قائد اور اتاترک

باباجی

محفلین
اچھا، جو آپ کے انڈونیشائی برادرانِ اسلامی اپنا جاوی خط چھوڑ کر لاطینی خط استعمال کرنے لگے، اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ سارا عتاب صرف ترکوں پر کیوں؟ ویسے اُس نے جو اچھا برا کیا وہ اپنی زبان کے ساتھ کیا ہے۔
جو بھی میں نے کہا ہے اسے آپ اگر کوشش کریں تو تھوڑا مذہبی تناظر میں دیکھیں
جیسے ہم نے آپ کی بات کو لسانی تناظر میں دیکھا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
یہ کیسی خود بیزاری تھی؟؟؟
کچھ وضاحت کیجیئے

اُس کی نظر میں ترکوں کا خط ترکوں کا اپنا نہیں، بلکہ اُن عربوں کا تھا جو عثمانی ترکوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپ کر بھاگ چکے تھے۔ لہذا اُس خدا کے بندے نے یہ سوچنے کے بجائے کہ اسی خط کو اناطولیہ کے لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں، اور اب یہ خط عربوں کا نہیں بلکہ ترکوں کا اپنا ہو چکا ہے، اُس نے بیک جنبشِ قلم اس خط کو منسوخ کر دیا۔ نتیجتاَ، اب ترک اپنے ادبی ورثے کو پڑھ پانے سے قاصر ہیں۔ یہ بلاشبہ سب سے برا سیاسی قدم تھا، جس کی میں مذہبی بنیادوں پر نہیں، بلکہ تاریخی اور معاشرتی بنیادوں پر مخالفت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
یہ ایسا ہی کہ کوئی اردو کے خط کو سعودیوں کا خط کہہ کر اسے ختم کرنے کے در پے ہو جائے۔

مغربی ماہرِ لسانیات نے بھی اس لسانی قدم کے برے نتائج پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ مثلا اس موضوع پر یہ کتاب واقعی پڑھنے کے لائق ہے۔
The Turkish Language Reform: A Catastrophic Succes
 
اتنی محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کفایت ہاشمی صاحب۔ جو میں نے اس وقت کہا، اُس پر ابھی بھی قائم ہے۔ میری نظر میں عثمانی ترکی سے بڑھ کر کوئی اور زبان خوبصورت نہیں تھی، اس لیے جو لسانی چیڑ پھاڑ قوم پرستی کے ہاتھوں مغلوب ہو کر اتاترک نے کی، اس کا میں شدت سے مخالف ہوں اور تاحیات رہوں گا۔ :)
ہاں اس نے پردے پر جو پابندی لگائی، اور جو دیگر سماجی اصلاحات کریں ان کا ضرور میں حامی ہوں۔ :D

کھسیانی بلی کھمبا نوچے !!!

جو شخص اپنی قوم کو ہی دھوکہ دے رہا ہو ، اس کا مقابلہ آپ قائد اعظم جیسے لیڈر سے کرتے ہیں ؟؟؟
جو شخص اپنی ہی قوم کو ان کے تاریخی ورثے سے محروم کردے ، اسے آپ قائد کا ہم پلہ سمجھتے ہیں ؟ جبکہ قائد کو خود اردو صحیح نہ آتی تھی پھر بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی زبان صرف اور صرف اردو ہوگی !!!
جو شخص خود بیزاری میں مبتلا ہو اس کو آپ ایک طرف ہیرو بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے حوالے سے مثبت خیالات بھی پیدا نہیں کر سکتے ؟؟؟
جو شخص اپنی قوم کے تشخص (اسلام ) کی جڑ کاٹنے پر تلا ہو اور دوسری طرف قائد اعظم اسلام ، قرآن اور آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو مشعل راہ قرادر دیں ، ان کو ایک ہی صف میں کھڑا کر رہے ہیں !!

کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟؟؟
ویسے مجھے آئینہ دکھانے کے لیے کچھ بھی محنت نہیں کرنی پڑی ۔ آپ کے پاس جواب اب بھی نہیں ہے سوائے چٹکیاں لینے کے !
اور یہاں ایک اور صاحب "علامہ ویکی پیڈیا “ رنگ میں بھنگ ڈالنے اور اپنی متزلزل سوچ کی نمائش کرنے کیلئے موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
جو شخص اپنی قوم کو ہی دھوکہ دے رہا ہو ، اس کا مقابلہ آپ قائد اعظم جیسے لیڈر سے کرتے ہیں ؟؟؟
کیا جو شخص اپنی قریب المرگ قوم کو یونانیوں، آرمینیوں، عربوں، برطانویوں، فرانسیسیوں کے پنجوں سے نکال لائے اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرے، وہ اپنی قوم کو دھوکا دیتا ہے؟

جو شخص اپنی ہی قوم کو ان کے تاریخی ورثے سے محروم کردے ، اسے آپ قائد کا ہم پلہ سمجھتے ہیں ؟ جبکہ قائد کو خود اردو صحیح نہ آتی تھی پھر بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی زبان صرف اور صرف اردو ہوگی !!!

یہ اعتراض بجا ہے۔

جو شخص خود بیزاری میں مبتلا ہو اس کو آپ ایک طرف ہیرو بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے حوالے سے مثبت خیالات بھی پیدا نہیں کر سکتے ؟؟؟

صرف لسانی معاملات میں۔

جو شخص اپنی قوم کے تشخص (اسلام ) کی جڑ کاٹنے پر تلا ہو اور دوسری طرف قائد اعظم اسلام ، قرآن اور آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو مشعل راہ قرادر دیں ، ان کو ایک ہی صف میں کھڑا کر رہے ہیں !!

اسی اتاترک کو ہمارا (اصلی) قائد اپنی تقریروں میں سلام پیش کرتا ہے۔ اب آپ کی مرضی!
 
"اتاترک کی شاید یہی خود بیزاری تھی جس کے باعث میں کبھی اس کے لیے مثبت خیالات نہیں پیدا کر پایا ہوں۔"

یہ جو میں نے چھ ماہ قبل کہا تھا اِسے صرف لسانی تناظر میں رکھیے۔ :)
بے شک۔ اتاترک خود بیزار ہے جب وہ خط کے اور زبان کے ساتھ کھلواڑ کرتا ہے۔ (کیونکہ وہ سیاسی رہبر تھا، ماہرِ لسانیت نہیں)
لیکن جہاں اتاترک اپنی پسماندہ قوم کی سماجی اصلاح کر کے اسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔ وہاں وہ میرا رہبر، قبلہ، کعبہ و مرشد ہے۔
قرآن میں ارشاد ہے کہ ایک آدمی کے سینے میں دو دل نہیں ہوسکتے !!
ایک طرف وہ آپ کی محبوب زبان کا قاتل اور دوسری طرف رہبر، قبلہ، کعبہ و مرشد ؟؟؟ چہ معنی دارد ؟؟
یہ سوچ ایک ناپختہ اور جذبات کی رو میں بہے شخص کی عکاسی کرتی ہے ۔ حیرت ہے انتظامیہ نے آپ کو لائبریرین کا درجہ دے دیا !!!
خود اپنی بات کو آپ لسانی تناظر میں دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن قائد کی بات کو تعزیتی تناظر میں دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اس پر مستزاد کہ جہاں قائد کے اقوال میں اسلام ، قرآن کا ذکر آیا ، آپ کا زور قلم اس کی مخالفت میں صرف ہوتا ہے اور اس کو رد کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں ۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
ایک طرف وہ آپ کی محبوب زبان کا قاتل اور دوسری طرف رہبر، قبلہ، کعبہ و مرشد ؟؟؟ چہ معنی دارد ؟؟
کیا شخصیات صرف سیاہ و سفید ہوتی ہیں؟ اگر کسی میں اچھے پہلو ہیں تو کیا اُس میں کوئی ایک برا پہلو نہیں ہو سکتا؟ کیا بنگالیوں کے لیے جناح کی ذات میں یہ برا پہلو نہیں تھا کہ انہوں نے اردو کو بنگال میں نافذ کرنے کی کوشش کی؟
 
اسی اتاترک کو ہمارا (اصلی) قائد اپنی تقریروں میں سلام پیش کرتا ہے۔ اب آپ کی مرضی!

ہمارا یہی اصلی قائد اپنی تقریروں میں اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رہبر ، قبلہ، کعبہ ، مرشد مانتا ہے ۔ اب آپ کی مرضی !!!
 

حسان خان

لائبریرین
خود اپنی بات کو آپ لسانی تناظر میں دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن قائد کی بات کو تعزیتی تناظر میں دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے

اگر میں کسی شخص کے نظریات سے متفق نہیں ہوں تو کیا میں اپنے تعزیتی بیان میں اس کو ہندوستانی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ کہوں گا؟ اگر آپ کو یہ بات مطمئن کر سکے تو میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ اب میری نظروں کے سامنے سے چونکہ قائد کا یہ قولِ زریں گزر گیا ہے اس لیے میں اپنے قائد کی پیروی میں اتاترک کو سیاسی تناظر میں مثبت انداز سے دیکھنے لگا ہوں۔

اس پر مستزاد کہ جہاں قائد کے اقوال میں اسلام ، قرآن کا ذکر آیا ، آپ کا زور قلم اس کی مخالفت میں صرف ہوتا ہے اور اس کو رد کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے
ہیں ۔۔

بات تردید کی نہیں ہے، اصولی بات ہے۔ میں نے دو حوالے عکسی حوالے کے ساتھ دیے ہیں۔ اُس کے جواب میں کسی نیم حکیم کی کتاب کے اقتباس پے در پے پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔ میرا پیش کردہ اقتباس مستند ہے، اس لیے اسے میں درست ماننے میں حق بجانب ہوں۔
 

متلاشی

محفلین
لیکن جہاں اتاترک اپنی پسماندہ قوم کی سماجی اصلاح کر کے اسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔ وہاں وہ میرا رہبر، قبلہ، کعبہ و مرشد ہے۔
واہ بھئی نیا معیار دیکھنے مل رہا ہے ایک طرف قبلہ کعبہ و مرشد اور دوسری طرف۔۔۔!
اس لیے جو لسانی چیڑ پھاڑ قوم پرستی کے ہاتھوں مغلوب ہو کر اتاترک نے کی، اس کا میں شدت سے مخالف ہوں اور تاحیات رہوں گا۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔۔۔؟
 

حسان خان

لائبریرین
یہ سوچ ایک ناپختہ اور جذبات کی رو میں بہے شخص کی عکاسی کرتی ہے ۔ حیرت ہے انتظامیہ نے آپ کو لائبریرین کا درجہ دے دیا !!!

میں بھلے جتنا بھی بچگانہ، ناپختہ، جذباتی، دو دل رکھنے والا منافق ہوں، اس سے اس حقیقت پر کوئی حرف نہیں آتا کہ جناح اتاترک کے مداح تھے۔ :)
اگر نہیں تھے، تو کوئی ثابت کر دے۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
 

حسان خان

لائبریرین
واہ بھئی نیا معیار دیکھنے مل رہا ہے ایک طرف قبلہ کعبہ و مرشد اور دوسری طرف۔۔۔ !

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔۔۔ ؟

بھائی جان، لسانیات میں وہ طفلِ مکتب تھا، جبکہ سپاہ سالاری اور رہبری میں وہ طاق۔ اب اگر میں اُس کے علمِ لسانیات پر تنقید کروں اور اس کی ملی رہبری کی تعریف، تو اس میں کونسا تضاد ہے؟
 

متلاشی

محفلین
میرا پیش کردہ اقتباس مستند ہے، اس لیے اسے میں درست ماننے میں حق بجانب ہوں۔
جناب کیا آپ وہ اقتباس خود قائد سے لکھوا کر لائے ہیں ۔۔۔ جو صرف آپ کا اقتباس مستند اور باقی سارے غیر مستند۔۔! حد کردی ہے آپ نے ضد اور جہالت کی ۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
بھائی جان، لسانیات میں وہ طفلِ مکتب تھا، جبکہ سپاہ سالاری اور رہبری میں وہ طاق۔ اب اگر میں اُس کے علمِ لسانیات پر تنقید کروں اور اس کی ملی رہبری کی تعریف، تو اس میں کونسا تضاد ہے؟
جناب جو قبلہ ، کعبہ اور مرشد ہوتا ہے اس کی باتوں میں تضاد نہیں ہوتا۔۔۔! یہ بات غالبا آپ کو کسی نے نہیں سکھلائی ہو گی۔۔۔!
 
کیا شخصیات صرف سیاہ و سفید ہوتی ہیں؟ اگر کسی میں اچھے پہلو ہیں تو کیا اُس میں کوئی ایک برا پہلو نہیں ہو سکتا؟

اس کا صرف یہی اچھا پہلو تھا کہ اس نے ترک قوم کو (ایک خاص وقت میں ) سہارا دیا تھا۔
لیکن پھر پوری ترک قوم کو اسے سروں پر بٹھانے کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس کے ایک (لسانی) پہلو سے آپ کو بھی اتفاق ہے ۔ آخر اس یونانی کا کیا حق تھا کہ پوری ترک قوم کو اس کے ورثے سے محروم کردے ؟؟ اور تو اور اس کی زندگی بلکہ اس کی موت ( دور ِحکومت 1923ء-1938ء )کے تقریبآ 10-12 سال(1950ء ) تک آمریت کی سیاہ چادر ترک قوم پر چھائی رہی ؟ جبکہ آپ کے اور میرے اصلی قائد تو جمہوریت پر یقین رکھتے تھے !!!
اجی آپ کہاں کمال پاشا کو قائد کے ساتھ ملاتے ہیں ۔ قائد نے ایک آدھ جگہ اس کی ایک لیڈر کی حیثیت سے کیا تعریف کردی ، آپ نے تو زمین و آسمان ایک کردیا ۔ اب بھی ٹھندے دل سے سوچیں یا علی الاعلان کہیں کہ آپ سیکولرازم کے حامی ہیں ، یہ خواہ مخواہ کمال پاشا کا سہارا کیوں لے رہے ہیں ۔
 

حسان خان

لائبریرین
جناب کیا آپ وہ اقتباس خود قائد سے لکھوا کر لائے ہیں ۔۔۔ جو صرف آپ کا اقتباس مستند اور باقی سارے غیر مستند۔۔! حد کردی ہے آپ نے ضد اور جہالت کی ۔۔۔ !

بھائی، یہ کتاب مسلم لیگ نے چھپوائی تھی، اور اس کے مرتب جمیل الدین احمد صاحب آل انڈیا مسلم لیگ کونسل کے نامی گرامی ممبر تھے اور علی گڑھ کے لیکچرار۔ کیا اس کے استناد میں کوئی شک ہے آپ کو؟ یا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جمیل صاحب نے ۱۹۴۲ میں یہ کلمات از خود کہہ کر جناح سے منسوب کر دیے؟
 

متلاشی

محفلین
بھائی، یہ کتاب مسلم لیگ نے چھپوائی تھی، اور اس کے مرتب جمیل الدین احمد صاحب آل انڈیا مسلم لیگ کونسل کے نامی گرامی ممبر تھے اور علی گڑھ کے لیکچرار۔ کیا اس کے استناد میں کوئی شک ہے آپ کو؟ یا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جمیل صاحب نے ۱۹۴۲ میں یہ کلمات از خود کہہ کر جناح سے منسوب کر دیے؟
کیا آپ کے پاس یہ کتاب موجود ہے۔۔۔ اسی ایڈیشن کی ۔۔۔؟
اور دوسری بات بالفرضِ محال اگر قائد کمال پاشا کی تعریف کر ہی دی تو کیا ہوا۔۔۔ اس کے مقابلے میں بیسیوں حوالہ جات دیے جا چکے ہیں مگر آپ ہیں کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔۔۔! یہاں بھی ذرا جمہوریت کا اصل لگائیں۔۔۔ کہ ایک مقابلے میں بیس حوالے ہوں تو کونسا مستند اور کونسا غیر مستند۔۔۔؟
 

عثمان

محفلین
یار اتنی لمبی بحث میں کیا پڑنا۔
کمال اتاترک کی بنیاد رکھے ترکی کی ترقی و خوشحالی اپنی مثال آپ ہے۔ کوئی دوسرا مسلم ملک اس معاملے میں اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔
اب مذہبی جنونیوں کو اتنی بیستی ٹھنڈے پیٹوں تو ہضم ہونے سے رہی۔ اس لیے چیخ و پکار جاری ہے۔ انجوائے کرو! :p
 

حسان خان

لائبریرین
جناب جو قبلہ ، کعبہ اور مرشد ہوتا ہے اس کی باتوں میں تضاد نہیں ہوتا۔۔۔ ! یہ بات غالبا آپ کو کسی نے نہیں سکھلائی ہو گی۔۔۔ !
اُس کی باتوں میں تضاد نہیں۔ بس یہ ہے کہ ایک فن سے اس کی کوئی واقفیت نہیں تھی، پھر بھی اُس نے ٹانگ اڑائی اور لسانی لحاظ سے قوم کو نقصان پہنچایا۔
یہ ایسا ہی جیسے میں سائنس سے کچھ واقفیت نہ رکھتے ہوئے سائنسی علوم پر باتیں کرنے لگوں۔ کیا اب لوگ میری اس بات پر تنقید نہیں کریں گے؟ لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ میں اپنے پسندیدہ موضوع لسانیات میں بھی غلط ہونگا کیونکہ میں سائنس میں غلط تھا؟
 

حسان خان

لائبریرین
کیا آپ کے پاس یہ کتاب موجود ہے۔۔۔ اسی ایڈیشن کی ۔۔۔ ؟
اور دوسری بات بالفرضِ محال اگر قائد کمال پاشا کی تعریف کر ہی دی تو کیا ہوا۔۔۔ اس کے مقابلے میں بیسیوں حوالہ جات دیے جا چکے ہیں مگر آپ ہیں کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔۔۔ ! یہاں بھی ذرا جمہوریت کا اصل لگائیں۔۔۔ کہ ایک مقابلے میں بیس حوالے ہوں تو کونسا مستند اور کونسا غیر مستند۔۔۔ ؟

تیسری پوسٹ میں دیا ربط دیکھیے۔ اس ربط پر پوری کتاب تصویری شکل میں موجود ہے، شوق سے اقتباس کو کتاب میں دیکھ لیجیے۔
 

متلاشی

محفلین
میں توبحث کا خاتمہ یہ کہہ کر کروں گا۔۔۔!
ہمارے نزدیک اور ہمارے رہبرو رہنما حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔۔۔ ان کی تعلیمات کے مخالف چاہے قائد بات کرے یا پھر میرا باپ ۔۔ میں تاجدارِ مدینہ کی بات مانوں گا۔۔۔!
اب آپ کے نزدیک قائد کارتبہ زیادہ ہے یا حضور کا ؟
یہ آپ کا فیصلہ ہے ۔۔۔!
ہمارے لئے تو برہانِ قاطع حضور کی ذاتِ اقدس ہے ۔۔۔!
 
Top