فیفا ورلڈ کپ 2014

الجزائر اور روس کا مقابلہ 1-1 سے برابر۔ الجزائر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا۔
دوسرے میچ میں بلجیم نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے ہرا دیا۔ بلجیم پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیفا ورلڈکپ 2014 میں پہلے مرحلے (گروپ سٹیج )کے 48 میچز مکمل ہو چکے ہیں۔ کل 32 ٹیموں میں سے اب صرف 16 ٹیمیں رہ گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی،جنوبی اور وسطی امریکہ سے 10 ٹیموں نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان 10 میں سے 8 ٹیمیں دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں:۔
  1. برازیل
  2. میکسیکو
  3. چلی
  4. کولمبیا
  5. کوسٹا ریکا
  6. یوروگوئے
  7. ارجنٹائن
  8. امریکہ
ہنڈراس اور ایکواڈور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں ۔
یورپ سے 13ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں اور صرف 6 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
  1. ہالینڈ
  2. یونان
  3. فرانس
  4. سوئٹزر لینڈ
  5. جرمنی
  6. بلجیم
کلب فٹبال کے 3 بڑے نام انگلینڈ، سپین اور اٹلی پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ان کے علاوہ باہر ہونے والی ٹیموں میں پرتگال، بوسنیا، روس اور کروشیا شامل ہیں۔

براعظم افریقہ سے 5 ٹیموں نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا، اور صرف 2 ٹیمیں ہی اگلے مرحلے تک پہنچ پائی ہیں ۔
  1. نائیجیریا
  2. الجزائر
گھانا، آئیوری کوسٹ اور کیمرون اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔

ایشیا سے 3 ٹیموں جاپان، جنوبی کوریا، ایران اور اوشیاناسے ایک ٹیم آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔
 
دوسرے مرحلے (پری کوارٹر فائنل) میں تمام 8 میچز ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے :-
  1. برازیل بمقابلہ چلی - 28 جون 2014
  2. کولمبیا بمقابلہ یوروگوئے - 28 جون 2014
  3. میکسیکو بمقابلہ ہالینڈ - 29 جون 2014
  4. کوسٹاریکا بمقابلہ یونان - 29 جون 2014
  5. فرانس بمقابلہ نائیجریا - 30 جون 2014
  6. جرمنی بمقابلہ الجزائر - 30 جون 2014
  7. سوئٹزر لینڈ بمقابلہ ارجنٹائن - 01 جولائی 2014
  8. امریکہ بمقابلہ بلجیم - 01 جولائی 2014
 

عمر سیف

محفلین
نوے منٹ کے اختتام تک مقابلہ برابر ۔۔

اب پندرہ منٹ کے دو ہاف کھیلے جائیں گے ۔۔ مقابلہ پھر بھی برابر رہا تو پانچ پینلٹیز۔۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
ایکسٹرا ٹائم کے اختتام تک دونوں ٹیمز کا اسکور برابر ۔۔

برازیل 1
چلی 1

اب پینلٹی ککس لی جائیں گی۔
 
Top