فیفا ورلڈ کپ 2018

یاز

محفلین
آج برازیل باہر ہو جائے تو اس ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی "عظیم" ٹیموں کا پینل پورا ہو جائے۔ :)
اگر گزشتہ آٹھ نو ورلڈکپ میں فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو بڑی ٹیمیں سمجھا جائے تو ان میں سے اب فقط برازیل اور فرانس ہی بچی ہیں۔ جرمنی، ارجنٹائن، سپین باہر ہو چکے ہیں۔ جبکہ اٹلی اور نیدرلینڈ ورلڈکپ تک رسائی ہی نہ پا سکے۔
 
زیک

مسافر

تمام ورلڈ کپ کر لیں تو ان کے علاوہ انگلینڈ، سویڈن اور یوروگوے باقی ہیں جو فائنل تک پہنچ چکے
 
یہاں ابھی تک کسی نے انگلینڈ کو لفٹ نہیں کروائی۔

چنگی گل اے-

تمام ورلڈ کپ کر لیں تو ان کے علاوہ انگلینڈ، سویڈن اور یوروگوے باقی ہیں جو فائنل تک پہنچ چکے

اس دفعہ کروشیا یا کولمبیا ایک ٹیم اس فہرست میں شامل ہو جائے گی-
 
یاز

محفلین
اس دفعہ کروشیا یا کولمبیا ایک ٹیم اس فہرست میں شامل ہو جائے گی-
1934 کا ورلڈکپ وہ آخری موقعہ تھا، جس میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ فائنل کھیل رہی تھیں۔ اس دفعہ بھی یہ فینامینا رونما ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔
 
Top