فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم پر فونٹ سازی سے متعلقہ گفتگو ہو رہی ہے جس میں انک سکیپ اور فونٹ‌ فورج کے استعمال کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مجھے بھی اس سلسلے میں چند تجربات کے لیے لینکس کی ایک ایسی انسٹالیشن درکار تھی جس میں اردو فونٹ درست کام کر رہے ہوں اور جس میں مطلوبہ سوفٹویر پیکجز بھی موجود ہوں۔ کچھ دوستوں نے لینکس کی فیڈورا ڈسٹریبیوشن کا ذکر کیا۔ میں نے ورچوئل باکس پر فیڈورا کی ایک ورچوئل مشین انسٹال کر لی اور کافی جتن کرنے کے بعد اس پر اردو فونٹس شامل کر دیے ہیں اور اس میں لینکس کی guest additions بھی شامل کر دی ہیں۔ ورچوئل مشین میں انٹرنیٹ بھی درست کام کر رہا ہے۔ لیکن اب مجھے اس انسٹالیشن میں انک سکیپ اور فونٹ فورج کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ میں نے system->administration->add/remove software میں جا کر انک سکیپ کے لیے سرچ کیا تو کچھ دیر کے بعد ذیل کا ایرر میسج نمودار ہوتا ہے:

fedorainstall.gif

لینکس کے ماہر دوستوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔
کیا براہ راست آر پی ایم پیکج ڈاؤنلوڈ کرکے انہیں انسٹال کیا جا سکتا ہے؟
 
نبیل بھائی آپ درج ذیل کمانڈ چلائیں:

کوڈ:
sudo yum install inkscape

اگر ایرر میسیج آئے کہ موجودہ یوزر سوڈوورس میں شامل نہیں تو /etc/sudoers میں یوزر کو شامل کر دیں۔ یا کمانڈ لائن پر su کمانڈ دے کر root کا پاسورڈ دیں اور پھر مندرجہ بالا کمانڈ بغیر sudo کے چلائیں۔

یا RPM پیکیج ڈاؤن لوڈ کر کے درج ذیل کمانڈ چلائیں۔

کوڈ:
sudo rpm -Uvh path/to/local/rpm/file

اگر سوڈورس کا مسئلہ ہو تو اوپر بتائی گئی ترکیب سے روٹ لاگن سے انسٹال کریں بغیر sudo کا لاحقہ لگائے۔ اس ترکیب سے انسٹالیشن کرتے ہوئے ڈیپینڈینسیز خود انسٹال کرنی ہونگی۔
 
نیند میں ہوتے ہوئے مندرجہ بالا جواب لکھا ہے لیکن سوچ رہا ہوں کہ دوبارہ سونے سے قبل ایک مشورہ اور دے دوں کہ نئی انسٹالیشن کے بعد درج ذیل کمانڈ چلا کر پورے سسٹم کی ماس اپڈیٹ کر لینا بھی مفید رہتا ہے اس طرح سارے انسٹالڈ پیکیجیز تازہ ترین ہو جاتے ہیں۔

کوڈ:
sudo yum update
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔
انک سکیپ کی آر پی ایم ڈاؤنلوڈ‌کرکے دیکھی لیکن انسٹال کرنے پر اس کی dependencies کا مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ :(

yum upadte کمانڈ‌بھی کام نہیں‌کر رہی ہے۔ یہاں‌بھی میٹا ڈیٹا کا مسئلہ پیش آ‌رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
اوبنٹو میں پہلے ہمیں کچھ سافٹویر ریپازٹریز کو فعال کرنا پڑتا ہے اس کے بعد پیکج لسٹ کو اپڈیٹ کرتے ہیں۔ تب جا کر نو سو (جو طےشدہ تنصیب میں ہوتی ہے) سے بیس ہزار پیکجز کی لسٹ سامنے آتی ہے۔ فیڈورا میں بھی یہی مسئلہ تو نہیں؟ کہ آپ کی پیکجز لسٹ ہی اپڈیٹ ہونی ہے پہلے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھائی کچھ پتا نہیں کہ کیا اپڈیٹ ہونا ہے۔ میں گوگل کر کر کے خوار ہو رہا ہوں۔ :(
 

دوست

محفلین
اگر یہاں‌ سنیپٹک جیسی کوئی چیز ہے، یعنی جی یو آئی پیکج مینجر تو اسے استعمال کرکے آپ یہ تو دیکھیں کہ کتنے پیکجز لسٹ میں موجود ہیں۔ مجھے یہی لگ رہا ہے کہ آپ کے پاس پیکج لسٹ اپڈیٹ نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
میں بھی ابھی یہی دیکھ رہا ہوں کہ کیا ہوسکتا ہے لیکن آپس کی بات ہے گوگل پر فیڈورا یا یم کے لیے کوئی بندے کا پُتر نتیجہ نہیں ملا ورنہ اوبنٹو کے لیے قریبًا ہر مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مسئلہ پیکج لسٹ‌ سے بھی اوپر کا ہے۔ میری فیڈورا انسٹالیشن میں رپازٹری صحیح کنفگر نہیں ہوئی ہوئی، اسی لیے پیکج لسٹ اپڈیٹ نہیں ہو رہی۔
 

دوست

محفلین
یہی میں کہہ رہا تھا اوبنٹو میں بھی ریپازٹری کنفگر کرنی پڑتی ہے بعد میں، تو اس کے لیے یم کی گائیڈز میں سر گھسیڑیں، اے پی ٹی ہوتا تو ہم تھے نا۔ اس کی ریپازیٹری لسٹ کا پتا چل جائے نا کہاں‌ ہے تو وہ فائل ٹیکسٹ ایڈیٹر میں‌ کھول کر مدون کی جاسکتی ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
نبیل بھائی، مجھے Yum کا کوئی تجربہ تو نہیں ہے، لیکن درج ذیل کمانڈز چلا کر دیکھ لیں۔ پہلے:

کوڈ:
[ENG]yum clean all[/ENG]

اور پھر:

کوڈ:
[ENG]yum check-update[/ENG]

اگر یہ صحیح چل جاتی ہیں تو ایک بار پھر سوفٹویئر انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر پھر بھی کام نہیں بنتا تو دوست کی بات صحیح لگتی ہے۔ البتہ کسی کنفگریشن فائل میں جانے سے پہلے فیڈورا کے سی ڈی امیج کو ماؤنٹ کر کے دوبارہ پیکج مینیجر کو چلائیں اور ایک بار پھر سوفٹویئر انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی بجائے سی ڈی پر موجود پیکجز کو تلاش کر رہا ہو۔

اپڈیٹ: اس ربط پر جو حل موجود ہے، پہلے اسے آزما کر دیکھ لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس سیکھنے والوں کے لئے اس دھاگے میں کوئی حوصلہ افزاء گفتگو نہیں ہو رہی :(
محمد صابر، اس تھریڈ‌ پر جاری گفتگو سے حوصلے پست کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔ ایک تو میں نے لینکس ورچوئل مشین میں انسٹال کیا ہوا ہے، دوسرے ہمارے آفس کے نیٹورک پر پراکسی سرور بھی چل رہا ہے۔ یعنی یہ عام صورتحال نہیں ہے۔ میرے گھر کے کمپیوٹر میں کچھ مسئلہ ہے۔ امید ہے کہ اس ویک اینڈ تک میں اپنے ذاتی کمپیوٹر پر کچھ تجربات کر سکوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی، مجھے Yum کا کوئی تجربہ تو نہیں ہے، لیکن درج ذیل کمانڈز چلا کر دیکھ لیں۔ پہلے:

کوڈ:
[ENG]yum clean all[/ENG]

اور پھر:

کوڈ:
[ENG]yum check-update[/ENG]

اگر یہ صحیح چل جاتی ہیں تو ایک بار پھر سوفٹویئر انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر پھر بھی کام نہیں بنتا تو دوست کی بات صحیح لگتی ہے۔ البتہ کسی کنفگریشن فائل میں جانے سے پہلے فیڈورا کے سی ڈی امیج کو ماؤنٹ کر کے دوبارہ پیکج مینیجر کو چلائیں اور ایک بار پھر سوفٹویئر انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی بجائے سی ڈی پر موجود پیکجز کو تلاش کر رہا ہو۔

اپڈیٹ: اس ربط پر جو حل موجود ہے، پہلے اسے آزما کر دیکھ لیں۔
بہت شکریہ سعادت، میں یہ سب کچھ ٹرائی کر چکا ہوں۔ کچھ بھی کام نہیں کر رہا۔ :(
میں سوچ رہا ہوں کہ تمام پیکجز اور ان کی dependencies خود سے ڈاؤنلوڈ کرکے مینولی ہی انسٹال کر لوں۔ :(
 

سعادت

تکنیکی معاون
ہمم۔

ویسے پراکسی سرور چلنے کی صورت میں اس بات کی تسلی بھی کر لیں کہ کیا فیڈورا کے سوفٹویئر/پیکج مینیجر کی سیٹنگز میں اس پراکسی کا اندراج ہے؟ ایک مرتبہ میرے پاس بھی ورچوئل مشین میں انسٹالڈ مِنٹ لینکس میں پیکج مینیجر اپڈیٹ نہیں کر پا رہا تھا اور اس کی وجہ پراکسی سیٹنگز کا نہ ہونا ہی تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ سعادت۔ یہاں سے اس کی ہدایات بھی مل گئی تھیں۔ ان پر بھی عمل کرکے دیکھ لیا، لیکن کام ابھی بھی نہیں بنا۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، باقی اطلاقیے ٹھیک چل رہے ہیں۔ فائرفاکس درست کام کر رہا ہے۔
لگتا ہے کہ اس طرح پراکسی مشکل سے ہی سیٹ ہو کر دے گی۔ مجھے نیٹورک یوزر نیم میں سلیش بھی دینا پڑ رہا ہے۔ اور پراکسی سرور کا پورٹ نمبر بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا دینا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فائرفاکس بھی کچھ تگ و دو کے بعد چل ہی پڑا تھا۔ اس میں بھی پراکسی سرور کا ایڈریس شامل کیا، ورچوئل مشین کے نیٹورک کارڈ‌ کی سیٹنگ کو NAT پر سیٹ‌ کیا اور System->Preferences->Network Connections میں جا کر نیٹورک کارڈ انیبل کر دیا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کام میں بھی کافی دیر لگی۔
 
Top