئے جا رہے ہیں۔

شہزاد بھائی ابھی آپ نے ان کا دیکھا ہی کیا ہے، یہ دھاگہ تو ان کے پیغامات کا ٹریلر ہے۔
 
کھلا لباس حد سے زیادہ گزرنا کسی بھی طور ٹھیک نہیں ہے آجکل کےجو فیشن شوز ہورہے ہیں کیا یہ لباس ہمارے معاشرے میں پہنے جاتے ہیں کتنے لوگ پہنتے ہوں گے یہ لباس کھلی آستینیں اور کھلے گلے اور باریک کیوں فیشن کے نام پر شرعی تہذیب کا مذاق اڑایا جارہا ہے ایسے فیشن شوز پر پابندی لگادینی چاہیئے اور اس عیاشی کو بیچارے غریب عوام کو اور احساس محرومی کا شکار کیا جاتا ہے جو شرعی لباس ہے اس کو اختیار کرنا چاہئے نا کہ ہرایک کو دعوت گناہ دی جائے پھر کسی محفل میں جاکر کہا جاتا ہے کہ دیکھو کیسے دیدے پھاڑ پھاڑ کردیکھ رہا تھا ارے بی بی پہلے اپنا پہناوا تو دیکھو پھر بات کرنا
 

ساجد

محفلین
کیا آج کی عورت جامع میں ہے
آپ کی فصاحت ،اللہ اللہ۔
------
۔
۔
۔
بہت معذرت کہ درج بالا الفاظ لکھنے سے قبل میں ، شاہنواز صاحب کا سٹیٹس "معطل" نہیں دیکھ پایا تھا۔ لہذا میرے مراسلے کو معدوم ہی جانا جائے۔ حذف اس لئے نہیں کیا کہ (---) جیسے"چند نقاط" شکوک پیدا نہ کریں۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ دھاگہ میں نے آج دیکھا ۔۔۔ اور حد ہوتی ہے۔۔۔ شاہنواز صاحب اس قدر بیہودہ باتیں کرتے ہیں مجھے پتا نہیں تھا۔۔
 
جو دھاگہ جس مقصد کے لئے شروع کیا جائے اور بحث بھی اسی موضوع پر کی جائے ساتھ میں جواب بھی موضوع کے حساب سے دیا جائے تو اچھا رہتا ہے ورنہ دھاگہ کی و موضوع کی وقعت ختم ہوکر رہ جاتی ہے
 
Top