فونٹ فیض لاہوری نستعلیق ریلیز!

arifkarim

معطل
کلیکشن کے ساتھ میں نے کیا کِیا تھا وہ میں بتا چکا ہوں۔:) اور میں ابھی کی بات نہیں کر رہا۔ پرانے ناولز اور ڈائجسٹوں کی بات کر رہا ہوں۔ 70- 1960 کے زمانے کی۔ سب رنگ کے، عمران ڈائجسٹ کے جتنے بھی سلسلے شائع ہوئے تھے وہ ایسے ہی دکھنے والے فونٹ میں ہیں۔

اسکا مطلب 80 کی دہائی سے پہلے کاتب حضرات فیض لاہوری سے ملتا جلتا خط ہی لکھتے تھے۔ یوں پرانا وقت جدید دور سے مل گیا!
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم
بہت خوب اور بہت اعلٰی اضافہ۔۔۔
اسکی خوبیاں اور خامیاں‌اپنی جگہ، مگر ایک حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اور وہ یہ کہ اسطرح اردو فانٹ کی ترویج سے ہمارے پاس بہت زیادہ چوائیس بن جاتی ہے اور ہم ہر طرح کے فانٹ ، سٹائل وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ایسی کوششیں آگے نئی مزید کوششوں کی پیش خیمہ ہوتی ہیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ وقت جب، شاہکار، سُرخاب جیسے ابتدائی اردو کے پروسیسسرز کے ساتھ مغز ماری کرتے تھے اور اسی وقت سے یہ خواہش جاگی تھی کہ کبھی آپریٹنگ سسٹمز میں بھی اردو اسی طرح‌لکھی جائیگی جسطرح انگریزی اور دوسری زبانیں‌لکھی جاتی ہیں۔ اور آج ہم بخوبی اس خواب کی نہ صرف تکمیل ہوتی دیکھتے ہیں، بلکہ اسمیں‌مزید اضافہ اور ترقیاں بھی نظر آتی ہیں۔

اس ایک اور سنگ میل کو عبور کرنے پر آپ کو خاص طور پر اور باقی سب کو عمومی طور پر مبارکاں۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالٰی اردو کو اور زبردست قسم کی ترقی سے آشنا کرے، آمین، ثم آمین۔
 
السلام و علیکم
بہت خوب اور بہت اعلٰی اضافہ۔۔۔
اسکی خوبیاں اور خامیاں‌اپنی جگہ، مگر ایک حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اور وہ یہ کہ اسطرح اردو فانٹ کی ترویج سے ہمارے پاس بہت زیادہ چوائیس بن جاتی ہے اور ہم ہر طرح کے فانٹ ، سٹائل وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ایسی کوششیں آگے نئی مزید کوششوں کی پیش خیمہ ہوتی ہیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ وقت جب، شاہکار، سُرخاب جیسے ابتدائی اردو کے پروسیسسرز کے ساتھ مغز ماری کرتے تھے اور اسی وقت سے یہ خواہش جاگی تھی کہ کبھی آپریٹنگ سسٹمز میں بھی اردو اسی طرح‌لکھی جائیگی جسطرح انگریزی اور دوسری زبانیں‌لکھی جاتی ہیں۔ اور آج ہم بخوبی اس خواب کی نہ صرف تکمیل ہوتی دیکھتے ہیں، بلکہ اسمیں‌مزید اضافہ اور ترقیاں بھی نظر آتی ہیں۔
بیشک۔ اس ریلیز کا ایک مقصد اردو اوپن ٹائپ نستعلیقی خطوط میں‌ورائیٹی پیدا کرنا بھی ہے۔ جو تکالیف کمپوزنگ کمیونیٹی نے پچھلے 15 برسوں میں پہلے ڈاس بیسڈ پھر، ونڈوز بیسڈ اردو ورڈ پروسیسرز میں کاٹیں۔ انہی کی کاوشوں کا پھل ہم آج کاٹ رہے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
بالکل، اور آپ جیسے لوگوں (جن میں برادر علوی، اور دیگر فانٹ میکر حضرات بھی شامل ہیں) ‌کی محنتوں کا پھل ہم جیسے کھا رہے ہیں اور ہمارے بعد آنے والے بھی کھائیں گے۔ :party::battingeyelashes:

میں تو صرف دعا ہی دے سکتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو اپنے تمام اچھے کاموں کی بہترین جزائے خیرعطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین

بیشک۔ اس ریلیز کا ایک مقصد اردو اوپن ٹائپ نستعلیقی خطوط میں‌ورائیٹی پیدا کرنا بھی ہے۔ جو تکالیف کمپوزنگ کمیونیٹی نے پچھلے 15 برسوں میں پہلے ڈاس بیسڈ پھر، ونڈوز بیسڈ اردو ورڈ پروسیسرز میں کاٹیں۔ انہی کی کاوشوں کا پھل ہم آج کاٹ رہے ہیں۔
 
mmubin

محفلین
سچ مچ یہ ایک نمایاں کامیابی ہے

اب اس بحث سے کچھ حاصل نہیں ہے کہ نوری نستعلیق بہتر ہے یا پھر فیض لاہوری خوشی کی بات یہ ہے کہ اب یہ خط انٹرینٹ کا استعمال کرنے والوں کے لیے بھی دستیاب ہو گیاہےاس کے لیے اس کی تیاری میں لگی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔اور ان کی محنت کو سراہنا ہر اردو داں کا فرض ہے۔کیونکہ انھوں نے بنا کسی تجارتی مقصدکے اتنی محنت سے تیار کرکے عوام کو پیش کیا ہے۔ ایم مبین
 
جی ہاں۔ اس قیمتی خط کو خاص کر جس پر کئی ماہ لگاتار محنت کی گئی ہو یوں عام کر دینے کیلئے سمندر دلی کی ضرورت ہے۔ الحمدللہ ہماری ٹیم مفاد عامہ کے جذبہ سے سرشار ہے۔ اور ترویج اردو کی راہ میں رکاوٹ بننے والی کاپی رائٹ کی تمام تر بے تکی بندشوں کو توڑتے ہوئے مزید کارنامے سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جو افراد آجکل اردو فانٹس کو بیچ کر دولت اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں انکو اوپن ٹائپ اردو فانٹس کی ڈیسکٹاپ پبلشنگ کیلئے کام کرنا چاہئے۔ تاکہ اڈوب، کورل اور مائکروسافٹ سے بھی بہتر اردو پبلشنگ پراڈکٹ مارکیٹ میں متعارف کروایا جا سکے۔
کیونکہ پرانے ہی پروگرامز میں نئے فانٹس بھر کر وہ شاید دولت تو اکٹھی کر لیں۔ لیکن ڈیجیٹل اردو پبلشنگ کو زمانہ کی رفتار سے ہم آہنگ نہیں کر پائیں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
اس خط نے مجھے وہ زمانہ یاد دلا دیا جب پانچویں جماعت میں ایک استاد صاحب ہمیں نستعلیق خط لکھنا سکھاتے تھے۔ :) اس کے اجراء پر میری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمائیں۔

لینکس میں فائرفاکس 3 پر اس کا حلیہ کچھ یوں ہے۔
دیگر نستعلیق خطوط ہی کی طرح فاصلہ کچھ زیادہ ہے لیکن صفائی ونڈوز کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔

faiznastaleeqff3.png
 
پسند کرنے کا شکریہ۔ کیا آپ اردو اوبنٹو اور اسلیکس پر فائر فاکس اور اوپن آفس کا اسنیپ بھی اس فانٹ میں پوسٹ کر سکتے ہیں؟ ہم تحقیق کرنا چاہتے ہیں کہ اردو "ی" استعمال کرنے والے لگیچرز لینکس پلیٹ فارم پر ظاہر کیوں نہیں ہوتے تاکہ اگلے اپڈیٹ میں اسکو درست کیا جا سکے۔
 
اردو ابنٹو اور سلیکس میں تو سافٹ وئیر کے نسخے کچھ پرانے ہوں گے جن میں کچھ ایسی خامیاں بھی موجود ہو سکتی ہیں جو اب تک درست ہو چکی ہیں۔ چنانچہ میں کوشش کروں گا کہ جدید ترین دستیاب سافٹ وئیر کے ساتھ اس کے تجربات کروں۔
اور یہ "ی" کا کیا مسئلہ ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
"ی" کے مسئلہ سے مراد وہ ترسیمہ جات ہیں جنمیں حرف "ی" آتا ہے۔

مجھے تو کوئی واضح مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔ (میں فیڈورا کا نسخہ نمبر 10 استعمال کر رہا ہوں جبکہ جدید ترین 11 ہے۔)
ہاں لفظ "نہیں" میں "ی" سے پہلے ایک خردبینی سی ناہمواری نظر آتی ہے جو کہ حجم بڑھانے پر ہموار ہو جاتی ہے۔
کیا کچھ مثالیں ملیں گی کہ کہاں کہاں پر مسئلہ ہو رہا ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
کیا آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پر لگیچر کی جگہ کریکٹر بیسڈ استعمال ہو رہا ہے؟ یا پھر یہ کہ یہاں دوسرے خطوط کے لگیچر استعمال ہو رہے ہیں؟
اور کیا یہ مسئلہ صرف فیض لاہوری نستعلیق تک ہی محدود ہے؟
 
ابوشامل

یہ لیجیے جی اوپن آفس اور گمپ (GIMP) میں فیض نستعلیق کے نتائج "ایک دم پرفیکٹ" :dancing::dancing:

faizinopenoffice.png

faizingimp.png
 
کیا آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پر لگیچر کی جگہ کریکٹر بیسڈ استعمال ہو رہا ہے؟ یا پھر یہ کہ یہاں دوسرے خطوط کے لگیچر استعمال ہو رہے ہیں؟
اور کیا یہ مسئلہ صرف فیض لاہوری نستعلیق تک ہی محدود ہے؟

جی ہاں۔ یہاں لگیچرز کی بجائے کیرکٹرز کا استعمال ہو رہا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ اوپر ابوشامل نے جو اوپن آفس کا نمونہ پیش کیا ہے۔ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ البتہ گمپ میں وہی "ی" لگیچرز مسئلہ کر رہے ہیں۔
 
Top