فیفا ورلڈ کپ 2018: کاؤنٹ ڈاؤن

برازیل نے سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے-
جبکہ انکے پیچھے جرمنی اور اطالیہ ہے 4،4 ٹائٹلز کے ساتھ-
جرمنز اس مرتبہ ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ بدقسمتی سے اٹلی اس مرتبہ کوالیفائی نہیں کر سکی-


-----------------
48 دن باقی
 

یاز

محفلین
ہمیں لگتا ہے کہ اس دفعہ کے ورلڈکپ میں زیادہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، کہ بادی النظر میں بہت سی ٹیموں کے مابین فرق بہت زیادہ یا واضح نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
میچوں کے اوقات کار ایسے ہیں کہ دیکھنا مشکل ہو گا۔ خیر ناک آؤٹ سٹیج کے لئے کوئی سبیل نکال لیں گے
 
سب سے زیادہ ورلڈ کپ ونر میڈلز لیجنڈری کھلاڑی پیلے کے پاس ہیں-
پیلے نے 1958 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتا جبکہ 1962 کے ٹورنامنٹ میں ابتدائی دو میچز کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے بوجہ انجری باہر ہو گئے تاہم بعد میں فیفا کمیٹی نے انہیں اس میڈل سے بھی نواز دیا-
-----------------
47 دن باقی
 
آخری تدوین:
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ جرمن کھلاڑی میروسلو کلوزے کے پاس ہے- (16 گولز)
اسکے بعد برازیلین رونالڈ (15 گولز)
پھر جیراڈ میولر (14 گولز) ویسٹ جرمنی

-----------------
46 دن باقی
 
جرمنی کو سب سے زیادہ (8 مرتبہ) فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے-
4 دفعہ چمپئین بنے اور 4 دفعہ رنر اپ رہے-

ٹائٹل جیتے بغیر سب سے زیادہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ نیدرلینڈ کے پاس ہے (3 مرتبہ)-




-----------------
45 دن باقی
 

محمد وارث

لائبریرین
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ جرمن کھلاڑی میروسلو کلوزے کے پاس ہے- (16 گولز)
اسکے بعد برازیلین رونالڈ (15 گولز)
پھر جیراڈ میولر (14 گولز) ویسٹ جرمنی

-----------------
46 دن باقی
جرمنی کو سب سے زیادہ (8 مرتبہ) فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے-
4 دفعہ چمپئین بنے اور 4 دفعہ رنر اپ رہے-

ٹائٹل جیتے بغیر سب سے زیادہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ نیدرلینڈ کے پاس ہے (3 مرتبہ)-




-----------------
45 دن باقی
جرمنی کھپے! :)
 
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز جرمنی نے کھیل رکھے ہیں (106میچز)جبکہ برازیل ان سے تھوڑا ہی پیچھے ہے (104 میچز) - تیسرے نمبر پر اٹلی ہے لمبے فرق سے (83 میچز)

انتہائی حیران کُن طور پر برازیل اور جرمنی کا آمنا سامنا محض 2 دفعہ ہی ہوا ہے- 2002 ورلڈ کپ فائنل اور 2014 ورلڈ کپ سیمی فائنل-
2002 میں رونالڈو گیری کے چلتے برازیل کھپے رہا اور 2014 والی ڈراؤنی سحری- حق ہا!!

-----------------
یکم مئی ، 2018

44 دن باقی
 
آخری تدوین:
برازیل واحد ٹیم ہے جس نے ابتک ہونے والے ہر ٹورنامنٹ(20) میں شرکت کی ہے-
اسکے بعد جرمنی(+مغربی جرمنی) اور اٹلی ہیں 18،18 ٹورنامنٹس میں حصہ لیا-

-----------------
دو مئی ، 2018

43 دن باقی


 
مصر اس دفعہ 28 برس بعد ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے-
مصر اور ناروے کو دو ٹورنامنٹس میں شرکت کے دوران طویل وقفے(56 سال) کا اعزاز حاصل ہے-
مصر 1934-1990
ناروے 1938-1994



-----------------
تین مئی ، 2018
42 دن باقی​
 
ورلڈکپ کے ایڈیشن میں مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 171 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھلائی گئی ہے- اور ایسا 2 دفعہ ہو چُکا ہے-
1998 فرانس
2014 برازیل


-----------------
چار مئی ، 2018
41 دن باقی​
 

یاز

محفلین
کوئی کراتشی کا رہائی 5 مئی کا کاؤنٹ ڈاؤن ہی کر دے-
2 منٹ ہیں اسکے پاس-
5 مئی کا کاؤنٹ ڈاؤن

فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ڈیگو میراڈونا نے مجموعی طور پر 4 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔
5 مئی، 2018
40 دن باقی
 

یاز

محفلین
اس ورلڈکپ میں 32 میں سے 12 ٹیمیں ایسی ہوں گی جو کہ گزشتہ ورلڈکپ یعنی 2014 والا ٹورنامنٹ نہیں کھیلی تھیں۔


-----------------
چھ مئی ، 2018
39 دن باقی
 

یاز

محفلین
اس ورلڈکپ میں سب سے کم رینکنگ کی ٹیم میزبان روس ہے جو کہ 65ویں نمبر پہ ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب 63ویں اور جنوبی کوریا 62ویں نمبر پہ ہیں۔


-----------------
سات مئی ، 2018
38 دن باقی
 
جاپان نے 1998 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا- واحد ایشین ٹیم ہے جس نے اسکے بعد ہر ایونٹ میں شرکت کی ہے-


-----------------
آٹھ مئی ، 2018
37 دن باقی
 
Top