فیفا ورلڈ کپ 2014

آٹھ ٹیمیں جو جوکوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں وہ اپنے اپنے گروپ کی ونرز تھیں، اور ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہاری
2 دن کی ریسٹ کے بعد 4 جولائی کو پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی اور فرانس کا مقابلہ ہو گا۔
 

کاشفی

محفلین
بھائی یہ کونسا تعصب ہے
میرا ایک شاگرد کالا امریکی ہے۔ میں نے بے تکلفی میں کہا کہ میں بھی کالا ہوں۔ کہنا لگا نہیں۔ کالا ہونا ایک فخر ہے ان کے لیے
آئیے مل کہ یہ دستور بنایا جائے
اب تو نفرت کو زمانے سے مٹایا جائے

کسی کالے کو گورے پر، گورے کو کالے پر فوقیت نہیں
یہ ضرورت ہے کہ خود کو قرآن و حدیث پر عمل کرایا جائے
 
ALeqM5i7dWgA0CFG78SbeIEcQBAnDtg21g
 

عمر سیف

محفلین
راؤنڈ آف 16 کے تمام میچ زبردست اور سنسی خیز رہے .. اب تک کوئی بھی ٹیم ایسی سامنے نہیں آئی جس کے بارے کہا جائے کہ یہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ہوگی (جیسا 2010ء کے ورلڈ کپ میں سپین نے سب کو آؤٹ کلاس کیا) ...

امریکہ اور بیلجیئم کا میچ بھی آخری لمحات تک کھیلا گیا اور بیلجئیم فاتح رہی ...
فائنل اسکور

بیلجئیم 2
امریکہ 1


کواٹر فائنل ان ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا.

فرانس بمقابلہ جرمنی

برازیل بمقابلہ کولمبیا

ارجنٹینا بمقابلہ بیلجئیم

نیدرلینڈ بمقابلہ کوسٹاریکا
 
آخری تدوین:
فائنل سکور جرمنی 1 - فرانس 0
سلو موشن میچ
دوسرے ہاف میں تو یوں لگ رہا تھا جیسے میچ فکس ہو گیا ہے۔ کریم بینزیما نے آخری لمحات میں کوشش تو کی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویل ڈن جرمنی
 
Top