محسن حجازی
محفلین
علمی ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ یہاں پر کچھ لوگ اپنے "علم و تجربہ" کو بنیاد بنا کر نوجوانوں کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ علمی مناظرہ وہاں ہوتا ہے جہاں ہر رائے کو سیریس لیا جائے!
عارف میں نے آپ کا تمسخر نہیں اڑایا اور نہ ہی ایسا ہے کہ آپ کی رائے کو سیریس نہ لیا ہو۔ میں نے ایک خیال ظاہر کیا ہے جو ضروری نہیں کہ درست بھی ہو۔ مناظروں میں پڑنے والا انسان نہیں ہوں نہ پسند کرتا ہوں۔ دو باتیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ فونٹس ان پیج کی طرف سے ہیں یا پھر آپ کے کہنے کے مطابق یہ فونٹس یہاں سے وہاں چلے گئے۔ جو بھی بات ہوگی درست ثابت ہو جائے گی کیونکہ میرا مقصد قطعی طور پر آپ کو ایذا پہنچانا یا آپ کی تضحیک کرنا نہیں ہے۔ اگر آپ کا دعوی درست ہوا تو آپ مجھے اپنے سب سے بڑا حمایتی پائیں گے اور ہم ان لوگوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اگر آپ کا بیان غلط ہوا تو ظاہر ہے کہ مجھے تاسف ہوگا۔ میں اپنی فطرت میں منصف مزاج آدمی ہوں اور حق کی بات کرتا ہوں خواہ اس میں میرا نقصان ہی کیوں نہ ہو اور سرعام غلطی کے اعتراف و تصیح میں کوئی برائی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔
اس فورم پر میں کوئی چار سال سے موجود ہیوں۔ مجھ اور مجھے سے کئی لوگوں نے یہاں پر شائستگی تہذیب اور تحمل کی روایت کو فروغ دے کر ہی اردو محفل کو اس باوقار ماحول اور روایت کا قیام کیا ہے جس کے سبب آج یہ اردو زبان کا سب سے بڑا فورم ہے اور میں ہرگز نہیں چاہوں گا کہ یہاں گفتگو کسی قسم کی ہلڑبازی میں پڑے جو کہ ظاہر ہے کہ میری ہی کی گئی کاوشوں کی نفی کے مترادف ہوگا۔ اگر میری طرف سے کچھ ناگوار گزرا ہو تو نہ صرف میں معذرت کے لیے تیار ہوں بلکہ الفاظ حذف کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہوں۔ امید ہے کہ اب گفتگو ایک ٹھنڈے اور مثبت ماحول میں آگے بڑھے گی۔ میں اپنی بات ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ ایک رکن کی حیثیت سے آپ میرے لیے محترم ہیں۔