قانون فطرت ،قرآن اور سرسید احمد خان۔ مفتی منیب الرحمن کاکالم

مآخذ
7180_39261823.jpg
 
مفتی صاحب کو رب تعالی جزا عطا فرمائے۔ مفتی صاحب نے بہت اچھی رہنمائی فرمائی۔
سرسید احمد خان کے بارے میں ان کے مداح الطاف حسین حالی کی کتاب میں پڑھ چکا ہوں جس میں حالی نے سرسید کے جمہور مسلمانوں کے عقائد کے بر عکس عقائد کی خود بھی نشاندہی کی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ دن قبل زیک نے ایک لنک شیئر کیا تھا۔ اس کا خلاصہ ایک پیراگراف کی صورت میں لکھ سکتا ہوں لیکن پھر توہینِ مذہب اور خدا کی توہین کا مرتکب سمجھا جاؤں گا :)
 
آپ اپنا مؤقف ضرور پیش کریں :)
اگر مجھے آپ کے مؤقف سے اتفاق نا ہوا تو کچھ عرض کردوں گا۔
زیادہ گڑبڑ ہوئی تو رپورٹ بھی :)
بہرحال مجھ سے کسی فتوے کی توقع نا رکھیں۔
مندرجہ بالا باتوں کا آپ کو بھی میرے بارے میں بھی پورا حق ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کا خلاصہ یہ تھا کہ خدا کو ہر چیز پر قادر ہونا چاہئے، اسے ہر بات کا علم ہونا چاہئے۔ اگر خدا سب کچھ جانتا ہے تو اسے علم ہوگا کہ اس دنیا میں برائی یا شر موجود ہے۔ اگر شر کی موجودگی کا خدا کو علم ہے تو خدا کو اسے مٹانے کی قدرت اور خواہش بھی ہونی چاہئے۔ اگر خدا کو شر کی موجودگی کا علم نہیں تو یہ خدائی کی صفت کے خلاف ہے۔ اگر خدا کو شر کا علم ہے لیکن مٹانے کی طاقت نہیں تو بھی یہ خدائی کے خلاف ہے۔ اگر خدا کو شر کی موجودگی کا علم ہے، مٹانے کی طاقت بھی ہے لیکن خدا اسے مٹاتا نہیں ہے تو یہ بھی خدائی کی صفت کے خلاف ہے
یہ اہم باتیں بتائی ہیں، عین ممکن ہے کہ کچھ لفظ آگے پیچھے ہو گئے ہوں کہ میرے پاس ابھی وہ لنک محفوظ نہیں ہے
 
سرخ زدہ بات غلط ہے۔ اگر خدا شر کو خود ہی مٹادے تو بندوں کی آزمائش کس چیز کی ہوگی؟ انسان کی آزمائش کے لئے خیر اور شر دونوں کا آپشن ضروری ہے۔ :)
 
یوسف-2

محفلین

جزاک اللہ۔ اللہ نے یہ دنیا بنائی ہی بنی آدم علیہ السلام کے امتحان اور آزمائش کے لئے ہے۔ اور اس امتحان کا نصاب بھی سورۃ العصر میں بیان کردیا گیا ہے جو چار حصوں پر مشتمل ہے۔

سُوۡرَةُ العَصر۔ بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡعَصۡرِ (١) إِنَّ ٱلۡإِنسَ۔ٰنَ لَفِى خُسۡرٍ (٢) إِلَّا ٱلَّذِينَ:
  1. ءَامَنُواْ
  2. وَعَمِلُواْ ٱلصَّ۔ٰلِحَ۔ٰتِ
  3. وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡحَقِّ
  4. وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ (٣)
 
قیصرانی

لائبریرین
سرخ زدہ بات غلط ہے۔ اگر خدا شر کو خود ہی مٹادے تو بندوں کی آزمائش کس چیز کی ہوگی؟ انسان کی آزمائش کے لئے خیر اور شر دونوں کا آپشن ضروری ہے۔ :)
یعنی اگر برائی کو خدا نے پیدا کیا اور اس سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے تو وہ انصاف ہوا؟ سونامی آتی ہے، لاکھوں افراد مر جاتے ہیں، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، اس پر حضرت خضر کی مثال دیں گے؟ یاد رہے کہ اللہ کی سب سے بڑی صفت رحمان اور رحیم ہے، ممتحن نہیں :)
 
بالکل برائی کو بھی اللہ نے پیدا کیا۔ شیطان کو بھی پیدا کیا ۔ اچھائی کو بھی پیدا اور تکلیفوں کو بھی پیدا کیا۔
انسان کو تکلیف ہوتی ہے اور انسان صبر کرتا ہے تو اس تکلیف کا اس کو اجر ملتا ہے۔ جو بندہ بے گناہ مارا گیا ۔ جیسے سونامی میں اس کا بھی بندے کو اجر ملے گا۔
مگر آخرت میں۔ دنیا میں بھی نیکی کے فوائد ملتے ہیں مگر ۔ یہ بات زہن میں رکھنی چاہئے کہ انسان دنیا میں آزمائش کے لئے بھیجا گیا ہے۔ جو دنیا میں اچھے کام کرے گا اور برے کرے گا اس کا حساب آخرت میں ہوگا۔
ممتحن بھی اللہ ہی کی صفت ہے :)
 
اگر خدا سب چیز پر قادر ہے تو وہ اندھی سونامی یا اندھا طوفان بھیجے ہی کیوں؟
 
نایاب

لائبریرین
مفتی صاحب کی عمر گزر چکی دشت اسلام کی سیاحی میں ۔۔۔
جب خود کچھ کر نہ سکے امت مسلمہ کے لیئے ۔ تو ان ہستیوں میں ان کی تحریروں سے سیاق و سباق کو دور رکھتے کیڑے نکالنے شروع کر دیئے جنہوں نے مسلمانوں کو عہد جدید میں جینے کی راہ دکھائی ۔
بلا شک اللہ بے نیاز ہے ممتحن ہے اور سدا ہی مفتی صاحب سے چاند دیکھنے کا امتحان لیتا رہا ۔ جدید آلات میسر ہونے کے باوجود آج تک پاکستان میں اک بھی عید متفقہ نہ ہو سکی ۔۔ یہ بھی اللہ کی ہی مرضی تھی ۔۔۔؟
سر سید احمد خٰان نے قیل و قال کی محفلوں میں مست برصغیر کے مسلمانوں کو جگایا ۔ دنیا میں جینے کا گر یاد دلایا ۔ آج اگر کسی کو انگلش ک چار حرف نہ آتے ہوتے تو یہ جدید آلات آپریٹ کیسے کر پاتے " ازل سے ابد " تک امتحان میں مبتلا مسلمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
تو پھر دیگر مخلوقات کس وجہ سے تکلیف سہتی ہیں؟ فرشتوں کو کس وجہ سے سزا جزا سے پاک قرار دیا گیا ہے؟ صرف انسان ہی کیوں؟
فرشتوں کو تو کوئی تکلیف ہوتی نہیں۔ انسان کو اختیار دیکر جزا و سزا کا فیصلہ ہوگا۔ قیامت والے دن جانوروں کا بھی انصاف ہوگا۔
بہرحال اللہ ظالم نہیں ہے کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کرتا۔ ویسے آپ اگر تکمیل الایمان نامی کتاب پڑھ لیں تو آپ کو کافی سوالوں کا جواب مل جائے گا :)
 
قیامت کو انصاف ہوگا، مرنے کے بعد ہوگا۔ پھر زندگی کا کیا مقصد ہوا؟ یہ تو خدانخواستہ پاکستانی عدالتی نظام ہو گیا کہ بعد از مرگ جا کر انصاف ہوگا، اگر ہوا تو :)
فرشتوں کو تکلیف نہیں ہوتی تو پھر ہاروت اور ماروت کا کیا قصہ ہے؟ :)
ایک محدود ویژن کے تحت لکھی ہوئی کتب کبھی فائدہ نہیں دیتیں :)
 
زندگی کا مقصد امتحان ہے سرکار۔
ہاروت و ماروت کا قصہ غالباً شئر کر چکا ہوں
کتاب پڑھ تو لیں سرکار۔ بعد میں مزید پڑھ لیجئے گا۔ جب تسکین نا ہو پڑھتے رہیں۔
میں خود عقائد کے ایک سوال کی تلاش میں ہوں۔
 
سوال پیش کیا جائے :)
 
Top