قدرتی مناظر کا کہہ کر چینی بزرگوں کو قبرستان کی سیر کروا دی

انتہا

محفلین
کہاں جسارت کی ہم نے؟ اتنے احترام سے تو ذکرِ استاد کیا ہے۔
اعمال صالح جاری ہیں تو ایمان قائم رہتا ہے، اسی لئے مختصراً ایمان ہی لکھا۔ جی الحمد للہ روزے چل رہے ہیں۔
دعا ہے احترام دائم و قائم رہے
لیکن جس کے ذکر کو حق نے لازم رکھا ہمیں بھی ضرور کرنا چاہیے۔
الحمدللّٰہ۔ بارگاہِ الٰہی میں مقبول و منظور ہوں۔ آمین
 

انتہا

محفلین
جہاں ہم سے کوئی تقصیر ہوئی تو ٹوک دیجئیے گا۔ آخر آپ اس راہگزر سے ہو کر آئے ہیں
راہ گزر چھوڑے بیتا ہے زمانہ، کوئی مستقل ٹھکانہ ہی تو نہ بنایا راہ گزر کو۔
فکر نہ کیجیے۔ روک ٹوک کی ہمیں عادت ہی نہیں۔
بس ذرا نوک جھونک چلتی رہتی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راہ گزر چھوڑے بیتا ہے زمانہ، کوئی مستقل ٹھکانہ ہی تو نہ بنایا راہ گزر کو۔
فکر نہ کیجیے۔ روک ٹوک کی ہمیں عادت ہی نہیں۔
بس ذرا نوک جھونک چلتی رہتی ہے
صحتمند نوک جھونک تو ایک دلچسپ مشغلہ ہے جو ذہن کے بند دریچوں کو کھولنے لگتا ہے۔
فکر تو خیر پہلے بھی نہ تھی ، بس آپ سے اقرار کروانا مقصود تھا تا کہ سند رہے اور بوقتِ اعتراض کام آئے۔
 

انتہا

محفلین
کسی کو خوش کرنے سے بڑی نیکی کہاں ہے دنیا میں۔
ابھی تک سندوں کی فکر رہتی ہے آپ کو
 
Top