تعارف فے کاف

فے کاف

محفلین
تمام محفلین کی خدمت میں آداب عرض ہے۔
میرا نام فیضانہ خان ہے۔ اکثر لوگوں کو میرا نام لیتے دقت ہوتی ہے۔ اس لیے اس فورم پرمختصر نام فے کاف ہے۔ اگرچہ اردو سے لحاظ سے فے خے ہونا چاہیے لیکن بولنے میں کافی بھاری بھاری لگا تو سوچا کہ انگریزی کی مناسبت سے فے کاف کرلیا جائے۔
تقریبا پندرہ سال سے بیرون ملک مقیم ہوں۔ کبھی ایک ملک تو کبھی دوسرا ملک۔ آجکل یورپ میں جگہ جگہ جانا پڑ رہا ہے۔ میں کوئی اردو کی باقاعدہ طالب علم نہیں رہی۔ میری تعلیم کا میدان سائنس ہے اور اعلی تعلیم بھی اس میں حاصل کی ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ انگلش لینگوسٹک میں بھی یونیورسٹی میں باقاعدہ جانا ہوا ہے۔ کالج کے زمانے میں اردو غزلیں سننے کا کافی شوق تھا۔ ساتھ ساتھ فیض احمد فیض کا کلام بہت زیادہ پڑھا تھا۔ پھر کچھ تعلیمی مصروفیات اور بچوں کی مصروفیات کی وجہ سے اردو کچھ زیادہ پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔
تاریخ اور ثقافت سے خاص دلچسپی ہے۔ ایک زمانے میں سیاست سے بھرپور دلچسپی رہی ہے۔ اب کچھ زیادہ نہیں۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے، پکانے میں خود کو مصروف پایا ہے۔ کچن سے خاص محبت ہے۔
جب سے بچے کچھ خود کو سنبھالنے کے قابل ہوئے ہیں تب سے کچھ انگریزی فورم پر ایکٹو رہی ہوں۔ کچھ ماہ پہلے میری ایک دوست کے شوہر نے اردو محفل کے بارے میں بتایا اور فورم کے کچھ حصوں کا تعارف کروایا تو کچھ دلچسپی پیدا ہوئی۔ ان چند ماہ میں کبھی کبھی اس فورم کو دیکھ لیتی تھی لیکن اردو ٹائپ نہیں کرنا آتی تو ممبر بننے میں کچھ جھجھک سی تھی۔ اب تھوڑی بہت پریکٹس کرکے کچھ لکھ لیتی ہوں تو سوچا کہ ریگولر ممبرشپ لے لی جائے۔
بہت شکریہ
 
فلسفی

محفل میں خوش آمدید
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید فیضانہ صاحبہ۔اردو محفل میں ۔ویسے یہاں سائنسدانوں کی بہت کمی ہے ۔ :)
اور ہاں آج کل تو سائنس کوئی میدان نہیں رہا بلکہ سائنس میں کئی میادین پیدا ہو گئے ہیں سو آپ کا اصل تعلیمی میدان کونسا ہے ؟
امید ہے کئی محفل والوں کے سائنس مرض میں فائدہ ہوگا ۔ :)

فرقان احمد

محفلین
سُنا ہے بڑے صاحب کی عدنان بھیا سے ملاقات طے تھی۔۔۔!
:eek:
بھیا ، اب ہمارے جراثیم اتنے خطرناک بھی نہیں کہ صرف ملاقات طے ہونے پر اثر انداز ہو جائیں ،
ہمیں تو آپ پر بہت بھروسہ تھا پر آپ بھی عمران بھیا کے ساتھ جاملے اور ہوا دینے لگے۔
 
فرقان احمد

محفلین
:eek:
ہمیں تو آپ پر بہت بھروسہ تھا پر آپ بھی عمران بھیا کے ساتھ جاملے اور ہوا دینے لگے۔
ہم شہ دیں یا ہوا بہم پہنچائیں یا پھر نہ بھی پہنچائیں، قبلہ شاہ صاحب آپ پر یوں ہی مسلط رہیں گے؛ جو سمجھیں تو آپ کو دُعا دی گئی ہے۔ شاہ صاحب کا کیا بنے گا؟ ہم تو بس انہی سوچوں میں گم ہیں ۔۔۔!
 
Top