قاف لیگ کا مجرا

یوسف-2

محفلین
qaaf.jpg
 
قاف لیگ کے لیڈران کو ایسی محفل میں شریک نہیں ہونا چاہئیے تھا، اگر یہ کام انکے علم میں لائے بغیر کیا گیا تب بھی انہیں منع کردینا چاہئیے تھا ۔۔۔لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ ایسے ہی رقص (یا مجرے) ہمارے ٹی وی چینلز پر ہر مارننگ شو میں بلکہ ہر نیوز بلیٹن میں بھی عوام کو دکھائے جارہے ہیں۔۔۔اگر یہ غلط ہے تو وہ سب تو بدرجہ اولیٰ غلط ہے، اس پر کیوں احتجاج نہیں کیا جاتا۔ میڈیا ہی نے یہ خبر دی لیکن وہی میڈیا یہ سب کچھ آپکو روزانہ اپنے پروگرامز میں دکھا بھی رہا ہے۔۔۔تو پھر بقول سہیل وڑائچ۔۔۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟:hypnotized:
 
بھلکڑ

لائبریرین
قاف لیگ کے لیڈران کو ایسی محفل میں شریک نہیں ہونا چاہئیے تھا، اگر یہ کام انکے علم میں لائے بغیر کیا گیا تب بھی انہیں منع کردینا چاہئیے تھا ۔۔۔ لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ ایسے ہی رقص (یا مجرے) ہمارے ٹی وی چینلز پر ہر مارننگ شو میں بلکہ ہر نیوز بلیٹن میں بھی عوام کو دکھائے جارہے ہیں۔۔۔ اگر یہ غلط ہے تو وہ سب تو بدرجہ اولیٰ غلط ہے، اس پر کیوں احتجاج نہیں کیا جاتا۔ میڈیا ہی نے یہ خبر دی لیکن وہی میڈیا یہ سب کچھ آپکو روزانہ اپنے پروگرامز میں دکھا بھی رہا ہے۔۔۔ تو پھر بقول سہیل وڑائچ۔۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟:hypnotized:
کھلا تضاد جی سراسر کھلا تضاد۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماجرہ جو بھی اور لیڈران اور اُن کے ووٹرز کا اخلاقی زوال جس بھی درجے پر ہو لکھنے والے نے حق ادا کردیا ہے۔ :)
 
ساجد

محفلین
قوم کی غیرت کو للکارنے کے لئے خواجہ سراؤں کا استعمال !!! :)
سیاستدانوں نے یہ کام کیا تو امت نے بھی کر لیا۔ حساب برابر۔
اور قوم کی سادگی ملاحظہ کیجئے کہ اسے مُجرا تسلیم بھی کر لیا۔ کس کو پتہ تھا کہ نیم عریاں ہندی فلموں کی نمائش والے اس ملک میں ایسے رقص پر واویلا کیا جائے گا جو ہمارے کلچر میں صدیوں سے موجود ہے۔
!!!!!!!!!!!واقعی یہ کھلا تضاد ہے :rollingonthefloor:
 
لو جی ۔۔۔ کھودا پہاڑ اور نکلا؟:p

237252_37375529.jpg
کیسے کیسے لوگ کالم نویسی کے میدان میں کود پڑے ہیں نا شروعات کا پتا نا اختتام کی خبر، بس ٹائیں ٹائیں ٹائیں۔۔۔ کہیں سے سرا ہاتھ ہی نہیں آرہا کے کالم نویس حضرت کیا بات کہنا چاہ رہے ہیں کس مقصد کے تحت کہہ رہے ہیں ۔۔
 
قاف لیگ کے لیڈران کو ایسی محفل میں شریک نہیں ہونا چاہئیے تھا، اگر یہ کام انکے علم میں لائے بغیر کیا گیا تب بھی انہیں منع کردینا چاہئیے تھا ۔۔۔ لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ ایسے ہی رقص (یا مجرے) ہمارے ٹی وی چینلز پر ہر مارننگ شو میں بلکہ ہر نیوز بلیٹن میں بھی عوام کو دکھائے جارہے ہیں۔۔۔ اگر یہ غلط ہے تو وہ سب تو بدرجہ اولیٰ غلط ہے، اس پر کیوں احتجاج نہیں کیا جاتا۔ میڈیا ہی نے یہ خبر دی لیکن وہی میڈیا یہ سب کچھ آپکو روزانہ اپنے پروگرامز میں دکھا بھی رہا ہے۔۔۔ تو پھر بقول سہیل وڑائچ۔۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟:hypnotized:
سہیل وڑائچ بھائی سے معذرت کے ساتھ یہی کام اگر عبد القیوم جتوئی (کرپشن ہمارا حق ہے فیم) کرے تو اسلام آباد کے کسے بنگلے میں چھپ کر تو اسےپولیس ہتکھڑی لگا کر میڈیا کے سامنے پریڈ کروادیتی ہے اور چوہدری شجاعت کرے تو ٹھیک ہے، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔۔ ہاں یہ اور بات ہے چوہدری صاحب کی پوری پارٹی ک لیگ انکے ساتھ شریک جرم تھی اور عبد القیوم جتوئی چند دوستوں کے ساتھ تھا بیچارا۔۔۔
 
قوم کی غیرت کو للکارنے کے لئے خواجہ سراؤں کا استعمال !!! :)
سیاستدانوں نے یہ کام کیا تو امت نے بھی کر لیا۔ حساب برابر۔
اور قوم کی سادگی ملاحظہ کیجئے کہ اسے مُجرا تسلیم بھی کر لیا۔ کس کو پتہ تھا کہ نیم عریاں ہندی فلموں کی نمائش والے اس ملک میں ایسے رقص پر واویلا کیا جائے گا جو ہمارے کلچر میں صدیوں سے موجود ہے۔
!!!!!!!!!!!واقعی یہ کھلا تضاد ہے :rollingonthefloor:

لعنت ہو ایسے کلچر پر
 
کیسے کیسے لوگ کالم نویسی کے میدان میں کود پڑے ہیں نا شروعات کا پتا نا اختتام کی خبر، بس ٹائیں ٹائیں ٹائیں۔۔۔ کہیں سے سرا ہاتھ ہی نہیں آرہا کے کالم نویس حضرت کیا بات کہنا چاہ رہے ہیں کس مقصد کے تحت کہہ رہے ہیں ۔۔
جی متفق، کھودا پہاڑ نکلا کیا!
 
کیسے کیسے لوگ کالم نویسی کے میدان میں کود پڑے ہیں نا شروعات کا پتا نا اختتام کی خبر، بس ٹائیں ٹائیں ٹائیں۔۔۔ کہیں سے سرا ہاتھ ہی نہیں آرہا کے کالم نویس حضرت کیا بات کہنا چاہ رہے ہیں کس مقصد کے تحت کہہ رہے ہیں ۔۔
یہی صاحب ایکسپریس ٹی وی پر پروگرام ڈارلنگ بھی لکھتے ہیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں کوٹھے پر ناچنے والی طوائف کہلاتی ہے جو مجرا کرتی ہے۔
اور کوٹھی میں ناچنے والی فنکارہ اور اداکاراہ کہلاتی ہے جو کلچر پیش کرتی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس پر حبیب جالب کی نظم "نیلو" یاد آ رہی ہے۔ نیلو ایک فنکارہ تھی اور بھٹو دور میں جب اس کو مجبور کیا گیا کہ شاہ ایران کے سامنے ڈانس پیش کرے تو اس نے نیند کی گولییاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔

تو کہ ناوا قفِ آدابِ شہنشاہی تھی​
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے​
تجھ کو انکار کی جرّات جو ہوئ تو کیونکر​
سایہ ِءشاہ میں اسطرح جیا جاتا ہے​

اہلِ ثروت کی یہ تجویز ہے، سر کش لڑکی​
تجھکو دربار میں کوڑوں سے نچایا جاے​
ناچتے ناچتے ہو جاے جو پائل خاموش​
پھر نہ تازیست تجھے ہوش میں لایا جاے​

لوگ اس منظر جانکاہ کو جب دیکھیں گے​
اور بڑھ جاے گا کچھ سطوتِ شاہی کا جلال​
تیرے انجام سے ہر شخص کو عبرت ہوگی​
سر اٹھانے کا رعایا کو نہ آے گا خیال​

طبعِ شاہانہ پہ جو لوگ گِراں ہوتے ہیں​
ہاں انھیں زہر بھرا جام دیا جاتا ہے​
تو کہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی​
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے​
 
ساجد

محفلین
"مجرے" پر فتوے دینے والوں کا مطالعہ سطحی ہے اور کلچر پر لعنت بھیجنے والے احساس کمتری کا شکار۔ کبھی مطالعہ کریں تو پتہ چلے کہ علماء میں کتنے بڑے بڑے نام ایسے ہیں جو کوٹھے پر باقاعدگی سے جاتے تھے ۔ اور جسے آج ہم کوٹھا کہتے ہیں اردو ادب و ثقافت میں اس کا کیا کردار ہے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ ہم دوسروں کے رنگ میں اس قدر رنگ چکے ہیں کہ اپنی خبر بھی نہیں رکھتے۔
 
Top