شہزاد وحید

محفلین
یا میرا خیال ہے کہ ان پیج والوں نے بنایا، کسی نے نکال کر انٹرنیٹ پر ریلیز کر دیا۔ اور ان پیج والوں نے بھی یہ سوچ کر نکال دیا ہوگا کہ اب ریلیز ہو ہی گیا ہے تو اب اپنا بھی مفت پیش کر دیتے ہیں۔ تا کہ نام تو ہمارا رہے اس کہ ساتھ۔
 
arifkarim

معطل

جی نہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں انڈیپنڈنٹ ریلیزز ہیں جنکا انپیج سے کوئی تعلق نہیں۔ انپیج والے ابھی یونیکوڈ نستعلیق کے میدان میں‌کافی پیچھے ہیں، شاید اگلے ورژن میں‌کوئی بہتری لے آئیں:)
یہ لو میں‌نے چیک کر لیا ہے:
انپیج والوں نے فیض‌لاہوری نستعلیق کو ہی اٹھا کر اور نام بدل کر اپنی سائٹ پر ڈال دیا ہے اور یوں میری بلی اور مجھے ہی میاؤں والی مثال قائم کر دی ہے!:grin:
ثبوت:

فیض لاہوری نستعلیق (جمیل نستعلیق ٹیم والا)
b064.gif

ٍفیض نستعلیق (انپیج کی سائٹ والا)
b065.gif
اس خبر کے بعد جو کوئی بھی اس فانٹ کو "دوبارہ" کسی اور نام سے اتارنے کی کوشش کرے گا، وہ یا تو اپنا وقت برباد کر رہا ہے یا بینڈوتھ! :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
جی نہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں انڈیپنڈنٹ ریلیزز ہیں جنکا انپیج سے کوئی تعلق نہیں۔ انپیج والے ابھی یونیکوڈ نستعلیق کے میدان میں‌کافی پیچھے ہیں، شاید اگلے ورژن میں‌کوئی بہتری لے آئیں۔

ہاں بلکل ٹھیک۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اس کا مطلب چالاکی پھر انپیج والوں سے ہی کھیلی ہے نا۔ ایوں مفت میں ٹائم ضائع کروا دیا۔ میں نے مسٹر ابوشامل کی پوسٹ میں اصلی تے وڈا پڑھ کے ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کیا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
جی نہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں انڈیپنڈنٹ ریلیزز ہیں جنکا انپیج سے کوئی تعلق نہیں۔ انپیج والے ابھی یونیکوڈ نستعلیق کے میدان میں‌کافی پیچھے ہیں، شاید اگلے ورژن میں‌کوئی بہتری لے آئیں:)
یہ لو میں‌نے چیک کر لیا ہے:
انپیج والوں نے فیض‌لاہوری نستعلیق کو ہی اٹھا کر اور نام بدل کر اپنی سائٹ پر ڈال دیا ہے اور یوں میری بلی اور مجھے ہی میاؤں والی مثال قائم کر دی ہے!:grin:
ثبوت:

فیض لاہوری نستعلیق (جمیل نستعلیق ٹیم والا)
b064.gif

ٍفیض نستعلیق (انپیج کی سائٹ والا)
b065.gif
اس خبر کے بعد جو کوئی بھی اس فانٹ کو "دوبارہ" کسی اور نام سے اتارنے کی کوشش کرے گا، وہ یا تو اپنا وقت برباد کر رہا ہے یا بینڈوتھ! :)

یعنی میں نے جو رائے قائم کی تھی وہ سو فی صد درست تھی کہ جمیل نستعلیق ٹیم کا یونی کوڈ فونٹ اٹھا کر اسے ہی یہاں اپنے نام سے دے دیا گیا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابوشامل

محفلین
اس کا مطلب چالاکی پھر انپیج والوں سے ہی کھیلی ہے نا۔ ایوں مفت میں ٹائم ضائع کروا دیا۔ میں نے مسٹر ابوشامل کی پوسٹ میں اصلی تے وڈا پڑھ کے ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کیا تھا۔
برادر اصلی تے وڈا اسی لیے کہا کیونکہ یہ فونٹ ڈیولپرز جاری کر رہے ہیں، اپنی مرضی سے اور مفت میں۔ آپ اور میں کسی اور کے کام پر جتنا چاہے محنت کر لیں لیکن بہرحال وہ رہتا پرایا ہی ہے۔ علوی، جمیل اور فیض نستعلیق چاہے جتنے خوبصورت فونٹس ہوں لیکن یہ بات ذہن میں رکھیے کہ وہ اصلی مالکان کی اجازت کے بغیر ان کا کام استعمال کر کے بنائے گئے ہیں۔ فیض نستعلیق کا آفیشل ویب سائٹ سے اجراء اسی لیے اہمیت کا حامل ہے کہ بالآخر انہوں نے کچھ تو مفت میں دیا۔
 
الف عین

لائبریرین
چلو اب سب لوگ دندناتے ہوئے فیض نستعلیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جمیل اور ان کا فیض تستعلیق میں اسی اعتراض کی وجہ سے میں بھی اب تک اس سے ہاتھ روکے ہوئے تھا۔ کل رجسٹر تو کر دیا لیکن اب تک ای میل تو ملی نہیں ان کی۔ خیر، اب ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
مجھے لنک تو مل گیا تھا۔
لیکن اس لنک نے کام ہی نہیں کیا۔
بلکہ پتہ نہیں کون کون سے ایرر دکھادیے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
لیکن عارف صاحب کا کہنا ہے کہ جمیل اور لاہوری نستعلیق کا ان پیج سے کوئی تعلق نہیں۔ خیر کوئی مسلئہ نہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
اس کا مطلب چالاکی پھر انپیج والوں سے ہی کھیلی ہے نا۔ ایوں مفت میں ٹائم ضائع کروا دیا۔ میں نے مسٹر ابوشامل کی پوسٹ میں اصلی تے وڈا پڑھ کے ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کیا تھا۔

چالاکی ان پیج والوں نے نہیں کھیلی۔ بلکہ ان کے فونٹس کسی اور نے اپنے نام سے جاری کیے ہیں۔ یہ فونٹس تو بہت پہلے سے ہیں اور ان پیج 3 بھی اسی وقت سے موجود ہے اور ان پیج کے تیسرے ورژن میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی بہت بہترین ہے۔ کم سے کم میں ان کے بارے میں کوئی اکتوبر 2007 سے آگاہ ہوں۔ میرا اپنا پاک نوری نستعلیق کا خیال جنوری 2006 کا ہے جسے بعد میں عملی شکل میں لايا گیا۔ علوی نستعلیق شاید'جینوئن'کاوش ہے دوسروں کے بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔ بہرطور میرا اندازہ درست نکلا کہاں کلو قصائی اور کہاں فارسی و رباعیات عمر خیام۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
جی نہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں انڈیپنڈنٹ ریلیزز ہیں جنکا انپیج سے کوئی تعلق نہیں۔ انپیج والے ابھی یونیکوڈ نستعلیق کے میدان میں‌کافی پیچھے ہیں، شاید اگلے ورژن میں‌کوئی بہتری لے آئیں:)
یہ لو میں‌نے چیک کر لیا ہے:
انپیج والوں نے فیض‌لاہوری نستعلیق کو ہی اٹھا کر اور نام بدل کر اپنی سائٹ پر ڈال دیا ہے اور یوں میری بلی اور مجھے ہی میاؤں والی مثال قائم کر دی ہے!:grin:
ثبوت:

فیض لاہوری نستعلیق (جمیل نستعلیق ٹیم والا)
b064.gif

ٍفیض نستعلیق (انپیج کی سائٹ والا)
b065.gif
اس خبر کے بعد جو کوئی بھی اس فانٹ کو "دوبارہ" کسی اور نام سے اتارنے کی کوشش کرے گا، وہ یا تو اپنا وقت برباد کر رہا ہے یا بینڈوتھ! :)

ایک ہی غزل دو شعرا پر بیک وقت وارد ہو تو غالبا اسے تولد کہتے ہیں۔ :)
انہیں تو یہ بتائیے کہ پہنچی وہیں خاک جہاں کا خمیر تھا۔ :grin:
میری اردو ٹائپوگرافی کی تاریخ، ہونے والی کاوشوں اور ان میں استعمال ہونے والی تکنیکس پر عثمانیہ کالج کے نستعلیق ٹائپ رائٹر سے لے کر فجر نستعلیق تک میری گہری نظر رہی ہے کیوں کہ آج سے کوئی چار برس قبل میں نے یہی ذمہ داری قبول کی تھی سو میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ان پیج کے متعلق آپ کا بیان محض جہالت پر مبنی ہے۔
ویسے کیا آّپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ آپ یونی کوڈ اور اردو ٹائپوگرافی پر حرف آخر ہیں؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

محسن حجازی

محفلین
"Urdu 2000, Jameel Noori Nastaliq, Alvi Nastaliq are PIRATED Version of InPage Urdu."
ہاہاہاہا، and inpage is the pirated version alot of dos pakistani urdu programs from the late 90s!

کیا آپ نے کبھی DOS کے لیے پروگرام لکھا ہے؟ TSR سے واقف ہیں؟ کیسے لکھا جاتا ہے؟ ROM کے کیریکٹر بٹ میپس اردو دکھانے کے لیے کیسے اوور رائیڈ کیا جاسکتا ہے؟ Win 32 API میں کبھی پروگرام لکھا ہے؟ Windows Messages ہینڈل کیے ہیں؟ GDI جانتے ہیں؟ Device Contexts اور ان کی اقسام کا علم ہے؟ MFC پر کبھی کام کیا ہے؟ MFC Message Maps دیکھے ہیں کبھی؟ Message Pump کا اندازہ ہے؟ MFC Document View Architecture سے آگاہی ہے؟ ‏MDI & SDI کا علم ہے؟

تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ان پیج پاکستانی DOS کے پروگرامز کا چربہ ہے؟ اس سوال کا جواب دیجئے گا ذرا آج آپ کی علمیت کا امتحان ہو جائے۔
 
محسن حجازی

محفلین
لیکن عارف صاحب کا کہنا ہے کہ جمیل اور لاہوری نستعلیق کا ان پیج سے کوئی تعلق نہیں۔ خیر کوئی مسلئہ نہیں۔

بالکل کوئي تعلق نہیں۔ دونوں وہیں سے لیے گئے ہیں فونٹ کریٹر سے لیئے گئے سکرین شاٹس خود بتا رہے ہیں۔ تعلق تو مختلف چیزوں کا ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
چالاکی ان پیج والوں نے نہیں کھیلی۔ بلکہ ان کے فونٹس کسی اور نے اپنے نام سے جاری کیے ہیں۔ یہ فونٹس تو بہت پہلے سے ہیں اور ان پیج 3 بھی اسی وقت سے موجود ہے اور ان پیج کے تیسرے ورژن میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی بہت بہترین ہے۔ کم سے کم میں ان کے بارے میں کوئی اکتوبر 2007 سے آگاہ ہوں۔ میرا اپنا پاک نوری نستعلیق کا خیال جنوری 2006 کا ہے جسے بعد میں عملی شکل میں لايا گیا۔ علوی نستعلیق شاید'جینوئن'کاوش ہے دوسروں کے بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔ بہرطور میرا اندازہ درست نکلا کہاں کلو قصائی اور کہاں فارسی و رباعیات عمر خیام۔ :)
جی ہاں انپیج 3 میں‌یونیکوڈ فانٹس تو موجود ہیں ، لیکن نستعلیق یونیکوڈ فانٹس موجود نہیں ہیں، صرف نسخ والے ہیں۔ اگر آپنے کبھی انپیج 3 ( 2008 ) والا استعمال کیا ہو تو اس بات کو خود کنفرم کر سکتے ہیں!
جمیل نوری اور فیض لاہوری نستعلیق انپیج3 کی ریلیز کے بعد جاری ہوئے تھے، جسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ دونوں فانٹس انپیج 3 میں سے اڑائے گئےہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ انپیج کے 100 سے زائد نوری نستعلیق ٹی ٹی ایف فائلز اور 500 سے زائد فیض نستعلیق ٹی ٹی ایف فائلز کو آپ کیسے "ایک" یونیکوڈ فانٹ سمجھتے ہیں؟!:confused:
یہ دونوں فانٹس جمیل نستعلیق ٹیم کی ذاتی کاوش کا نتیجہ ہیں جن میں انپیج 3 کے نوری نستعلیق اور فیض‌نستعلیق کے لگیچرز ڈالے گئے ہیں، جبکہ علوی نستعلیق میں انپیج 2،4 کے نوری نستعلیق لگیچرز ہیں۔اسلئے یہ تمام فانٹس جینون ہیں!

ایک ہی غزل دو شعرا پر بیک وقت وارد ہو تو غالبا اسے تولد کہتے ہیں۔ :)
انہیں تو یہ بتائیے کہ پہنچی وہیں خاک جہاں کا خمیر تھا۔ :grin:
میری اردو ٹائپوگرافی کی تاریخ، ہونے والی کاوشوں اور ان میں استعمال ہونے والی تکنیکس پر عثمانیہ کالج کے نستعلیق ٹائپ رائٹر سے لے کر فجر نستعلیق تک میری گہری نظر رہی ہے کیوں کہ آج سے کوئی چار برس قبل میں نے یہی ذمہ داری قبول کی تھی سو میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ان پیج کے متعلق آپ کا بیان محض جہالت پر مبنی ہے۔
ویسے کیا آّپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ آپ یونی کوڈ اور اردو ٹائپوگرافی پر حرف آخر ہیں؟
میں نے کبھی بھی مندرجہ بالا بیان کا دعویٰ نہیں‌کیا، البتہ جب انپیج والے علوی، جمیل اور فیض لاہوری کو پائرٹ کاپی کہتے ہیں تو پہلے انکو اپنے "نوری نستعلیق" لگیچرز کو بھی کاپی قرار دینا ہوگا، جو انپیج کی آمد سے پہلے ہی بہت سے ڈاس بیسڈ پروگرامز میں استعمال ہو رہے تھے!

بالکل کوئي تعلق نہیں۔ دونوں وہیں سے لیے گئے ہیں فونٹ کریٹر سے لیئے گئے سکرین شاٹس خود بتا رہے ہیں۔ تعلق تو مختلف چیزوں کا ہوتا ہے۔
جی ہاں دونوں فانٹس کی انفارمیشن فانٹ کریٹر سے حاصل کی گئی ہے، اور سوائے نام کے دونوں فانٹس میں رتی برابر بھی فرق نہیں ہے۔ یہی چیز انپیج والوں کی اوپن ٹائپ کے میدان میں"لاعلمی" ظاہر کرتی ہے۔

تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ان پیج پاکستانی DOS کے پروگرامز کا چربہ ہے؟ اس سوال کا جواب دیجئے گا ذرا آج آپ کی علمیت کا امتحان ہو جائے۔
جناب، اس سے میری مراد "سافٹوئیر" کی ساخت نہیں بلکہ ان لگیچرز کی طرف اشارع ہے جو انپیج میں‌استعمال ہوئے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
لگتا ہے یہاں فانٹ و فانٹ سازی پہ مناظرہ شروع ہوگا ۔۔۔:)
ہونا بس علمی چاہیے باقی خیر ہے

علمی ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ یہاں پر کچھ لوگ اپنے "علم و تجربہ" کو بنیاد بنا کر نوجوانوں کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ علمی مناظرہ وہاں ہوتا ہے جہاں ہر رائے کو سیریس لیا جائے!
 
Top