نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم پر فونٹ سازی سے متعلقہ گفتگو ہو رہی ہے جس میں انک سکیپ اور فونٹ فورج کے استعمال کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مجھے بھی اس سلسلے میں چند تجربات کے لیے لینکس کی ایک ایسی انسٹالیشن درکار تھی جس میں اردو فونٹ درست کام کر رہے ہوں اور جس میں مطلوبہ سوفٹویر پیکجز بھی موجود ہوں۔ کچھ دوستوں نے لینکس کی فیڈورا ڈسٹریبیوشن کا ذکر کیا۔ میں نے ورچوئل باکس پر فیڈورا کی ایک ورچوئل مشین انسٹال کر لی اور کافی جتن کرنے کے بعد اس پر اردو فونٹس شامل کر دیے ہیں اور اس میں لینکس کی guest additions بھی شامل کر دی ہیں۔ ورچوئل مشین میں انٹرنیٹ بھی درست کام کر رہا ہے۔ لیکن اب مجھے اس انسٹالیشن میں انک سکیپ اور فونٹ فورج کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ میں نے system->administration->add/remove software میں جا کر انک سکیپ کے لیے سرچ کیا تو کچھ دیر کے بعد ذیل کا ایرر میسج نمودار ہوتا ہے:
لینکس کے ماہر دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔
کیا براہ راست آر پی ایم پیکج ڈاؤنلوڈ کرکے انہیں انسٹال کیا جا سکتا ہے؟