فیفا ورلڈ کپ 2014

عمر سیف

محفلین
الجزائر نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔
1982ء کے بعد الجزائر کی پہلی فتح ۔۔

الجزائر 4
جنوبی کوریا 2
 

طارق شاہ

محفلین

اب تھوڑی دیر میں پُرتگالی ٹیم، امریکہ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگی
امریکی ٹیم پرتگالی ٹیم کی نسبت بہتر نظر آتی ہے :)
 
الجزائر نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔
1982ء کے بعد الجزائر کی پہلی فتح ۔۔

الجزائر 4
جنوبی کوریا 2
1982 کے ورلڈکپ میں الجیریا نے مغربی جرمنی کی ایک مغرور ٹیم کو ہرایا تھا۔جس نے میچ سے پہلے بڑے مضحکہ خیز قسم کے دعوے کیے تھے۔ لیکن الجیریا کو یہ جیت بہت مہنگی پڑی ۔
قصہ کچھ یو ں تھا کہ آخری گروپ میچ میں مغربی جرمنی کو آسٹریا سے میچ جیتنا تھا، اور یہی دونوں ٹیمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جاتیں۔ اگر آسٹریا میچ جیت جاتا یا میچ برابر ہو جاتا تو آسٹریا کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جانے والی دوسری ٹیم الجیریا ہوتی۔ مغربی جرمنی اور آسٹریا نے ملی بھگت سے میچ کے صرف پہلے 10 منٹ صحیح گیم کی اور جرمنی کو ایک گول کروایا گیا۔ اس کے بعد الجیریا کو ٹورنامنٹ سے نکال باہر کرنے کے لیے دونوں ٹیموں نے سرے سے ہی کوئی گیم نہیں کھیلی اور ایک دوسرے کو پاسز دیتے وقت گزار دیا، یہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔
 

عمر سیف

محفلین
آج چار میچ کھیلے جائیں گے.

کیمرون بمقابلہ برازیل

میکسیکو بمقابلہ کرویشیا

آسٹریلیا بمقابلہ سپین

نیدرلینڈ مقابلہ چلی
 
اس وقت 2 میچ کھیلے جا رہے ہیں

آسٹریلیا بمقابلہ سپین
نیدرلینڈ مقابلہ چلی
35 منٹ کا کھیل ہو چکا ہے۔ ابھی تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی
 
ہاٍف ٹائم تک سپین کو آسٹریلیا پر ایک گول کی برتری حاصل ہے۔ اس میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں۔

نیدر لینڈ اور چلی کا مقابلہ ہاٍف ٹائم تک بغیر کسی گول کے برابر ہے۔ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں گروپ اے کے لیڈر سے ہو گا۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں نیدر لینڈ گروپ لیڈر بن جائے گا۔
 
Top