فیفا ورلڈ کپ 2014

قیصرانی

لائبریرین
چلی ہار گیا بے چارہ۔ ویسے کچھ عرصہ قبل پڑھا تھا کہ فیفا نے پنلٹی کک کے لئے نیا اصول بنایا تھا کہ جب کک لگانے کو حرکت کی جائے تو پھر ڈاج دینا یا رفتار کم یا زیادہ کرنا ممکن نہیں ہوگا، جو نیمار نے کیا۔ اب پتہ نہیں کہ کیسے :)
 
عمر سیف

محفلین

پنجابی میں کہیں تو اس نے گولی کو چاکا دیا تھا ۔۔۔ :biggrin:
 
عمر سیف

محفلین
چلی نے شاندار کھیل پیش کیا ۔۔ میچ کے آخری لمحات میں کک گول پوسٹ سے ٹکرائی ۔۔ اور پھر آخری پینلٹی کک بھی ۔۔۔ قسمت کی دیوی برازیل پر مہربان تھی ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کمنٹیٹر کی بات اچھی لگی کہ دونوں ٹیمیں میچ میں اچھا کھیلیں اور ہیرو بنی رہیں۔ پنلٹی ککس محض لاٹری جیتنا ہے :)
 
عمر سیف بھائی
پہلے نوے منٹ کے دوران جو کھلاڑی بدلی کر دیے جاتے ہیں وہ میچ میں دوبارہ نہیں آ سکتے۔ کیا ایکسٹرا ٹائم میں وہ کھلاڑی دوبارہ کھیل میں شامل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یا نہیں ؟
 
عمر سیف

محفلین
عمر سیف بھائی
پہلے نوے منٹ کے دوران جو کھلاڑی بدلی کر دیے جاتے ہیں وہ میچ میں دوبارہ نہیں آ سکتے۔ کیا ایکسٹرا ٹائم میں وہ کھلاڑی دوبار کھیل میں شامل ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یا نہیں ؟
جو کھلاڑی تبدیل کر دیئے جاتے ہیں وہ دوبارہ اس میچ میں دوبارہ نہیں کھیل سکتے ۔۔۔
 
عمر سیف

محفلین
دونوں ٹیمز کو تین کھلاڑی تبدیل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔۔۔ اس کے بعد کوئی کھلاڑی بدلی نہیں کر سکتے ۔۔
 
دونوں ٹیمز کو تین کھلاڑی تبدیل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔۔۔ اس کے بعد کوئی کھلاڑی بدلی نہیں کر سکتے ۔۔
ایکسٹرا ٹائم میں چوتھی بدلی 2 سال قبل فیفا کے ایجنڈے میں تھی تو سہی، پتہ نہیں پھر کیا فیصلہ ہوا تھا
 
عمر سیف

محفلین
چلی ہار گیا۔ یہ بری خبر ہے

بہرحال اگلا فیورٹ یوراگوائے ہے
یوروگوائے کے اسڑائکر سواریز پر چار ماہ کی پابندی لگ چکی ہے ۔۔ اٹلی کے ساتھ میچ میں جناب ایک کھلاڑی کو دندی کاٹ رہے تھے ۔۔۔
اس سے پہلے بھی وہ ایسا کر چکے ہیں جس پر اسے بھاری جرمانہ اور چند ماہ میچ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا ۔۔۔
 
یورورگوئے واپسی پر جناب کا بڑا شاندار استقبال ہوا ہے۔ حتی کہ یوروگوئے کے صدر نے بھی ائیرپورٹ کا چکر لگایا اور بعد میں سرکاری ریڈیو پر تقریر کر کے نیک جذبات کا اظہار اور خوش آمدید کہا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یوروگوائے کے اسڑائکر سواریز پر چار ماہ کی پابندی لگ چکی ہے ۔۔ اٹلی کے ساتھ میچ میں جناب ایک کھلاڑی کو دندی کاٹ رہے تھے ۔۔۔
اس سے پہلے بھی وہ ایسا کر چکے ہیں جس پر اسے بھاری جرمانہ اور چند ماہ میچ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا ۔۔۔
وہ تو ایسے ہی چیک کر رہا تھا کہ کسی بڑے میچ میں کاٹے جانے کے قابل بھی ہے کہ نہیں :)
 
Top