خورشیدآزاد

محفلین
آج چین ہر میدان میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے ۔ آپ اپنے گھر ، دفتر، گلی، محلہ، سڑک جس طرف بھی نظر دوڑائیں آپ کو چین (میں) بنائی ہوئی چیزیں نظر آئیں گیئں۔ لیکن!! آپ کو ایسا کوئی برانڈ نہیں ملے گا جو چین نے خود تخلیق کیا ہو اور پھر اس برانڈ نے دنیا میں کامیابی کے جنڈے گھاڑے ہوں۔ ایسا کیوں ہے ؟ اس کی ایک ہی وجہ ہےچین میں intellectuals property rights کا قانون مقامی تخلیق کاروں کے ناقابل عمل ہے، جیسے ہی نئی چیز مارکیٹ میں آجاتی ہے اگلے سات دنوں میں دہڑآدہڑاس کی نقل مارکیٹ میں پہنچ جاتی ہے، اس آئیڈیئے کا اور اسکے ساتھ اس کے تخلیق کار کاستیاناس کردیا جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
تو اچھا ہے نا۔ امریکی و مغربی سرمایہ داری (چھپن چھپائی) سے بہت بہتر ہے کہ نئی ٹیکنالوجی تمام نفوس تک پہنچائی جائے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
کچھ لوگوں کو خامخواہ ہی حق گوئی کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ بہتر ہوتا ہے کہ پبلک فورم پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے پہلے کچھ معلومات اکٹھی کر لیا کریں۔
 
محترم محسن حجازی صاحب السلام علیکم
میرا نام اسلم کرتپوری ہے میں پہلی بار آپ حضرات کی بحث میں شامل ہورہا ہوں جس کی میں ضرورت محسوس کرتاہوں اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں خطاط الھند فیض مجدد لاہوری کا واحد شاگرد ہوں۔اور الحمد للہ خط لاہوری پر کا فی عبور رکھتا ہوں میں آپ سے مخاطب ہو کر تمام حضرات کی توجہ اس جانب دلانا چاہتا ہوں کہ فیض لاہوری فونٹ کے بارے میں مختلف حضرات الگ الگ باتیں کر رہے ہیں کہ یہ فونٹ کس نے بنایا اور کس نے چرا کر اس کو یونیکوڈ کرکے عوام تک پہنچا یا تو جناب سب سے پہلے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ تقریبا تین سال پہلے آپ کی اسی سائٹ پر ہم نے ایک خبر شائع کی تھی جس کا عنوان تھا ‘‘ ہندوستان میں تیار کیا گیا فیض لاہوری نستعلیق فانٹ‘‘ آپ کی اسی سائٹ پر اس خط کے کئی نمونے بھی پیش کئے گئے تھے ان نمونوںکے ساتھ میری تصویر بھی اس خط کے خالق کے بطور شائع ہوئی تھی اس وقت کافی چرچہ بھی ہوا تھا لوگوں نے پسند کیا تھا اور اس خط کے آنے کا بیچینی سے انتظار بھی کر رہے تھے۔ ہم نے اعلان کیا تھا کہ یہ خط انپیج3 میں آئے گا کیوں کہ ہمارا معاہدہ انپیج والوں کے ساتھ ہو گیا تھا انہوں نے ہی ہم سے اس خط کو بنوایا تھا۔ فیض لاہوری صاحب کا شاگرد ہونے کے ناطے میں نے ہی ان کی وصلیوں کو کتا بی شکل میں شائع کیا تھا ۱۹۸۲ء میں اس کتاب کا نام تھا ‘‘ مرقع فیض ‘‘ جس کو بعد میں پاکستان میں چوری کرکے اسی نام سے شائع کیا گیا۔ آج وہی حال فیض لاہوری نستعلیق فونٹ کا ہوا ہے۔ میرے استاد بے شک لاہور کے رہنے والے تھے ان کا خط لاہوری تھا لیکن اس میں انہوں نے تھوڑی تبدیلی کردی تھی جس کو صرف لاہوری خطاطی کے ماہرین ہی سمجھ سکتے ہیں اسی تبدیلی کو میں نے یہاں برقرار رکھا تھا۔ تاکہ اس میں ہندوستان کی جھلک نظر آتی رہے۔ اب اگر کوئی یہ دعوٰی کرتا ہے کہ اس خط کو اس بنا یا ہے تو وہ جھوٹا ہے ہماری ٹیم جس میں میرے شاگرد ڈاکٹر ریحان انصاری جو ماہر خطاط ہونے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر گرافکس کے ماہر ہیں اور سید منظر جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں شامل ہیں نے چار سال کی محنت کے بعد تقریباً چالیس ہزار لیگیچرس بنائے تھے اور بعد میں کشش بھی بنائی کیوں کہ کشش کے بارے میں کوئی سوچتا ہی نہ تھا ہم نے اس کی ضرورت کو جانا اور بنا دیا ۔یہ کشش والا فونٹ انپیج 3 میں بہت بہتر طریقے سے چل رہا ہے اگر کسی صاحب کو دیکھنا ہو تو دیکھ لے میرا یہاں کہنا یہ ہے کہ اگر آپ کوئی چوری کرتے ہیں تو شرمندہ ہونا بھی سیکھئے نہ کہ چوری اور سینہ جوری والا معاملہ مت بنائے اگر پاکستان کے لوگوں میں اس خط سے اتنا ہی لگائو تھا تو اب تک کیوں نہ بنوالیا پاکستان میں تو بہترین خطاط بستے ہیں ہم نے تو اس خظ کو بنا کر اپنے استاد کو زندہ جاوید کر دیا تاکہ رہتی دنیا تک ان کا نام روشن رہے۔میرا یہاں آنے کا مقصد صرف حقیقت کو سامنے لانا تھا اور کچھ نہیں ۔ امید ہے آپ بخیر ہوں گے خدا حافظ اسلم کرتپوری جی میل ڈات کام
 
arifkarim

معطل
محفل پر خوش آمدید۔ آپکی فیض‌لاہوری خط والی خطاطی واقعی لاجواب ہے، مگر نوری نستعلیق جیسی روانی کیلئے شاید مزید محنت کی ضرورت ہو۔ جہاں‌تک فیض‌ نستعلیق کا سوال ہے تو اسکے متعلق آپ اسمیت آپکی پوری ٹیم گواہ ہے کہ وہ صرف انپیج 3 کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا کشش کیساتھ! مگر جو فانٹ آپ لوگوں نے فیض نستعلیق یونیکوڈ کے نام سے "فیض نستعلیق ڈاٹ کام" پر لگایا ہے۔ اسکا خالق کون ہے؟ کیا آپ لوگ فانٹس بنانے میں اتنی مہارت رکھتے ہیں‌کہ سمپل ٹی ٹی ایف فائلز اور ایک اوپن ٹائپ لگیچر بیسڈ فانٹ جسمیں تمام 43000 ترسیمے موجود ہوں کا فرق نہیں کرسکتے۔۔۔۔
چوری اور سینہ زوری والی بات تو تب ہوتی جب آپ علوی نستعلیق ،جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق تینوں‌کو اپنی سائٹ پر انکے اصل ناموں سے ریلیز کرتے۔ مگر کمال کی ٹیم ہے کہ دو فانٹس کو تو چوری قرار دےدیا اور تیسرے کی مارکیٹنگ کیلئے نام بدل کر ریلیز کر دیا کہ کوئی بہت نیک کام کیا ہو!
اگر یہ فیض نستعلیق یونیکوڈ آپکی ہی ٹیم کے انجینئرز اور سافٹ وئیرز میکرز کی تخلیق ہے تو براہ کرم یہ بتائیں کہ اسکا "کشیدہ" والا ورژن(انپیج 3 کے علاوہ اور) کہاں ہے، کیونکہ جمیل نستعلیق ٹیم نے ابتک صرف فیض لاہوری نستعلیق کا ریگولر ورژن ریلیز کیا ہے۔ اور جمیل نوری نستعلیق کے دونوں ریگولر اور کشیدہ ریلیز کر چکی ہے۔
 
باسم

محفلین
خوش آمدید جناب اسلم کرتپوری صاحب!
بہت خوشی ہوئی کہ آپ یہاں تشریف لائے
امید ہے آئندہ بھی تشریف لائیں گے اور ہم آپ سے خطاطی خصوصاً لاہوری نستعلیق کے متعلق جان سکیں گے۔
 
نعیم سعید

محفلین
محترم اسلم کرتپوری صاحب!
محفل پر خوش آمدید۔ آپ کی تحریر سے آپ کے جذبات کا اندازہ ہو رہا ہے۔ آپ سے صرف اتنا عرض ہے کہ محفل پر جو بحث چل رہی ہے آپ نے اس کے متعلق کوئی واضح بات نہیں کی بلکہ اپنی اُن تاریخی روایات کو بیان کیا ہے جن کا شاید یہاں کوئی بھی انکار کرنے والا نہیں۔ بہتر ہوتا کہ آپ یونی کوڈ والے فیض نستعلیق فونٹ کی تیاری اور جاری کرنے کی تفاصیل بیان کرتے اور یہ ثابت کرتے کہ یہ بھی آپ ہی کی ٹیم کا بنایا ہوا ہے۔ مگر منظر صاحب ہوں یا آپ دونوں حضرات کا اصل موضوع سے اتنا گریزاں رہنا ان شبہات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ شاید یہ کارنامہ واقعی کسی اور کا ہے۔
 
فرخ

محفلین
ھئی شاواشے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
جی نہیں۔ فیض لاہوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں انڈیپنڈنٹ ریلیزز ہیں جنکا انپیج سے کوئی تعلق نہیں۔ انپیج والے ابھی یونیکوڈ نستعلیق کے میدان میں‌کافی پیچھے ہیں، شاید اگلے ورژن میں‌کوئی بہتری لے آئیں:)
یہ لو میں‌نے چیک کر لیا ہے:
انپیج والوں نے فیض‌لاہوری نستعلیق کو ہی اٹھا کر اور نام بدل کر اپنی سائٹ پر ڈال دیا ہے اور یوں میری بلی اور مجھے ہی میاؤں والی مثال قائم کر دی ہے!:grin:
ثبوت:

فیض لاہوری نستعلیق (جمیل نستعلیق ٹیم والا)
b064.gif

ٍفیض نستعلیق (انپیج کی سائٹ والا)
b065.gif
اس خبر کے بعد جو کوئی بھی اس فانٹ کو "دوبارہ" کسی اور نام سے اتارنے کی کوشش کرے گا، وہ یا تو اپنا وقت برباد کر رہا ہے یا بینڈوتھ! :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ارے ہاں یار یہ تو سرا سر زیادتی ہے جمیل نستعلیق ٹیم سے ان پیج والوں کی۔

یار بات زیادتی کی نہیں ہے۔ اصل چکر یہ ہے کہ ہر کوئی ڈبل مورال پر قائم ہے۔ ایک طرف تو خوب شور مچانا کہ ہمارے فانٹس چوری ہوگئے وغیرہ۔ اور دوسری طرف ایک ایسا فانٹ جو کہ بقول انپیج کے چوری شدہ تھا کا نام بدل کر اپنی سائٹ پر ریلیز کر دیا تاکہ انجان لوگوں کو یہی تاثر ملے کہ انپیج والے آخر کار مہربان ہو گئے! :grin:
اس چال میں زیادتی سے زیادہ مارکیٹنگ کی بھونڈی سازشیں شامل ہیں۔۔۔۔ :) اگر یہ لوگ اصل نام سے اس فانٹ کو اپنی سائٹ پر ڈال دیتے تو کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا کیونکہ خالقین نے تو اسکو مفت میں جاری کیا ہے!
 
محسن حجازی

محفلین
محترم محسن حجازی صاحب السلام علیکم
میرا نام اسلم کرتپوری ہے میں پہلی بار آپ حضرات کی بحث میں شامل ہورہا ہوں جس کی میں ضرورت محسوس کرتاہوں اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں خطاط الھند فیض مجدد لاہوری کا واحد شاگرد ہوں۔اور الحمد للہ خط لاہوری پر کا فی عبور رکھتا ہوں میں آپ سے مخاطب ہو کر تمام حضرات کی توجہ اس جانب دلانا چاہتا ہوں کہ فیض لاہوری فونٹ کے بارے میں مختلف حضرات الگ الگ باتیں کر رہے ہیں کہ یہ فونٹ کس نے بنایا اور کس نے چرا کر اس کو یونیکوڈ کرکے عوام تک پہنچا یا تو جناب سب سے پہلے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ تقریبا تین سال پہلے آپ کی اسی سائٹ پر ہم نے ایک خبر شائع کی تھی جس کا عنوان تھا ‘‘ ہندوستان میں تیار کیا گیا فیض لاہوری نستعلیق فانٹ‘‘ آپ کی اسی سائٹ پر اس خط کے کئی نمونے بھی پیش کئے گئے تھے ان نمونوںکے ساتھ میری تصویر بھی اس خط کے خالق کے بطور شائع ہوئی تھی اس وقت کافی چرچہ بھی ہوا تھا لوگوں نے پسند کیا تھا اور اس خط کے آنے کا بیچینی سے انتظار بھی کر رہے تھے۔ ہم نے اعلان کیا تھا کہ یہ خط انپیج3 میں آئے گا کیوں کہ ہمارا معاہدہ انپیج والوں کے ساتھ ہو گیا تھا انہوں نے ہی ہم سے اس خط کو بنوایا تھا۔ فیض لاہوری صاحب کا شاگرد ہونے کے ناطے میں نے ہی ان کی وصلیوں کو کتا بی شکل میں شائع کیا تھا ۱۹۸۲ء میں اس کتاب کا نام تھا ‘‘ مرقع فیض ‘‘ جس کو بعد میں پاکستان میں چوری کرکے اسی نام سے شائع کیا گیا۔ آج وہی حال فیض لاہوری نستعلیق فونٹ کا ہوا ہے۔ میرے استاد بے شک لاہور کے رہنے والے تھے ان کا خط لاہوری تھا لیکن اس میں انہوں نے تھوڑی تبدیلی کردی تھی جس کو صرف لاہوری خطاطی کے ماہرین ہی سمجھ سکتے ہیں اسی تبدیلی کو میں نے یہاں برقرار رکھا تھا۔ تاکہ اس میں ہندوستان کی جھلک نظر آتی رہے۔ اب اگر کوئی یہ دعوٰی کرتا ہے کہ اس خط کو اس بنا یا ہے تو وہ جھوٹا ہے ہماری ٹیم جس میں میرے شاگرد ڈاکٹر ریحان انصاری جو ماہر خطاط ہونے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر گرافکس کے ماہر ہیں اور سید منظر جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں شامل ہیں نے چار سال کی محنت کے بعد تقریباً چالیس ہزار لیگیچرس بنائے تھے اور بعد میں کشش بھی بنائی کیوں کہ کشش کے بارے میں کوئی سوچتا ہی نہ تھا ہم نے اس کی ضرورت کو جانا اور بنا دیا ۔یہ کشش والا فونٹ انپیج 3 میں بہت بہتر طریقے سے چل رہا ہے اگر کسی صاحب کو دیکھنا ہو تو دیکھ لے میرا یہاں کہنا یہ ہے کہ اگر آپ کوئی چوری کرتے ہیں تو شرمندہ ہونا بھی سیکھئے نہ کہ چوری اور سینہ جوری والا معاملہ مت بنائے اگر پاکستان کے لوگوں میں اس خط سے اتنا ہی لگائو تھا تو اب تک کیوں نہ بنوالیا پاکستان میں تو بہترین خطاط بستے ہیں ہم نے تو اس خظ کو بنا کر اپنے استاد کو زندہ جاوید کر دیا تاکہ رہتی دنیا تک ان کا نام روشن رہے۔میرا یہاں آنے کا مقصد صرف حقیقت کو سامنے لانا تھا اور کچھ نہیں ۔ امید ہے آپ بخیر ہوں گے خدا حافظ اسلم کرتپوری جی میل ڈات کام

وعلیکم السلام و روحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
حضور پاکستان کے لوگ اردو زبان سے از حد محبت رکھتے ہیں اور ہم نے تو بہت پہلے ہی اسی کی دہائی میں ہی دہلوی روش پر نستعلیق چھپائي کا انتظام و انصرام کر لیا تھا تاہم یعد کو وہ آپ لوگوں کے ہاں نکل لیا۔ اب آپ نے لاہوری بنایا تو وہ ہمارے ہاں پھوٹ لیا۔ تو گویا آپ نے ہمارے پاؤں دابے ہم نے آپ کے پیسے دابے والا حساب ہوا۔

تاہم آپ کی از سر نو لاہوری روش کو زندہ رکھنے کی کاوش قابل تحسین ہے۔ اس کے لیے الفاظ کی کمی ہے۔ حقیقی طور پر ہم نے دہلی کو زندہ کیا تھا تو آپ نے لاہور امر کردیا۔

باقی بات رہی شرمندگی کی تو وہ ہم (پاک و بھارت) ہوتے نہیں۔ دوہرے میعار ہوں تب بھی ٹھیک ہے ہم تو بیسیوں میعارات جیب میں لیے گھومتے ہیں موقع کی مناسبت سے رائے اختیار کرتے ہیں۔ گرم ہم جلدی ہو جاتے ہیں شوں شوں کانوں سے دھواں اور منہ سے جھاگ اڑنے لگتی ہے۔اس بابت اب ہم زیادہ کہتے نہیں کہ دھاگہ نازک ہوتا ہے اس قدر بوجھ کا متحمل ہوگا نہیں اور ٹوٹنے کا قوی امکان ہے۔

بہرطور، لاہوری نستعلیق کی کاوش پر تحسین اور سرقہ پر تعزیت قبول کیجئے۔
والسلام،
محسن حجازی
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محسن اگر آپ کہتے ہیں تو بجا ہی کہتے ہوں گے مگر انہوں نے لاہوری سری پائے میں دلی کے بارہ مصالحے ڈال کر جو کڑھی بکانے کی کوشش کی ہے اس کا ایک اپنا ذائقہ تو ہو سکتا ہے لیکن ہم اسے خالص لاہوری پکوان کے طور پر قبول کرنے سے قاصر ہیں:)
ابھی لاہوری کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے، اس ضمن میں کوششین تو جاری ہیں، دیکھیے پردہ غیب سے کیا ظہور پذیر ہوتا ہے
 
arifkarim

معطل
انپیج والے کمپٹیشن کے قائل نہیں‌ہیں، محض مونوپلی پر انحصار کرتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں انکے ہاں سے مزید کیا برآمد ہوتا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب ان باریکیوں کو تو آپ سے اہل فن ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں ہم سے بد خطوں کے لیے تو سبھی کچھ نستعلیق ہی ہوتا ہے۔ :grin:

بہرطور، گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ثابت ہوتا ہے کہ لاہوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کی اوپن ٹائپ فونٹ تک منتقلی تک کے سفر میں عارف کریم کی کاوشیں شامل رہی ہیں۔اس کوششوں کی ابتدا میں نبیل بھائي اور میں بھی معاون رہا ہوں تاہم بعد ازاں میں گھریلو مسائل کے سبب توجہ نہ دے سکا۔ میں حسب وعدہ نہ صرف اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں بلکہ عارف کریم اور دیگر احباب سے معذرت کا طلب گار بھی ہوں۔امید ہے کہ کشادہ دلی کے ساتھ صرف نظر فرمائیں گے۔

ترسمیہ جات کی ملکیت وغیرہ کا معاملہ اس سے قطعی علیحدہ ہے۔
تاہم اس معذرت کے ساتھ میں یہ بھی باور کرواتا چلوں کہ ان پیج کے اردو پر بہت احسانات ہیں تعصب یا جذباتیت میں ان سے بھی انکار نہیں کیا جانا چاہیے اور یہی نہیں بلکہ کاپی رائٹس سمیت تمام قوانین کا احترام واجب ہے۔
 
Top