فیفا ورلڈ کپ 2018

کروشین کیپر سیباسچچ، ریکارڈ (پرتگال) کے بعد دوسرے کیپر بن گئے ہیں جنہوں نے 5 میں سے 3 پینلٹیز روکی ہیں-
شاندار است -

ڈینش کیپر نے بھی اچھی صلاحیت کا مظاہرہ کیا- خاص کر ایکسٹرا ٹائم میں موڈرچ جی کی پینلٹی روک کر-

خیر کروشیا کھپے وغیرہ
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کل رات، المانویوں، 'ارجنتانویں'، پرتگالیوں کے ساتھ ساتھ ہسپانویوں کے دل بھی ٹوٹ گئے اور میرے بیٹوں کے بھی۔ ان کی ساری ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں اور آخر میں اسپین رکھی ہوئی تھی، وہ بھی گئی! :)
 
پہلا میچ: برازیل بمقابلہ میکسیکو 7 بجے
دلچسپ مقابلہ متوقع
دوسرا میچ: بیلجیئم بمقابلہ جاپان 11 بجے
بظاہر ون سائڈڈ معلوم ہوتا ہے، مگر کچھ کہہ نہیں سکتے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو فٹبال میں بس اب کچھ کھلاڑیوں ہی کو دیکھنا پسند کرتا ہوں کسی ٹیم سے کوئی ہمدردی یا بغض نہیں رہی۔
برازیلی چھوکرا رونالڈینو بہت پسند تھا ،پرانے میراڈونا کی طرح اسی طرح زیڈان ،رونالڈو ،میسی اور دیگر بڑے پلیئرز کا کھیل اچھا لگتا ہے۔
ابھی تک تو کسی ایک میچ کی ایک جھلک تک نہیں دیکھی۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اس رات اپن دو بجے تک (سگریٹ) پیا۔
ارے نہیں بھائی، اتوار کو میں سرِ شام ہی سو جاتا ہوں ہفتے کے رت جگے کے بعد۔ کل رات بھی میچ نہیں دیکھے، پہلے میچ کا پہلا ہاف دیکھا تھا لیکن تب تک آنکھیں قریب بند ہی تھیں۔ :)
 
Top