فیفا ورلڈ کپ 2022

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ان شاء اللّٰہ المغرب سیمی فائنل بھی جیتے گا ۔ آج یہاں مراکشی دوستوں کی خوشی اور جوش دیکھنے کا تھا ۔ اب سیمی فائنل کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔

مجھے۱۴ دسمبر کو بہت سارا بکلاوہ کھانے کی امید ہے ۔ :D
 
فاخر

محفلین
فرنانڈو سینٹوس کو بھی مبارک جس نے رونالڈو کو بینچ کر کے فیفا جیت لیا 😂
اس فرنانڈو كو جتنی بھی شدید قسم كی هندوستان - پاكستان كی بازاری گالیاں دی جائیں، وه بهت هی كم هیں۔ اسی ملعون نے كرسٹیانو رونالڈو كو بلك بلك كر رونے پر مجبور كیا هے۔

میں دلی طور پر مراكش كی جیت پر بهت هی مسرور هوں ؛لیكن ورلڈ كپ كا دولها كرسٹیانو رونالڈو كی اشكباری پر بهت هی مغموم هوں۔ رونالڈو كی اشكباری نے مراكش كی جیت كی خوشی كو دھو دیا۔
اس موقعه پر اسپین كیخلاف جیت كے بعد طرزِ عمل كا اعاده نهیں كیا، یعنی فلسطینی پرچم نهیں لهرایا ۔ اچھا كیا؛كیوں كه رونالڈو جیسا كھلاڑی فلسطینیوں كا حامی هے، اور اس موقعه پر اس طرح كی خوشی كا اظهار بھی نهیں كرنا چاهیے۔
اب مغرب یعنی مراكش كے سامنے فرانس كے كالے بھیڑ یئے هیں ، فرانس كو هرانا اب نهایت هی لازمی هے، هماری نیك خواهشات اور نیك دعائیں مراكش كے ساتھ هیں، اور دعا كرتا هوں كه:
اے اللٰه ! مراكش كو فرانس جیسے ظالم، سفاك اور درندے كے مقابلے فتح مبین عطا فرما۔ یه جیت فرانس كے سابقه تمام ظلم و ستم اور فرعونیت كا كفار ه هوگی، اور یقیناً تیرے خزانهٔ غیب میں كوئی كمی نهیں هے، اپنے مطیع، سجدهٔ شكر بجالانے اور مظلوم بندوں كے حق میں ظالم كے خلاف ایك ادنیٰ سی جیت كوئی بڑی بات نهیں هے۔اے اللٰه! یقیناً تو اپنے مطیع اور سجدهٔ شكر بجا لانے والے بندوں كا حامی و ناصر هوگا۔
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
ان شاء اللّٰہ المغرب سیمی فائنل بھی جیتے گا ۔ آج یہاں مراکشی دوستوں کی خوشی اور جوش دیکھنے کا تھا ۔ اب سیمی فائنل کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔

مجھے۱۴ دسمبر کو بہت سارا بکلاوہ کھانے کی امید ہے ۔ :D
ان شاءاللٰه !
تمام عالمِ عرب اور دُنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں كی نیك خواهشات مراكش كے ساتھ هیں، اور مجھے خدا كی ذات سے توقع هے كه اپنے مطیع و سجدهٔ شكر بجا لانے والے بندوں كے حق میں نافرمان و ظالم كے خلاف حامی و ناصر هوگا۔ ان شاء اللٰه ثم ان شاءاللٰه !
 
جاسم محمد

محفلین
اے اللٰه ! مراكش كو فرانس جیسے ظالم، سفاك اور درندے كے مقابلے فتح مبین عطا فرما۔
او بھائی فٹبال ایک کھیل ہے۔ یہاں کوئی سیاست یا جنگ کا میدان نہیں لگا ہوا جو آپ اس فٹبال ٹورنمنٹ کو اتنا سنجیدہ لئے ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی کھیل کو کھیل تک ہی رہنے دیں۔ اسمیں مذہب و سیاست کو مت گھسیڑیں!
 
سروش

محفلین
جو یہودی سازشی کیمرے تمام فٹ بال میچز لائیو دکھا رہے ہیں وہ فلسطینی جھنڈے کیسے سنسر کر سکتے ہیں؟
جو یہودی سازشی کیمرے تمام فٹ بال میچز لائیو دکھا رہے ہیں وہ فلسطینی جھنڈے کیسے سنسر کر سکتے ہیں؟

اسی میں آگے لکھا ہے:
picture sharing
 
سروش

محفلین
یہ کیا ماجرا ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آیا۔
یہ ماجرا کچھ اسطرح ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں جب ورلڈ کپ ہوا تھا ، تو اس کا آفیشل سانگ شکیرا نے گایا تھا جس کے بول تھے دس ٹائم فار افریکا اسی کو لے کر شکیرا نے پوسٹ کی مراکش کو مبارکباد دیتے ہوئے اور یو ٹیوب کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس کا پہلا مصرعہ جو جو کہ افریکان میں ہے واکا واکا سے جواب دیا۔ بس اتنی سی بات ہے۔
 
زیک

مسافر
ان شاء اللّٰہ المغرب سیمی فائنل بھی جیتے گا ۔ آج یہاں مراکشی دوستوں کی خوشی اور جوش دیکھنے کا تھا ۔ اب سیمی فائنل کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔

مجھے۱۴ دسمبر کو بہت سارا بکلاوہ کھانے کی امید ہے ۔ :D
اگر کسکس کی آفر ہو تو مجھے بھی شامل سمجھیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر کسکس کی آفر ہو تو مجھے بھی شامل سمجھیں
کُوسکوس تو کبھی ہمارےگھر میں بھی بنا کرتا تھا ۔ مجھے بھی بہت پسند ہے ، لنچ کے لیےبہت دفعہ لے جایا کرتا تھا ۔ اب تو یہ ہوتا ہے کہ لوگ کُکنگ کم ہی کرتے ہیں ۔ اکثر بازار سے بکلاوہ وغیرہ کے ڈبےلے آتے ہیں ۔ امید ہےکہ 14 کو بہت سارے ڈبے کمیونٹی سنٹر میں آئیں گے۔ :)
 
Top