قدرتی مناظر کا کہہ کر چینی بزرگوں کو قبرستان کی سیر کروا دی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں۔۔۔
ایک زمانہ میں ہم عملیات، جن بھوت جھاڑ پھونک میں بھی درک رکھتے تھے۔۔۔
اس لیے اس طرح کی مخلوقات کو اچھی طرح سے جانتے پہچانتے ہیں!!!
اگر ابھی بھی وہ سب عملیات تازہ ہوں ذہن میں تو ایک پھونک ادھر عنایت کیجئے۔ ہمارے اخروٹ کے درخت کی طرف بھی۔
 

انتہا

محفلین
واہ۔۔۔۔ کتنی دور کی کوڑی لائے نا آپ۔
بالکل آیا جی ۔ وہ یقیناً ایسا ہی کوئی معاملہ ہے جس نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے بہت دن سے۔

آپ کی رائے
آپس کی بات ہے، ویسے لگ تو یہی رہا ہے کہ ڈنمارک کے قبرستانی تقریب سے کوئی کروٹیں لے کر اخروٹ کے درخت پر آرام کرنے دو پہر کے لیے بیٹھا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھلا یہ بھی کوئی بات ہے
جا کر دیکھ لیں
جا کر۔۔۔۔ وہ بھی اکیلے؟
توبہ کرو جی۔ ابھی ہم بھاگنے دوڑنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
پھر اسی رات جیسی صورت نظر آئی تو سپ پر پاؤں رکھ کر بھاگنے کے لئے سر سلامت چاہئیے یا نہیں ۔ وہ یکے بعد دیگرے تین حادثات کے بعد اصلی حالت میں ابھی نہیں آیا
اور آپ نے تو عیادت بھی نہ کی ہماری
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپس کی بات ہے، ویسے لگ تو یہی رہا ہے کہ ڈنمارک کے قبرستانی تقریب سے کوئی کروٹیں لے کر اخروٹ کے درخت پر آرام کرنے دو پہر کے لیے بیٹھا ہے
آپ بھی ڈرانے والوں کی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں۔
کراچی والو۔۔ روشنیوں کے شہر کے باسیو۔۔۔ کیوں ہمیں ڈر کے اندھیروں میں دھکیلنے پہ تُلے ہو آپ
 

انتہا

محفلین
توبہ کرو جی۔ ابھی ہم بھاگنے دوڑنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
پھر اسی رات جیسی صورت نظر آئی تو سپ پر پاؤں رکھ کر بھاگنے کے لئے سر سلامت چاہئیے یا نہیں ۔ وہ یکے بعد دیگرے تین حادثات کے بعد اصلی حالت میں ابھی نہیں آیا
ویسے اب سر کا اصلی حالت پر آنا کافی مشکل معلوم ہو رہا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو اپنے مہربانوں میں سے کسی کو ساتھ لے جائیے۔ وہ بھی ایسی چیزوں سے نمٹنے کو خوب صلاحیت رکھتے ہوں گے
ہم اپنے دونوں مہربانوں کو بیک وقت نہیں سنبھال سکتے نا۔
راجو کو پکڑا تو انار کلی بھاگ جائے گی۔ اور انار کلی پر گرفت مضبوط کی تو راجو ناراض ہو گا۔
 
Top