فیفا ورلڈ کپ 2018

محمد وارث

لائبریرین
بادی النظر میں اس گروپ کی اُمہ کو اس نتیجے سے کچھ آکسیجن ملی تو ضرور ہے- البتہ جو لہو کرسٹیانو و کوسٹا الیونز کو لگ چُکا اُمہ کو ایکسٹرا سلنڈرز منگوا لینے چاہئیں-
ایران کے لیے پرتگال یا اسپین کو ہرانا تو شاید ممکن نہیں ہے لیکن اگر کسی طرح وہ ان سے ہاریں بھی نہ اور اپنے دونوں میچ ڈرا کر لیں تو ایک اندیشہ ہائے دُور و دراز بن سکتا ہے اُمہ کے لیے، لیکن یہ خواب توڑنے کے لیے دونوں شیر زخمی ہو گئے ہیں۔ :)
 
اس سے فارسیوں کے دفاع کا کچھ اندازہ تو ہوتا ہے- البتہ اب ان زخمی شیروں کے سامنے کھڑا ہونا آسان نہ ہوگا-
 
یاز

محفلین
ایران کے لیے پرتگال یا اسپین کو ہرانا تو شاید ممکن نہیں ہے لیکن اگر کسی طرح وہ ان سے ہاریں بھی نہ اور اپنے دونوں میچ ڈرا کر لیں تو ایک اندیشہ ہائے دُور و دراز بن سکتا ہے اُمہ کے لیے، لیکن یہ خواب توڑنے کے لیے دونوں شیر زخمی ہو گئے ہیں۔ :)
تقریباً ناممکن امر ہے امہ کا بچ پانا۔
ابھی تک جو میچ ہوئے ہیں، ان کی رو سے زمین آسمان کا فرق ہے یورپیئن ٹیموں اور ایشیئن و افریقن ٹیموں میں۔
تاہم معجزے کی امید رکھی جا سکتی ہے۔
 
یاز

محفلین
مجھے تو ہسپانوی ٹیم کی پرفیکشن آن فیلڈ نے حیران کر دیا ہے۔ تقریباً تمام ہی پاسنگ بالکل پرفیکٹ تھی۔ یہ اس سے پہلے صرف جرمن ٹیم کا طرۂ امتیاز سمجھا جاتا تھا۔
 
مجھے تو ہسپانوی ٹیم کی پرفیکشن آن فیلڈ نے حیران کر دیا ہے۔ تقریباً تمام ہی پاسنگ بالکل پرفیکٹ تھی۔ یہ اس سے پہلے صرف جرمن ٹیم کا طرۂ امتیاز سمجھا جاتا تھا۔

ہسپانیہ کی پاسنگ سکل المعروف ٹکی ٹاکا (Tiki Taka) ورلڈ کپ 2010 میں عروج پر تھی- جب ژوای اور انیسٹا کا آتش جوان تھا- تاہم یار لوگ اس کھیل کو بورنگ سمجھتے ہیں- لیکن اسپین کو یہ کافی سوٹ کرتا ہے بلکہ جچتا بھی ہے-
 
ابتک کے میچز کے بعد گروپ A اور B کا پوائنٹس ٹیبل-

FB_IMG_1529102286978.jpg

FB_IMG_1529102300736.jpg
 
ابن توقیر

محفلین

فٹبالر

معطل
پی ٹی وی نیوز
فیفا ورلڈ کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے۔
گروپ سی میں پہلا میچ فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان کازان میں کھیلا جائے گا۔ میچ دن تین بجے شروع ہوگا۔
گروپ ڈی میں دوسرا میچ شام چھ بجے ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان ماسکو میں کھیلا جائے گا۔
گروپ سی میں رات نو بجے ڈنمارک اور پیرو کی ٹیمیں سرانسک میں مدمقابل ہونگی۔
گروپ ڈی میں چوتھا میچ کروشیا اور نائیجیریا کے درمیان رات بارہ بجے کھیلا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں
 
Top